اس ہفتے کا منظر کش: راستے

جاسمن

لائبریرین
6910476692_2ef0fdf4a9_k.jpg


ریجنٹ پارک لندن

سبحان اللہ!
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
قطب مینار، دہلی
جون ۲۰۱۹
20190706-140926.jpg
خوبصورت! اچھی تصویر لی ہے فہد!
اچھا فریم کیا ہے مینار کو ۔ مجموعی طور پر اس تصویر کی کمپوزیشن دیدہ زیب اور بھلی ہے ۔ ( اگر دو منٹ لال قمیض والے کے گزرنے کا انتظار کرلیتے تو اور اچھا تھا۔ )
رنگوں کی تھیم بھلی ہے ۔ مینار کے ساتھ سبز اور زمینی رنگوں کا امتزاج اچھا ہے ۔
قطب مینار کی تصویریں مجھے بچپن ہی سے پسند ہیں ۔ میرے والدین قطب مینار سے پانچ منٹ کے فاصلے پر رہا کرتے تھے ۔ میرے والد بتایا کرتے تھے کہ مینار کے گرد بنا ہوا باغیچہ ان کے کھیلنے کی جگہ تھا اوروہ دیگر بچوں کے ساتھ دن میں کئی دفعہ مینار کی سیڑھیاں چڑھ کر اوپر تک جایاکرتے تھے ۔
یہ تصویر شیئر کرنے کے لئے بہت شکریہ! اگر قطب مینار کی اور بھی تصاویر ہوں تو براہِ کرم عطا کیجئے ۔
 

جاسم محمد

محفلین
کل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد چہل قدمی۔ یہ راستہ Ritz Hotel تک جاتا ہے جہاں ایک بار پاکستان کرکٹ ٹیم نے قیام کیا تھا
22315943a20dbbd88763862b73c22d7c643ddeaa1b2c5bb168258786116abe781a686914.jpg
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
خوبصورت! اچھی تصویر لی ہے فہد!
شکریہ ظہیر بھائی۔
( اگر دو منٹ لال قمیض والے کے گزرنے کا انتظار کرلیتے تو اور اچھا تھا۔ )
دو منٹ انتظار تو کر لیتا لیکن اس کی کوئی گارنٹی نہیں تھی کہ اس بعد کوئی اور رنگ برنگی قمیض والا نہیں آئے گا۔
اگر قطب مینار کی اور بھی تصاویر ہوں تو براہِ کرم عطا کیجئے ۔
تصویریں تو ہیں لیکن تقریباً پر منظر میں آدمیوں کی بہتات ہے۔
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
تصویرں تو ہیں لیکن تقریباً پر منظر میں آدمیوں کی بہتات ہے۔
ضرور شریک کریں فہد بھائی۔
بلکہ ایک متفرق تصاویر والی لڑی بھی بنائیں کہ ہمارا ہندوستان کی سیر کا شوق پورا ہوسکے۔
آپ کے ساتھ ہندوستان کی سیر کرنا زبردست تجربہ ہوگا۔
 

سیما علی

لائبریرین
مری کے ایک پارک میں صبح کی سیر کے لیے چلتے چلتے یہ دو راستے سامنے آگئے. وہیں رک کر سوچنے لگی کہ آگے کس راستے پر جایا جائے اور یہ کہ زندگی کتنی ہی بار ہمارے ساتھ بالکل ایسا ہی کرتی ہے اور پھر چُھپ کے دیکھتی ہے کہ ہم کیا کرتے ہیں؟ پھر ذہن میں آیا کہ اللہ نے نہیں بنائے کسی کے سینے میں دو دل! تصویر لینے کو کیمرہ نکالا کہ اتنے میں پیچھے سے آواز آئی، آگے نہیں جانا، یہاں سے واپس جانا ہے! (اور میں نے سوچا کہ یہ تیسرا راستہ بھی تھا، ہمارے ذہن میں کیوں نہ رہا؟ ) :)

49780062233_b98d3dd070_o.jpg

مقام: مری
تاریخ: 2 ستم بر 2019
بہت حسین ۔سبحان اللہ
 
Top