مریم افتخار
محفلین
نہایت مسرت و انبساط کے ساتھ یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ محفلین کے ووٹوں کی گنتی کی جا چکی ہے اور ہمارے پہلے ہفتے کے منظر کش کا ٹائٹل جیتا ہے عرفان سعید صاحب نے۔ ہم سب محفلین کی جانب سے آپ کو مبارک ہو عرفان سعید بھائی! آپ ایسی شخصیت سے ہمیں یہ امید ہے کہ زندگی کے ہر میدان میں کامیابی کا سہرا آپ کے سر ہی ہوگا۔
اگلے ہفتے (15 تا 21 اپریل) کے لیے جو تھیم منتخب کی گئی ہے وہ ہے 'راستے'۔ راستوں کی خوب صورتی کے بارے میں کیا کہیں کہ ہم تو سمجھتے ہیں منزلیں کچھ نہیں ہوتیں سوائے نظر کے ایک دھوکے کے۔ درحقیقت دنیا و مافیہا ایک راستہ ہی تو ہے۔ جب ہم کسی منزل پر پہنچ جاتے ہیں تو علم ہوتا ہے کہ یہ تو کسی اور منزل کے راستے میں پڑتی ہے اور یوں یہ سفر جاری رہتا ہے کیونکہ سفر کا کام ہی جاری رہنا ہے۔ اس لڑی میں ہر طرح کے راستوں کے متعلق تصاویر شریک محفل کی جائیں گی، چاہے وہ کچی پگڈنڈیاں ہوں، پکی سڑکیں ہوں یا ریل کی پٹریاں۔ دیکھتے ہیں کس کی پٹاری میں کیا ہے!
ابتدائیہ:
مقام: ڈونگا گلی
تاریخ: یکم ستمبر 2019