مہمان اس ہفتے کی مہمان "سیدہ شگفتہ"

اللہ اکبر!

ارے میں تو بھولا ہوا تھا کہ ریزرویشن کرا رکھا ہے۔ خیر ابھی تو نیٹ بار بار بے وفا ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ لکھتا ہوں اپیا کے بارے میں جلدی ہی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اللہ اکبر!

ارے میں تو بھولا ہوا تھا کہ ریزرویشن کرا رکھا ہے۔ خیر ابھی تو نیٹ بار بار بے وفا ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ لکھتا ہوں اپیا کے بارے میں جلدی ہی۔ :)

یا اللہ خیر ! یہ سعود بھیا تو تکبیر پڑھ رہے ہیں میری باری :)
 
حجاب

محفلین
شگفتہ کو محفل پر ہمیشہ دیکھتی تھی ، مگر باتیں کم ہی ہوئیں شگفتہ سے ، بس کبھی کبھی کون آیا کہ تھریڈ پر بات ہوتی تھی ، اُس وقت مجھے یہی محسوس ہوتا تھا کہ شگفتہ کافی مغرور طبعیت کی مالک ہیں کم بولتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں ، پھر لائبریری کے حوالے سے م س ن کی آئی ڈی کا تبادلہ ہوا اور پھر فون نمبر کا ، شگفتہ نے مجھ سے میرا موبائل نمبر مانگا م س ن پر میں نے دے دیا جب میں نے مانگا تو کہنے لگیں انتظار کریں دیکھیئے کیا ہوتا ہے ، آیا تو تھا بہت زیادہ غصّہ مگر سوچا کہ مجھے کیا خود کریں گی فون :lol:
فون کیا شگفتہ نے بات ہوئی تو وہ رائے بدل گئی کہ مغرور ہیں ، کافی فرینڈلی ہیں اور ہنس مُکھ بھی ۔بس ذرا سوچ کہ ہنستی بولتی ہیں :p

محفل پر شگفتہ سے بات بہت کم ہوئی بس کون آیا کے تھریڈ پر حوالہ پتہ نہیں کدھر ہے ۔

شگفتہ کی عادت ہے چاہے کوئی کچھ کہے ہم وہ کریں گے جو ہم چاہتے ہیں :p کوئی کچھ بھی کہتا رہے پوچھتا رہے شگفتہ اپنے ٹائم پر ہی جواب دیتی ہیں کاش میری بھی یہ عادت ہو جائے ، میں تو فوری جواب دینا فرض سمجھتی ہوں :(

شگفتہ سے سبق یہ سیکھا کہ باتوں کو نظر انداز کرنے کا ہنر ہر کسی کو نہیں آتا :p

مجھے شگفتہ سے یہ پوچھنا ہے کہ ، شگفتہ آپ م س ن یوز کرتے ہوئے سو کیسے جاتی ہیں ؟؟؟؟؟؟
دوسری بات یہ کہنا ہے کہ شگفتہ کبھی کبھی آپ اتنی معصومیت کے ساتھ اپنی بات کرتی ہیں یا کوئی اتنی چھوٹی معصوم سی غلطی پر مسکراہٹ آپ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ایک بھرپور مسکراہٹ دے جاتی ہے :)
اللہ اپ کو ہمشہ خوش رکھے یونہی ہنستا مسکراتا آمین۔
 
تعبیر

محفلین
لیکن تعبیر ، آپ خود کہاں ہیں ؟

میں یہاں ہوں شگفتہ :)

اللہ اکبر!

ارے میں تو بھولا ہوا تھا کہ ریزرویشن کرا رکھا ہے۔ خیر ابھی تو نیٹ بار بار بے وفا ہو رہا ہے۔ انشاء اللہ لکھتا ہوں اپیا کے بارے میں جلدی ہی۔ :)

یہ تم بھلکڑ کب سے ہو گئے ہو اور پلیز پیچھے مت پوسٹ کرنا بلکہ اس صفحے سے کرنا کہ پہلا صفحہ بار بار کون دیکھتا ہے :)

جلدی کریں تاکہ میں نئے مہمان کو بلا سکوں
 
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

ایک معلم بہنوں جیسی
خاموشی سے جاری کام
آج بھی سنجیدہ رہتی ہے
کئے ہے خود پر طاری کام

2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

شاید عربی سیکھ رہے تھے
پنج۔۔۔ا بی ک۔۔ے لہ۔جے میں

3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

خاموش م۔۔ج۔۔اہد اردو ک۔۔۔ی
چپ چاپ کئے جاتی ہے کام

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

یہ ضروری نہیں کہ لوگ کہیں
کام اچ۔ھ۔۔۔۔ا ک۔۔ی۔۔۔اہے خوب کیا

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے

شک۔ریہ آپ ک۔۔ا سکھ۔۔اڈالا
ہم کو سبقِ عظیم محفل کا
(بہت بہت شکریہ)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اچھا جناب میں موجود ۔ ۔ ۔ ابھی تو میں ذرا تسلی سے سب پوسٹس پڑھنے لگی ہوں پہلے پھر سے تاکہ میں بھی ذرا تسلی سے لکھ سکوں ادھر :) :)
آپ سب کا بے حد شکریہ !
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شگفتہ کو محفل پر ہمیشہ دیکھتی تھی ، مگر باتیں کم ہی ہوئیں شگفتہ سے ، بس کبھی کبھی کون آیا کہ تھریڈ پر بات ہوتی تھی ، اُس وقت مجھے یہی محسوس ہوتا تھا کہ شگفتہ کافی مغرور طبعیت کی مالک ہیں کم بولتی ہیں اور اپنے کام سے کام رکھتی ہیں ، پھر لائبریری کے حوالے سے م س ن کی آئی ڈی کا تبادلہ ہوا اور پھر فون نمبر کا ، شگفتہ نے مجھ سے میرا موبائل نمبر مانگا م س ن پر میں نے دے دیا جب میں نے مانگا تو کہنے لگیں انتظار کریں دیکھیئے کیا ہوتا ہے ، آیا تو تھا بہت زیادہ غصّہ مگر سوچا کہ مجھے کیا خود کریں گی فون :lol:
فون کیا شگفتہ نے بات ہوئی تو وہ رائے بدل گئی کہ مغرور ہیں ، کافی فرینڈلی ہیں اور ہنس مُکھ بھی ۔بس ذرا سوچ کہ ہنستی بولتی ہیں :p

محفل پر شگفتہ سے بات بہت کم ہوئی بس کون آیا کے تھریڈ پر حوالہ پتہ نہیں کدھر ہے ۔

شگفتہ کی عادت ہے چاہے کوئی کچھ کہے ہم وہ کریں گے جو ہم چاہتے ہیں :p کوئی کچھ بھی کہتا رہے پوچھتا رہے شگفتہ اپنے ٹائم پر ہی جواب دیتی ہیں کاش میری بھی یہ عادت ہو جائے ، میں تو فوری جواب دینا فرض سمجھتی ہوں :(

شگفتہ سے سبق یہ سیکھا کہ باتوں کو نظر انداز کرنے کا ہنر ہر کسی کو نہیں آتا :p

مجھے شگفتہ سے یہ پوچھنا ہے کہ ، شگفتہ آپ م س ن یوز کرتے ہوئے سو کیسے جاتی ہیں ؟؟؟؟؟؟
دوسری بات یہ کہنا ہے کہ شگفتہ کبھی کبھی آپ اتنی معصومیت کے ساتھ اپنی بات کرتی ہیں یا کوئی اتنی چھوٹی معصوم سی غلطی پر مسکراہٹ آپ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے ایک بھرپور مسکراہٹ دے جاتی ہے :)
اللہ اپ کو ہمشہ خوش رکھے یونہی ہنستا مسکراتا آمین۔

:)

:grin:

:grin: :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
حجاب اسی وقت بتانا تھا ناں :grin:

اچھا کیا واقعی غصہ آیا تھا ، اور کیا دل چاہا تھا اس وقت کہ میرا کیا حشر کریں :)
 
پپو

محفلین
1۔میرا شگفتہ جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
میرا شگفتہ بہن کے بارے میں جو تاثر پہلے دن تھا وہ آج بھی قائم و دائم ہے میرا نہیں خیال کہ کبھی ان سے کسی تھریڈ میں بات چیت ہوئی ہو ہاں میں نےاپنی ایک یا دو پوسٹوں میں ان کا شکریہ ضرور دیکھا ہے اب آُپ کہیں گے وہ پہلا تاثر کیا تھا سچ بات تو یہ ہے میں ابھی تک کوئی تاثر قائم ہی نہیں کر سکا
2۔پہلی دفعہ شگفتہ جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
میرا خیال ہے میرے تعارف کے تھریڈ میں ان کی طرف سے اسلام اور خوش آمدید شائد پوسٹ ہو
3۔شگفتہ جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
میرا خیال ہے شگفتہ بہن ذرا ریزرو خاتون ہیں ان کی پوسٹوں کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے ضرورت کے وقت بولنا اور جتنی ضرورت ہو اتنا ہی بولنا

4۔شگفتہ جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
سبق تو تب سیکھتے جب کوئی ا ب پ شروع کرتے

5۔ شگفتہ کو میرا کوئی پیغام یا سوال ،مشورہ،رائے‌‌
میرا شگفتہ بہن کے لیے کوئی مشورہ تو نہیں ہاں البتہ
علامہ کا یہ شعر ہے اور اسی میرا پیغام بھی ہے
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقل
لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
 
تعبیر

محفلین
سعود اور زیک جاگ جائیں پلیز

ایک بس الف عین جی ہی اچھے بچے ہیں جنہوں نے وقت پر سب کے جواب دیے باقی کے بچے تو :rolleyes: :rolleyes:

نئے مہمان کو بلانے کا وقت آگیا تو کیا خیال ہے پیارے بچوں :) :confused:
 
فرذوق احمد

محفلین
میں صرف ایک بات کہوں گا ۔۔۔۔
میری ایک بہن ہے

لیکن پچھلے ڈیڑھ سال سے مجھے جو بھی پوچھتا ہے ۔۔۔۔۔میں یہی کہتا ہوں کہ میری دو بہنیں ہیں

اور یہ حقیقت ہے ۔۔
 
ماوراء

محفلین
شگفتہ، میرا آپ سے رابطہ ممکن نہیں ہو رہا۔۔۔۔:confused:

پی ایم آپ کو جاتے نہیں۔۔۔ میل کا جواب ابھی تک نہیں آیا۔۔ شاید آپ نے دیکھی ہی نہیں۔۔۔ اتنے تھریڈز پر لکھا۔۔۔ لیکن آپ نے پڑھا ہی نہیں۔۔۔میں اب کیا کروں؟؟:doordont::dontknow:
 
Top