اس کی اردو بتائیں۔۔

تلمیذ

لائبریرین
مشترک مفاد کے فروغ کے لیے افراد یا تجارتی اداروں کی انجمن
کسی خاص تجارتی یا مُجرمانہ مقصد سے قائم کیا جانے والا اتحاد، منڈلی، سبھا
 

نبیل

تکنیکی معاون
تلمیذ صاحب اگلا لفظ بھی بتا دیا کریں۔
چلیں processor کا اردو متبادل بتائیں۔
 

تلمیذ

لائبریرین
(نبیل جی کی توجہ کے لئے)

میں مندرجہ بالا پیغام میں انگریزی لفظ لکھنا بھول گیا تھا۔ بعد میں دوبارہ اس صفحے کو سامنے لا کر 'قطع و برید' کے ذریعے لفظ کا اضافہ کرنے کی کوشش کی تو اس بٹن کو دبانے سے پیغام حذف کرنے یا نہ کرنے والا صفحہ سامنے آ جاتا ہے۔ (دو تین مرتبہ کوشش کی)۔

تھک ہار کر نئے پیغام کے ذریعے انگریزی کا لفظ پیشِ خِدمت ہے:

Random
 

زیک

مسافر
تلمیذ وہیں آپ کچھ سکرول کریں تو پوسٹ کی ترمیم کا باکس بھی نظر آ جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
Random کا مطلب بے ترتیب ٹھیک ہے، لیکن آئی ٹی میں random اتفاقیہ کے طور پر مستعمل ہے۔

اگلا لفظ Socialogy
 

زینب

محفلین
کیا لفظوں کے آسان اردو میں معنی نہیں بتائے جا سکتے۔۔۔۔۔۔۔اپ لوگ اتنی مئسھکیل اردو بتا رہے ہو کہ اس سے اچھا ہے اسے انگش میں ہی رہنے دیا جائے:(
 

دوست

محفلین
ایک دو لفظی معانی ہوتا ہے اور دوسرا اس کی تعریف۔ تعریف کا مطلب ہوتا ہے کہ دوسری زبان کا لفظ‌سمجھ میں‌ آجائے۔ ایسا اس وقت کیا جاتا ہے جب اسی زبان کا لفظ اسی زبان کے لیے استعمال کرنا ہو۔ اگر اپنی زبان میں‌ اسے ترجمہ کرکے استعمال کرنا ہے تو دو تین لفظوں کا ایک مرکب ایجاد کرنا پڑتا ہے۔ مجھے تو اب تک کی کسی بھی اصطلاح میں مشکل اردو نظر نہیں آئی۔ پنہاں‌ کوئی ایسا لفظ تو نہیں‌ جو مستعمل نا ہو شاعری وغیرہ میں کثرت سے مستعمل ہے۔
 
Top