اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں

فرید احمد

محفلین
ناک چپٹی ہونٹ موٹا، کان ایک تھا ہی نہیں
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں

بت پرستی دین احمد میں کہیں آئی نہیں
اس لیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں

کوئی اور مصرعہ لگائیے اور طبع آزمائی کیجیے
 
بال بہت بڑھے ہوئے تھے کہ محلے میں نائی نہیں
شیو کا نہ پوچھو، تین ہفتوں سے بنوائی نہیں
بنیں سنوریں ہم کیوں، کوئی حسین ہمسائی نہیں
اس لیے تصویرِ جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں
 
فریب

محفلین
دل کے پردے پہ تھی چھپی وہ پہلے ہی
اس لیئے تصویرِ جاناں ہم نے کھیچوائی نہیں
 
افتخار راجہ نے کہا:
بال بہت بڑھے ہوئے تھے کہ محلے میں نائی نہیں
شیو کا نہ پوچھو، تین ہفتوں سے بنوائی نہیں
بنیں سنوریں ہم کیوں، کوئی حسین ہمسائی نہیں
اس لیے تصویرِ جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں

خوب! افتخار صاحب نے تو پورا قطعہ کھینچ مارا ہے۔
 
جی پر ایک مسئلہ ہے کہ اردو میں شعراّ کی تعداد سامعین سے بھی زیادہ ہے۔ اب ایک اور کے بڑھ جانے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شعیب صفدر

محفلین
افتخار راجہ نے کہا:
جی پر ایک مسئلہ ہے کہ اردو میں شعراّ کی تعداد سامعین سے بھی زیادہ ہے۔ اب ایک اور کے بڑھ جانے سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لو شاعر شاعر کو سنائے داد لے اس کی شاعری سنے داد دیں۔۔۔۔ اب فیصلہ خود کر لیں پہلے کون سنے گا۔۔۔
 
تیشہ

محفلین
:p ایک شاعر کے گھر چور چوری کو گیا ، بد قسمتی سے پکرا گیا ، شاعر نے کہا چلو چوری تو کی نیہں پکرا گیا ، شاعر نے کہا میں یا تو اب تم کو پولیس اسٹیشن لے جاؤں گا ، یا پھر کچھھ دیر بیٹھھ کے میری شاعری سن لو ،
چور نے کہا ، میں نہ تو پگل ہوں نہ ہی ہونا چاہتا ہوں میں پولیس اشٹیشن جاؤں گا ،

:D :p
 
شمشاد

لائبریرین
بوچھی نے کہا:

میں اب بھی پولیس سٹیشن میں ہی ہوں اور بڑے مزے میں ہوں۔
 
لوگ کہتے تھے کہ میرا ہاتھ تھوڑا سخت ہے
اور وہ کہتی تھی کھوتے تو بڑا کم بخت ہے
نال تیرے میں کھلوتی لوگ کیوں ہسیا کریں
دیکھ لو کس گدھ کی خاطر میں نے چھوڑا تخت ہے

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------

منہ ترا دیکھوں تو آکھوں میں کہ تو نائی نہیں
تو میرا عاشق ہے باندر ۔۔کوئی حلوائی نہیں
ایسے دکھوں میں بھی رویا اور روتے ہی کہا
اس لئے تصویر جاناں ہم نے کھچوائی نہیں
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شمشاد بھائی ،
جن شاعر حضرت کے ہاں آپ کو پولیس نے برآمد کیا تھا ان کے لئے یقینا یہ امر باعثِ تشویش ہوگا کہ آپ پولیس اسٹیشن میں مزے سے ہیں ۔ ۔ ۔ اگر وہ حضرت آپ کو اپنی شاعری سنانے پولیس اسٹیشن آ پہنچیں تو آپ فیصل بھائی کے پیش کردہ کلام کے ہمراہ درج ذیل قطعہ بھی ان کی تواضع کے لئے تیار رکھیں :

نقادِ اعظم ہیں ہم بھائی ، کوئی حلوائی نہیں !!
جو سائل ِعلمی ہے تُو ، یاں تیری شنوائی نہیں
پہچان میری دلچسپیاں ٹُک پوچھ نہ لینا یہیں
کس لئے تصویرِ جاناں ہم نے کھچوائی نہیں !!!
 
شمشاد

لائبریرین
پولیس نے برآمد نہیں کیا تھا بلکہ شاعر کی شاعری سے بچنے کے لیئے برضاورغبت تھانے جا پہنچے تھے۔

اور آپ کے خطوط سے اندازہ ہوتا ہے کہ باذوق ہیں۔ خوب گزرے گی فورم پر۔
 
فریب

محفلین
فوٹو گرافر نے دیوار اپنی چنوائی نہیں
اس لئیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
ترے سٹوڈیو میں اپنی کوئی شنوائی ہی نہیں
اس لئیے تصویر جاناں ہم نے کھینچوائی نہیں
 
Top