اس نے کیا تھا مجھ سے بس یہ سوال فاتح ۔ فاتح

فاتح

لائبریرین
واہ واہ. فاتح بھائی لاجواب غزل ہے.
خاص طور پر یہ اشعار تو بہت پسند آئے.

تلخ حقیقت.

آہا

سبحان اللہ

بہت خوب، منفرد خیال ہے.

ڈھیروں داد اس خوبصورت غزل کے لیے. :)
آپ کا حسن نظر ہے تابش بھائی۔۔۔ یہ تو آپ کی سماعتوں میں سیسہ بنا کر انڈیلنے تھی لیکن آپ بچ گئے۔
 

فاتح

لائبریرین
پھر کردیا ہے تم نے کیسا کمال فاتح۔
خوب جمود توڑا ہے فاتح بھائی ۔اب طبع رواں رکھیے گا۔
محبت ہے حضور۔۔۔
ویسے آپ جتنی روانی سے اس قدر خوبصورت فی البدیہہ مصرعے اور اشعار کہہ لیتے ہیں یہ آپ کی روانیِ طبع پر دال ہے لیکن اس کے باوجود آپ باقاعدہ کلام نہیں بھیجتے محفل میں۔
 
اس نے کیا تھا مجھ سے بس یہ سوال فاتح
کیوں عشق بن گیا ہے جاں کا وبال فاتح
بہت خوب
اس عہد کی علامت کیا کیا کمال فاتح
امن و امان پسپا جنگ و جدال فاتح
تلخ مگر عین حقیقت
بِ الست مجھ پر اتنا ہی کھل سکا ہے
میں مملکت ہوں تیری، تُو لازوال فاتح
لاجواب
سب تند و تیز لہریں جذبوں کی جم گئی ہیں
دریا نے اوڑھ لی ہے برفیلی شال فاتح
کمال است


بہت سی داد پاجی خوش روو سلامت روو۔۔۔بہت ای چنگی تے ستھری غزل آکھی جے ۔۔۔
 

عاطف ملک

محفلین
اس عہد کی علامت کیا کیا کمال فاتح
امن و امان پسپا جنگ و جدال فاتح

لیلائے فکر اس کے خیمے میں رقص زن ہے
مفتوح ذہن میرا، اس کا خیال فاتح

بابِ الست مجھ پر اتنا ہی کھل سکا ہے
میں مملکت ہوں تیری، تُو لازوال فاتح
بہت خوب محترم!
 
Top