وقت آگیا ایک بار پھر ایک نئے مہمان کا اور اس دفعہ سوچا کہ کچھ موقعہ خواتین کو بھی دیا جائے
اس بار ہم سب جس محترم ہستی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرینگے ان کے بارے میں کیا کہوں کہ وہ صرف کتابوں کو ہی نہیں بلکہ انسانوں کو بھی بہت عزیز رکھتی ہیں ۔ یوں تو یہ مہمان شخصیت زیادہ بولتی نہیں ہیں بس ہر بات کا جواب مسکراہٹ سے دیتی ہیں بقول شاعر
اس دلنشین ادا کا مطلب کبھی نہ سمجھے
جب ہم نے کچھ کہا ! ! وہ مسکرا دیے
پر امید ہے کہ یہاں وہ ضرور بولیں گی ۔ ہے نا شگفتہ
اس ہفتے کی مہمان ہیں
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے
مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں
چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اطہار کرتے ہیں۔ میں بھی ابھی حاضر ہوتی ہوں اور جوابات دیتی ہوں اگلی پوسٹ میں