سید عاطف علی
لائبریرین
مکہ شہر سے باہر نکلتے ہوئے شاید جدہ کی طرف کے راستے میں ایک رحل و قران کا مونومنٹ۔
آخری تدوین:
ہم تو یہ جانتے ہں کہ حرکت کرتے ہوئے اجسام میں فوٹو گرافی کتنی صبر آزما ہو تی ہے ،یہ صرف وہ جانتا ہے جو ایسے لمحات میں کیمرا تھامتا ہے ۔ ساکت اور جامد اشیا ء اور مناظر کی تصویر کشی اور متحرک (خصوصا فطری) اجسام کی فوٹو گرافی میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔بہت اعلی تصویر! بس دائیں طرف نیچے لینس فلیئر نے ذرا مزا کرکرا کردیا ۔
زیک ، کمپوزیشن بہت ہی اچھی ہے لیکن رن وے کو بالکل درمیان کے بجائے ذرا آف سینٹر کرتے تو اور اچھا تھا ۔ لینڈ اسکیپ میں کمپوزیشن کی symmetry کو توڑنا اچھا ہوتا ہے ۔ بہتر بصری تاثر چھوڑتا ہے۔ آپ نے فوٹو کو شاید پس منظر کی پہاڑیوں کی وجہ سے اس طرح کمپوزکیا ۔
نہیں۔ وہاں پارکنگ میں موجود تھی۔کار آپ کی ہے؟
اس تصویر میں وائرڈ لاینز کا ایفیکٹ کس طرح آیا ہے؟Air Route cable car
تکنیکی چیزوں کے بارے میں تو کوئی خاص معلومات نہیں۔ اصل میں اس ٹرپ کی کافی تصاویر ہینڈی ویڈیو کیم، جس میں چھوٹی کیسٹ ڈلتی تھی، سے بھی لی گئیں تھیں۔ اس میں سٹل فوٹو گرافی کی آپشن بھی دستیاب تھی۔ کیونکہ اس کیمرہ میں میموری کارڈ موجود نہیں تھا۔ اس لیے بعد ازاں انہیں سکرین ڈسپلے سے سیل فون کے کیمرہ پر ری کیپچر کر کے محفوظ کیا گیا تھا۔ شاید یہ تصویر بھی انہی میں سے ایک ہو۔ مجھے ذاتی طور پر اس طرح محفوظ کی گئی تصاویر میں پکچر کوالٹی کے علاوہ کوئی اور خاص فرق محسوس نہیں ہوتا۔ لیکن ظاہر ہے اس فیلڈ کے ماہرین کو اندازہ ہو جاتا ہو گا۔اس تصویر میں وائرڈ لاینز کا ایفیکٹ کس طرح آیا ہے؟
جیسے تصویر کسی ڈجیٹل ڈسپلےسے لی ہوئی ہو ۔
یہ ایفیکٹ شٹر سپیڈ اور سکرین کے ریفریش ریٹ کے ہم آہنگ ہونے سے آجاتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔
بجو! LUMS میں اسی راستے کی ایک تصویر پچھلے برس ہم نے بھی بنائی تھی. مل جائے تو ضرور شریک کروں گی.
LUMS کے دورہ پہ 2017
سبحان اللہ!
ساؤتھ ویلز