تعبیر
محفلین
ہاہاہاسب سے پہلے تو میں یہ بتا دوں تعبیر اپیا کہ آپ کے اس دھاگے پر سب سے پہلے میں نے لکھنے کا سوچا تھا آئی سوئیر۔۔پھر زبیر بھیا نے میرے سے پوچھے بغیر میرا آئیڈیا چرایا۔ ہاں!!
تب تو لکھنے کا سوچا تھا پھر میرے پیپرز ہونے لگ گئے تو اتنے زیادہ لوگوں نے تبصرہ کردیا ہے بس مجھے نہیں پتا، مجھے نہیں پتا ، مجھے نہیں پتاااا مجھے سب سے پہلے کنسڈر کیا جائے!!!!
میرا پیارا شونا بچہ
لو یو سونے
سب سے پہلے عاشو بچہ پھر کوئی اور ہاں نہیں تو
اتنا اچھا اور اتنا پیارا پیارا میرا لیے لکھا اس کے لیے آپ کو ڈھیروں ڈھییر پیار اور ایک زبردست ہگ
ہاں مجھے بھی افسوس ہے کہ میری سب کے ساتھ یہاں لائیو بات نہیں ہو پاتی اور نا ہی گپ شپپہلا تاثر بہت ہی پیاری اور سوئیٹ سی اپیا کا تھا جو کہ اب تک قائم ہے۔ اپیا اتنے پیار سے بات کرتی ہیں ناں کہ اکثر تو میرا دل کرتا ہے میں تعبیر اپیا سے ملوں۔ ایک تو تعبیر اپیا بہت کم آن لائن آتی ہیں میرے ٹائم پر اس لیے محفل پر اتنی زیادہ بات نہیں ہو پاتی۔
عاشو چندا مجھے بڑے بڑے دعوی کرنے اور وعدہ کرنے سے ڈر لگتا ہے اس لیے کچھ کہ نہیں سکتی
ہاں مجھے آپ کی مجھ سے بات کرنے والی بات یاد ہے اور میں آپ کی فرمائش پوری کر سکتی ہوں اگر جو نمبر بھیج دیں مجھے اور وقت بھی بتا دیں
ہاں مجھے یاد ہے سب کچھ بہت اچھے سے
پہلی بار میری سالگرہ کے دھاگے پر اپیا نے تھوڑی دیر سے مبارک دی تھی لیکن مجھے اتنا اچھا لگا ناں یہ نہیں کہ مبارک باد دی ہے بلکہ یہ کہ مجھے ایک اور اپیا مل گئیں اور یہ تب کی بات ہے جب میرے پاس اپیا لوگوں کی کمی ہوا کرتی تھی صرف شگفتہ آپی اور فرحت آپی کو جانتی تھی عندلیب اپیا سے بھی کم بات ہوا کرتی تھی۔ تو مجھے تعبیر اپیا کو پا کر بہت خوشی ہوئی اور پھر میں نے اپیا سے دوستی کر لی۔
تب عاشو نے مجھے ذاتی پیغام بھیجا تھا
مجھے بھی خوشی ہوئی تھی کہ میری اتنی سویٹ عاشو سے ناصرف بات ہوئی بلکہ اس نے مجھے دوست بھی بنا لیا
ہاہاہایہ کہ اپیا ہر وقت یہ کہتی رہتی ہیں کہ مجھے محفل پر سوتیلا سمجھا جاتا ہے۔۔ہی ہی ہی
بس دھونس جمانے اور حق جمانے کا فن یہیں سے سیکھا ہے
جی بالکل یہ آپ سب کی محبتیں اور خلوص ہی ہے جو اتنے سالوں سے میں اس فورم کی ممبر ہوں اور محفل تو میری زندگی کا ایک ضروری حصہ ہے۔بڑی کوشش کی اس عادت کو ختم کرنے کی لیکن بار بار جا کر پھر واپس آئی ہوںمجھے تو لگتا ہے کہ تعبیر اپیا کو محفل اور محفلین بہت اچھے لگتے ہیں اور یہ بات کہنا ان کا پیار جتلانے کا ایک انداز ہے۔ اور بتاؤں اپیا آپ بھی ہمیں بہت اچھی لگتی ہیں۔۔سچی میں!
ان شاءاللہجب میں محفل کو تعبیر اپیا کے بغیر دیکھتی ہی نہیں تو بتاؤں کیسے؟
تعبیر اپیا آپ کہیں نہیں جائیے گا ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیے گا آپ کے شروع کیے ہوئے دھاگے بہت دلچسپ ہوتے ہیں ایک مہمان شخصیت والے اور تصویروں والے بھی۔۔
ویسے میں جا جا کر پھر آئی ہوں دوبارہ سو فکر نا کریں
دھاگوں کو دلچسپ تو آپ سب کی شرکت بناتی ہے
جزاک اللہ خیرہمیشہ خوش رہیے اپیا
اور دعا کے لیے آمین
اللہ آپ کو بھی مجھ سے ڈبل بلکہ ٹرپل خوش رکھے
عاشو بچہ خود جو اتنا پالا سا ہےاپیا آپ بہت اچھی ہیں۔اور جب آپ مجھے اتنے پیار سے بلاتی ہیں ناں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔
ایسے بلانا اچھا لگتا ہے؟
اس پر ہنسنا ہے یا شرمندہ ہونا ہے؟اپیا آپ اتنے دلچسپ موضوعات کیسے سوچتی ہیں؟
اور نہیں تو کیااورہاں ۔۔یہ بتائیے اپیا کہ آپ نے یقین کرلیا ناں کہ یہاں میں نے سب سے پہلے تبصرہ کرنا تھا؟ ہی ہی ہی
ارے مجھے یہاں کسی اور کے جوابات تو نظر ہی نہیں آرہے
سو سویٹ آف یو سونے مونے لو یو ڈھیر ساراااااااااااااااااااا
اللہ آپ کو ہمیشہ اپنی امان میں رکھے اور خوش اور آباد رکھے
جیتی رہیں اور خوش رہیں ہمیشہ