اس ہفتے کا منظر کش: غروبِ آفتاب

السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں لگ بھگ دو برس قبل ادارت کے لیے زمرہ منتخب کرنے کا کہا گیا تو خاصی سوچ بچار کے بعد اس زمرے کا انتخاب کیا۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق اس وقت اس زمرے میں کافی کم لڑیاں کھولی جاتی تھیں جب کہ ہمارے ذہن میں بیک وقت بہت سی پھلجھڑیاں شمالا جنوبا شرقا غربا چھوٹ رہی تھیں کہ ہماری حکومت ایک بار اس حلقے میں آ گئی تو ساری سڑکیں پکی کروا دیں گے اور خدا جانے کیا کیا لگوا دیں گے:daydreaming:۔پھر یوں ہوا کہ ہمارا ایم فل تھیسز اور پی ایچ ڈی کی مصروفیات یکے بعد دیگرے دانت نکوستے ہوئے چلی آتی رہیں :drooling: اور بھلا ہو ہمارے محفلین کا کہ ان کی توجہ ہماری کارکردگی کی بجائے عمران خان کی کارکردگی پر ٹکی رہی :nerd:یہاں تک کہ کورونا وائرس کی آواز کی گونج محفل سمیت دنیا کے سبھی ایوانوں کی دیواروں سے ٹکرانے لگی، "لو جی،آ گیا اے تے چھا گیا اے ٹھاہ کر کے":bomb:۔ چند برس قبل تک لوڈ شیڈنگ کے "فوائد" سے متعلق لوگوں سے سنا کرتے تھے کہ قبر کی یاد دلاتی ہے، موم بتی اور یو پی ایس والوں کا کاروبار اچھا چلاتی ہے، ہر حال میں رہنا سکھاتی ہے وغیرہ وغیرہ :heehee:۔ اب اس آر این اے وائرس کے متعلق بھی جو کسی جسم کے باہر از خود بے جان ہے :thinking2: بھلے لوگوں کی بہت سی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں کہ بھٹکے ہوؤں کو گھر لے کر آتا ہے، اپنے من میں جھانکنے کا موقع دیتا ہے، بائیوٹیکنالوجی کا سکوپ بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ :embarrassed:۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ہمارے اس زمرے میں بھی خاطر خواہ رونق نظر آئی ہے:silly:۔ 'ورک فرام ہوم' نے جہاں' گھر والوں' کو کچن کارنر کا راستہ دکھا دیا ہے:sarcastic:، وہیں 'علماء' کی بڑی تعداد سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے علم و فضل کے مظاہرے میں سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے:boxing:۔ ایسے حالات میں معیشت کا گراف نشیب و فراز کا شکار ہونا بھی طے ٹھہرا :music:۔
یہ تو تھی ہمارے اس زمرے میں چہل پہل کی ایک تازہ جھلک: اب بڑھتے ہیں نئے شروع کیے جانے والے سلسلے کی جانب۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا کی آواز آ رہی ہے "تیاااااااار ہوووووووو؟" :nailbiting:سلسلہ کچھ یوں ہے کہ 'غروب آفتاب کے وقت کے مناظر" جو آپ نے خود اپنے کیمرے میں مقید کیے ہوں اور پہلے کہیں پبلکلی شریک نہ کیے ہوں، یکم اپریل سے سات اپریل تک اس لڑی میں پوسٹ کرنے ہیں۔ ایک محفلین جتنی تصاویر چاہے شریک کر سکتا ہے۔ امید ہے سبھی محفلین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہم اس سلسلے کو ہر ہفتے ایک نئی تھیم کے ساتھ جاری رکھ سکیں گے۔ آئیے بنتے ہیں 'فوٹوگرافر آف دا ویک' اور جیتتے ہیں بی ایم ڈبلیو!
کی چابی
کی تصویر! :sneaky:
:rainbow:

7 تا 14 اپریل اس لڑی میں "پیڑ پودوں" سے متعلق تصاویر پوسٹ کی جائیں گی.
 
آخری تدوین:
ہ تصاویر بھی انھی دنوں میں کھینچی ہوں یا کبھی بھی۔
کبھی بھی کھینچی گئی ہو! (تاہم تازہ ترین تصاویر ضرور شئیر کی جائیں)
مجھے بھی محسوس ہوا کہ اس کو اس انداز میں بھی پڑھا جا سکتا ہے اسی لیے ممکنہ تدوین کر دی ہے۔

یہ تو مشکل ہو گا دیکھنا۔
یہ پابندی صرف اس لیے لگائی گئی ہے کہ بعض اوقات کچھ مناظر وائرل ہو جاتے ہیں اور کچھ یکسرنظر انداز! تاہم یہ پابندی زیادہ سخت نہیں ہے۔ اگر کہیں اور بھی شئیر کیا ہے اور بہت زیادہ لوگوں تک رسائی نہیں ہوئی تو دوبارہ شریک کر سکتے ہیں۔ مقصد غروب آفتاب سے متعلق تصاویر کی اچھی کلیکشن اور محفلین کے لیے مثبت سرگرمی ہے۔ :)
 

فرقان احمد

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ!
قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمیں لگ بھگ دو برس قبل ادارت کے لیے زمرہ منتخب کرنے کا کہا گیا تو خاصی سوچ بچار کے بعد اس زمرے کا انتخاب کیا۔ ہمارے مشاہدے کے مطابق اس وقت اس زمرے میں کافی کم لڑیاں کھولی جاتی تھیں جب کہ ہمارے ذہن میں بیک وقت بہت سی پھلجھڑیاں شمالا جنوبا شرقا غربا چھوٹ رہی تھیں کہ ہماری حکومت ایک بار اس حلقے میں آ گئی تو ساری سڑکیں پکی کروا دیں گے اور خدا جانے کیا کیا لگوا دیں گے:daydreaming:۔پھر یوں ہوا کہ ہمارا ایم فل تھیسز اور پی ایچ ڈی کی مصروفیات یکے بعد دیگرے دانت نکوستے ہوئے چلی آتی رہیں :drooling: اور بھلا ہو ہمارے محفلین کا کہ ان کی توجہ ہماری کارکردگی کی بجائے عمران خان کی کارکردگی پر ٹکی رہی :nerd:یہاں تک کہ کرونا وائرس کی آواز کی گونج محفل سمیت دنیا کے سبھی ایوانوں کی دیواروں سے ٹکرانے لگی، "لو جی،آ گیا اے تے چھا گیا اے ٹھاہ کر کے":bomb:۔ چند برس قبل تک لوڈ شیڈنگ کے "فوائد" سے متعلق لوگوں سے سنا کرتے تھے کہ قبر کی یاد دلاتی ہے، موم بتی اور یو پی ایس والوں کا کاروبار اچھا چلاتی ہے، ہر حال میں رہنا سکھاتی ہے وغیرہ وغیرہ :heehee:۔ اب اس آر این اے وائرس کے متعلق بھی جو کسی جسم کے باہر از خود بے جان ہے :thinking2: بھلے لوگوں کی بہت سی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں کہ بھٹکے ہوؤں کو گھر لے کر آتا ہے، اپنے من میں جھانکنے کا موقع دیتا ہے، بائیوٹیکنالوجی کا سکوپ بڑھاتا ہے وغیرہ وغیرہ :embarrassed:۔ ان سب باتوں سے قطع نظر ہمارے اس زمرے میں بھی خاطر خواہ رونق نظر آئی ہے:silly:۔ 'ورک فرام ہوم' نے جہاں' گھر والوں' کو کچن کارنر کا راستہ دکھا دیا ہے:sarcastic:، وہیں 'علماء' کی بڑی تعداد سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق اپنے علم و فضل کے مظاہرے میں سائنسدانوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے:boxing:۔ ایسے حالات میں معیشت کا گراف نشیب و فراز کا شکار ہونا بھی طے ٹھہرا :music:۔
یہ تو تھی ہمارے اس زمرے میں چہل پہل کی ایک تازہ جھلک: اب بڑھتے ہیں نئے شروع کیے جانے والے سلسلے کی جانب۔ محمد عدنان اکبری نقیبی بھیا کی آواز آ رہی ہو "تیاااااااار ہوووووووو؟" :nailbiting:سلسلہ کچھ یوں ہے کہ 'غروب آفتاب کے وقت کے مناظر" جو آپ نے خود اپنے کیمرے میں مقید کیے ہوں اور پہلے کہیں پبلکلی شریک نہ کیے ہوں، یکم اپریل سے سات اپریل تک اس لڑی میں پوسٹ کرنے ہیں۔ ایک محفلین جتنی تصاویر چاہے شریک کر سکتا ہے۔ امید ہے سبھی محفلین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے اور ہم اس سلسلے کو ہر ہفتے ایک نئی تھیم کے ساتھ جاری رکھ سکیں گے۔ آئیے بنتے ہیں 'فوٹوگرافر آف دا ویک' اور جیتتے ہیں بی ایم ڈبلیو!
کی چابی
کی تصویر! :sneaky:
:rainbow:
وعلیکم السلام!
کیا دبنگ انٹری ہے! شکر ہے، آپ کو وقت ملا۔ محفل گویا سج سی گئی ہے۔
 
Top