اس وقت اگر تم آجاؤ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔!!

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اس کے ساتھ ایک جوڑ لگایا گیا تھا غزل میں وہ مجھے بہت پسند ہے کچھ اس طرح ہے
سب کو ہم بھول گئے جوش جنوں میں لیکن
اک تیری یاد تھی ایسی جو بھلائی نا گئی
کچھ کھٹکتا ہے تو پہلو میں رہ رہ کر
اب خدا جانے تیری یاد ہے یا دل میرا
بہت اچھا ہے لیکن آپ کو کیوں پسند ہے؟
 
عسکری

معطل
لیکن اس میں سب بھول گئے کے بعد کسی ایک کو یاد رکھنے پر زور دیا گیا ہے غالبا وہ پاکستان ہے؟
نہیں اس کے بعد غزل دلچسپ ہے

تیرا احساس کہیں مار نا ڈالے مجھ کو
اس قدر یاد نا آ بھولنے والے مجھ کو

جگجیت سنگھ کی آواز میں
 
مہ جبین

محفلین
بہت خوب عینی
اس وقت اگر تم آجاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!!
یہ جملہ ایسا ہے کہ ہمیں جس کی ضرورت ہو اسکے لئے بڑے آرام سے کہہ سکتے ہیں :) ہے نا؟؟؟
 
عسکری

معطل
لیکن وہ تو آپ کے مزاج کی نہیں ہیں بھیا
ویسے بھی آپ کو رونا دھونا پسند نہیں
ارے بھئی رونے دھونے کی بات تھوڑی ہے بس میوزک ہے اور شاعری ہے جو کہ گزری کسی بات سے میچ کرتی ہو تو بندہ کبھی کبھی سنتا ہے ۔ اور پھر وہ اپنا بوتل کا چکر بھی تو ہے نا اس کی غزلیں بھی ہیں- جوان ہے رات ساقیا شراب لا شراب لا - اور جھوم کے جب رندوں نے پلا دی شیخ نے چپکے چپکے دعا دی :grin:
 
ایسی کوئی بات نہیں ہے مجھے پتا ہے بھیا
 
عسکری

معطل
یہ جو رشتوں کے بارے میں اتنی کڑواہٹ آپ کے اندر گھلی ہوئی ہے یہ بے سبب نہیں ہے پر میں اس کے بارے میں اس لیئے بات نہیں کروں گی کہ یہ وہ موضوع ہے جو آپ کی اکتاہٹ کا سبب ہے۔
ارے بھئی یہ کیا بات ہوئی ہم بس کسی رشتے دار کو نہیں آتے کیونکہ ہم گاؤں شہر ملک سے دور ایک عجیب سیکیورٹی زون میں کام کرتے ہیں۔ اور کیا؟ وہ جانیں ان کا کام ہم اپنی لائف میں خؤش ہیں یہ کیسی کڑواہٹ ہوئی ۔ہم وہاں بندے مار کے نہیں آئے نا ہی کسی کے پیسے اٹھا لائے ہیں :biggrin: کیا برا کیا جو اپنا سر لے گئے بہت دور
 
جیتے رہیں بھیا!
بہت اچھے ہیں آپ
 
Top