مہمان اس ہفتے کی مہمان شخصیت : تعبیر

طالوت

محفلین
سب سے پہلے تو بہت بہت شکریہ اتنا تفصیل سے لکھنے کا ۔ مجھے بھی یہ سلسہ بہت پسند ہے ۔ اس لیے نہیں کہ میں نے پوسٹ کیا ہے بلکہ مجھے بھی آپ سب کی مختلف انداز مین جوابات دینا اور اپنے تاثرات پیش کرنا اچھا لگتا ہے :) عمر میں نے ہندسوں یا عددوں میں گو نہیں بتائی لیکن آپ کو ہنٹ دے چکی ہوں کہ آپ چھوٹے ہیں مجھ سے اس لیے رعب شوب ڈالونگی ۔ افلاطونی بولے تو :confused: :confused: :confused: سیکھنے کی تو کوئی عمر نہیں ہوتی اس لیے اسٹوڈنٹ ہی سمجھیں یہ اور بات ہے کہ کالج یونیورسٹی نہیں جاتی ۔
شکریہ کیسا ؟ مجھے جو لگا بیان کر دیا ۔۔ آپ رعب شوب ڈالیں بے شک ، کوئی پابندی نہیں ۔۔ افلاطونی بولے تو اب جب آپ کچھ اس قسم کی چیز کریں گی تو توجہ دلاؤں گا ۔۔عمر کا تو خیر میں نے مذاق کیا تھا ، البتہ عمر جاننے کی وجہ میں بیان کر چکا ہوں خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں والے دھاگے میں ۔۔

وہ تصاویر کا زمرہ نہیں تھا بلکہ ٹی وی والا سیکشن ہے اور جہاں تک میری یادداشت کام کر رہی ہے و اپ سے بات آپ ہی کے ایک اور تھریڈ سے ہوئی تھی وہی لڑکیوں والا ہی کوئی ٹاپک تھا اپکا ہی ۔
لڑکیوں پر تو میں نے ایک ہی موضوع شروع کی تھا عمر چھپانے والا ۔۔ آپ شاید "لڑکوں کی واپسی" کی بات کر رہی ہیں ۔۔

سلسلہ کم مطلب ؟؟؟بات چیت کا تو طالوت آپ ہی سے نہیں میری بہت سے ممبرز سے بات کم کیا یوں سمجھیں کہ ختم ہی ہو گئی ہے جیسے شمشاد جی، سعود جبکہ ایک وقت تھا کہ ہم ایک دوسرے سے بات چیت کیے بغیر رہ ہی نہین سکتے تھے :( پہلے کم ممبرز تھے اب زیادہ ہو گئے ہیں اور الگ الگ شوق کی وجہ سے الگ الگ سیکشنز میں ہوتے ہیں سب شاید اسی لیے :) ویسے طالوت ان تصاویر سے آپ کو خاصا غصہ آیا تھا اب وہاں کے لیے میں نے ایک اور ٹاپک سوچا ہے اگر وہ پوسٹ کر دیا تو شاید آپ مجھ سے بات کرنا ہی چھوڑ دیں :laugh:
آپ کا چلتے چلتے شکریہ کا بٹن دبا دینا بھی بات چیت میں ہی شمار ہوتا ہے ۔۔ غصہ اس لیے ایک تو مجھے موصوف پسند نہیں اور دوسرا ان چیزوں کو وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں کہ بندہ اتنی محنت کرے اور حاصل کچھ نہ ہو ۔۔ تاہم بات کرنا میں کسی سے نہیں چھوڑتا ورنہ یہاں بہت سے ممبران ہیں کہ جن سے اچھی خاصی کھٹ پٹ ہو چکی ہے ، لیکن جب محسوس کیا کہ ماحول سرد ہے ، بات چیت خود سے شروع کر دی یا اسے کسی اور جانب موڑ دیا ۔۔ ویسے آپ وہ والا موضوع کب شروع کر رہی ہیں :)

یہ اندازہ کیوں کر لگایا :confused: پہلے بھی پوچھا تھا پر جناب ڈنڈی مار گئے۔ اب نہیں بتایا نا تو میں نے اگلی دفعہ سے مسٹر،جناب یا صاحب لگا لینا ہے آپ کے نام کے ساتھ :laugh:
ڈنڈی کس معاملے میں ؟ کہ آپ کافی حساس ہیں ؟ اگر یہی بات ہے تو اسلیے کہ آپ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں خاموش خاموش سنجیدہ سنجیدہ کیوں ہوں ؟ اور آپ نے خوامخواہ معذرت بھی کی تھی کہ اگر آپ کی طرف سے کوئی ایسی بات ہوئی ہے تو اس کے لیے معذرت ، بس یہی کافی ہے کسی کہ حساس ہونے کے لیے نرم دل ہونے کے لیے ۔۔ صاحب شاب لگائیں گی تو پرزور اجتجاج کیا جائے گا :hatoff:

:eek: :eek: :eek: ہا یعنی کمی محسوس ہو گی تو تصویروں کی میری نہیں :box: کھیل والے زمرے مین میرا جانا بھی کم ہو گیا ہے ۔ میرا بھی شروع میں آپ والا حال تھا وہاں کے کھیل میرے بھی دماغ کا دہی کر دیتے تھے اس لیے میں نے وہاں کچھ ٹاپک پوسٹ کیے تھے جن میں سے صرف دو چلے ۔ارے ہان آپ نے مجھے میرا محفل کوئز یاد دلا دیا اسے پھر سے شروع کرتے ہیں کسی دن :)
بھئی یہ تو ہے نا ، آپ کی پہچان پہلے تصویریں ہیں ، آپ کی شخصیت کا تو بعد میں پتا چلا نا ۔۔ اور ظاہر ہے آپ کے عمل ہی کی کمی محسوس ہو گی کہ ہر انسان کا عمل ہی اس کی شخصیت کا عکس ہوتا ہے ۔۔

ویسے عموماً ڈنر دیا جاتا ہے:confused: شکریہ مجھے ہوٹلنگ بالکل پسند نہیں :)
ڈنر تو دیا جاتا ہے مگر کچھ "چینج" ہونا چاہیے ۔۔ مجھے ہوٹلنگ اس وجہ سے پسند ہے کہ کھانے کے بہانے دوستوں سے ملنے ملانے کا موقع مل جاتا ہے ، گپ شپ ہو جاتی ہے ۔۔
:
مجھے قدرتی مناظر اور معلوماتی تصاویر اچھی لگتی ہیں اور طالوت جو پسند ہوتی ہیں وہ یہاں شیئر کرتی رہتی ہوں چلیں دیکھتی ہوں اگر کوئی سب سے بہتریں لگی تو جیسا آپ نے کہا ہے ویسا ہی کرونگی۔ تصویر کھچواتے وقت جب بھی مجھے کسی نے کہا کہ اپ کھنچیں تو وہ بعد مین پچھتایا ہی ہے :laugh: :blush: ہاں ابھی ابھی یہ شوق ہوا تھا زیک کی وجہ سے تھریڈ ہی ایسا تھا کہ خود تصاویر کھنچنی تھیں ۔
پتہ بتا کر کیا فائدہ جب تصاویر والا بتانے لگی تو آپ تو بڑے آرام سے پتلی گلی سے نکل گئے :rolleyes:
کوشش کریں اچھا فوٹو گرافر بننا اتنا مشکل نہیں ۔۔ لیکن میں سمجھ نہیں پایا کس معاملے میں میں پتلی گلی سے نکل گیا ؟ تصویری کھیل کی بات تو نہیں کر رہیں ؟

طالوت میں کسی ذپ کا اگر اسی وقت جواب دے دوں تو ٹھک ورنہ اگر جو وہ رہ جائے تو رہ ہی جاتا ہے :( ابھی تو اس تھریڈ کی وجہ سے مصروف ہوں کچھ دھیرج رکھیں :)
ہمممممم ! پھر آپ بھی اسی قطار میں ہیں جن پر آپ غصہ کرتی ہیں ۔۔۔۔ (آپ کا پیغام اب موصول ہو چکا ہے)
وسلام
 
تعبیر

محفلین

دیر سے آمد پر معذرت تعبیر جی۔۔۔ :(:(:(

آپ کا آنا ہی بہت ہے ۔ ویسے تھیں کہاں آپ جنابہ :( :mad:

تعبیر جی کے بارے میں پہلا تاثر بہت اچھا تھا۔۔۔ نرم خو اور دوستانہ طبیعیت کی مالک لگیں۔۔ تاثر ہنوز قائم ہے۔۔۔۔ :)

اب تو مجھے بھی اپنا آپ ایسا ہی لگنے لگا ہے :mrgreen:

شاید "فیشن اور ملبوسات" والے سیکشن میں ہوا تھا بات چیت کا آغاز۔۔۔ اور تعبیر جی محفل کی وہ پہلی شخصیت تھیں کہ جن سے مجھے انسیت کا احساس ہوا۔۔۔ :)
( جانے کیوں ان دنوں محفل کا ماحول خاصہ تلخ محسوس ہوتا تھا۔۔ :( )

جیا کہیں پڑھا تھا کسی کا کوٹ ہے شاید کہ جیسی آپ کی فیلنگز یا احساسات ہوتے ہیں دوسرے کے بارے میں ۔ وہ بھی آپ کے بارے میں ویسی ہی سوچ رکھتا ہے I swear میرے بھی ایسے ہی احساسات ہیں آپ کے بارے میں۔میری سب سے چھوٹی بہن آپ کی عمر کی ہوگی اور وہ ہم سب بڑے بہن بھائیوں کو بہن کے بجائے بچوں جیسی عزیز ہے وہ ۔اسی طرح آپ بھی مجھے عزیز ہیں۔ بہت اپنی اپنی سی لگتی ہیں پہلے روز سے ہی پتہ نہیں کیوں ۔

جی بالکل ہماری جان پہچان فیشن کے سیکشن میں ہی ہوئی تھی اور تب میں ٹاپکس پوسٹ کیے جاتی تھی اور کوئی رسپانس ہی نہیں ہوتا تھا کسی کا
ایسے میں ایک ہمدرد ظاہر ہوا جیا کی صورت میں :laugh:

ہاں مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوا تھا محفل پر شروع شروع میں
محفل محفل نہیں لگی تھی بلکہ ایک ہوٹل لگا تھا جہاں سب اپنے اپنے کمروں تک ہی محدود تھے بس
اللہ کا شکر ہے کہ اب سب پھر سے بولتا شروع ہو گئے ہیں

اس بات پر میری طرف سے ایک بڑا سارا hug

دعائیں اور ڈھیر سارے سرخ گلاب۔۔۔۔۔ :):)
دعاؤں کے لیے جزاک اللہ

6t1uyp.gif

یہ سب باتیں جو ابھی کہیں۔۔ پہلے کہیں تھیں بھلا ! :eek::grin:

:laugh: :laugh: :laugh:

اپنا نام تو بتا دیجئیے تعبیر جی۔۔۔۔ :grin:

میں پہلے بتا چکی ہوں یہاں
چلیں ایک بار پھر سہی

فری جبین کہتے ہیں مجھے

بہت بہت شکریہ اور خوش رہو ہمیشہ

013.gif
 
تعبیر

محفلین
شکریہ کیسا ؟ مجھے جو لگا بیان کر دیا ۔۔ آپ رعب شوب ڈالیں بے شک ، کوئی پابندی نہیں ۔۔ افلاطونی بولے تو اب جب آپ کچھ اس قسم کی چیز کریں گی تو توجہ دلاؤں گا ۔۔عمر کا تو خیر میں نے مذاق کیا تھا ، البتہ عمر جاننے کی وجہ میں بیان کر چکا ہوں خواتین عمر کیوں چھپاتی ہیں والے دھاگے میں ۔۔

بولے تو ایک بار پھر شکریہ
لیکن مجھے نہیں یاد کہ آپ نے کوئی وجہ بتائی تھی ہماری عمر چھپانے کی :laugh:

لڑکیوں پر تو میں نے ایک ہی موضوع شروع کی تھا عمر چھپانے والا ۔۔ آپ شاید "لڑکوں کی واپسی" کی بات کر رہی ہیں ۔۔
ہان ہاں وہی وہی

کیا کریں کہ ہر وقت لڑکیاں ہی ذہن مین آتی ہیں لڑکی/خاتون ہونے کے باوجود :grin:

آپ کا چلتے چلتے شکریہ کا بٹن دبا دینا بھی بات چیت میں ہی شمار ہوتا ہے ۔۔ غصہ اس لیے ایک تو مجھے موصوف پسند نہیں اور دوسرا ان چیزوں کو وقت کا ضیاع سمجھتا ہوں کہ بندہ اتنی محنت کرے اور حاصل کچھ نہ ہو ۔۔ تاہم بات کرنا میں کسی سے نہیں چھوڑتا ورنہ یہاں بہت سے ممبران ہیں کہ جن سے اچھی خاصی کھٹ پٹ ہو چکی ہے ، لیکن جب محسوس کیا کہ ماحول سرد ہے ، بات چیت خود سے شروع کر دی یا اسے کسی اور جانب موڑ دیا ۔۔ ویسے آپ وہ والا موضوع کب شروع کر رہی ہیں :)

اوہ اچھا تو یہ بات ہے اچھا کیا جو بتا دیا

طالوت میں پرھے بغیر شکریہ ادا نہیں کرتی اس لیے رہ گیا ہو گا ۔ ہاں مین اپ کی اس عادت سے واقف ہوں تبھی تو ماری لڑائی یا ناراضگی نہیں ہوئی اس وقت
:laugh: کیوں آپ اس موضوع کا کیوں پوچھ رہے ہیں

کچھ سرچ باقی ہے جونہی وہ پوری ہوئی مین وہ پوسٹ کر دونگی
ایک دفعہ ماوراء سے کہا تھا کہ مین جویریہ کی شادی کی تصویر ڈھوند لوں تو پوسٹ کرونگی
اب سوچا کہ کیوں نا سب اداکاروں کی شادی کی تصاویر یہاں پوسٹ کی جائیں
بس وہی جمع کرنے میں لگی ہوئی ہوں اور یہی تاپک ہے میرے ذہن میں وہاں کے لیے

ڈنڈی کس معاملے میں ؟ کہ آپ کافی حساس ہیں ؟ اگر یہی بات ہے تو اسلیے کہ آپ نے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں خاموش خاموش سنجیدہ سنجیدہ کیوں ہوں ؟ اور آپ نے خوامخواہ معذرت بھی کی تھی کہ اگر آپ کی طرف سے کوئی ایسی بات ہوئی ہے تو اس کے لیے معذرت ، بس یہی کافی ہے کسی کہ حساس ہونے کے لیے نرم دل ہونے کے لیے ۔۔ صاحب شاب لگائیں گی تو پرزور اجتجاج کیا جائے گا :hatoff:

:) :) :)
ہم تو اپ کو بھی انسانوں کو پڑھنا اور انہیں جاننا اچھا لگتا ہے

بھئی یہ تو ہے نا ، آپ کی پہچان پہلے تصویریں ہیں ، آپ کی شخصیت کا تو بعد میں پتا چلا نا ۔۔ اور ظاہر ہے آپ کے عمل ہی کی کمی محسوس ہو گی کہ ہر انسان کا عمل ہی اس کی شخصیت کا عکس ہوتا ہے ۔۔

بھئی مین تو یہ بات بس مذاق میں ہی کہی تھی :)

ڈنر تو دیا جاتا ہے مگر کچھ "چینج" ہونا چاہیے ۔۔ مجھے ہوٹلنگ اس وجہ سے پسند ہے کہ کھانے کے بہانے دوستوں سے ملنے ملانے کا موقع مل جاتا ہے ، گپ شپ ہو جاتی ہے ۔۔
: بالکل صحیح

کوشش کریں اچھا فوٹو گرافر بننا اتنا مشکل نہیں ۔۔ لیکن میں سمجھ نہیں پایا کس معاملے میں میں پتلی گلی سے نکل گیا ؟ تصویری کھیل کی بات تو نہیں کر رہیں ؟

ان سب چیزوں کے لیے بہت سارا وقت ہونا چاہیے جو میرے پاس نہیں ہے اب :(

ایک دفعہ آپ نے پوچھا تھا کہ میں یہ اتنی تصاویر کہاں سے لاکر پوسٹ کرتی ہوں
اسی کا بتانے لگی تو آپ ے سننے سے ہی انکار کر دیا
آیا یاد کہ نہیں :confused:

ہمممممم ! پھر آپ بھی اسی قطار میں ہیں جن پر آپ غصہ کرتی ہیں ۔۔۔۔ (آپ کا پیغام اب موصول ہو چکا ہے)

طالوت مجھے ککھ نہیں سمجھ آئی اسکی :( :confused:
 
زین

لائبریرین
طالوت مجھے ککھ نہیں سمجھ آئی اسکی
لگتا ہے اب آپ کو بھی بادام پستہ کھانے کا مشورہ دینے پڑے گا۔
طالوت بھائی کے کہنے کا مطلب ہے کہ جب کوئی آپ کے ذبپ کا جواب نہیں دیتا تو آپ کو غصہ آجاتا ہے ۔
اب غور سے یہ پڑھو

از طالوت :
پھر آپ بھی اسی قطار میں ہیں جن پر آپ غصہ کرتی ہیں ۔۔۔۔

، امید ہے سمجھ آگئی ہوگی ا ،وگرنہ ۔۔۔۔۔۔ کل طالوت بھائی خود آکر سمجھائیں‌گے۔
 
تعبیر

محفلین
ہائے زین یہ پڑھنے کے بعد یاد آیا کہ مجھے آپ نے بھی ایک ذپ کیا تھا جس کا جواب مین نے نہیں دیا

سوری ابھی جواب دیتی ہوں
 
زین

لائبریرین
کوئی بات نہیں ۔
آپ کا یہ مراسلہ دیکھ کر میں سمجھ گیا کہ آپ کو بھول کو جواب دینا بھول گیا ہے ۔
طالوت میں کسی ذپ کا اگر اسی وقت جواب دے دوں تو ٹھک ورنہ اگر جو وہ رہ جائے تو رہ ہی جاتا ہے ابھی تو اس تھریڈ کی وجہ سے مصروف ہوں کچھ دھیرج رکھیں
 
طالوت

محفلین
ایک دفعہ آپ نے پوچھا تھا کہ میں یہ اتنی تصاویر کہاں سے لاکر پوسٹ کرتی ہوں
اسی کا بتانے لگی تو آپ ے سننے سے ہی انکار کر دیا
آیا یاد کہ نہیں :confused:

طالوت مجھے ککھ نہیں سمجھ آئی اسکی :( :confused:

جی ہاں آپ نے جو بتایا تھا وہ میرے ذہن میں موجود تھا ، لیکن سنا تو تھا حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا کہ اس کے لیے بھی وقت چاہیے ۔۔ تاہم تصویر کا یو آر ایل لینے کا طریقہ اور اسے پوسٹ کرنا کافی آسان ہے جس کا آپ نے بتایا تھا ۔۔ اس معاملے پر پھر سے غور کیا جائے گا ۔۔:)

باقی تو زین نے وضاحت کر دی ۔۔
وسلام
 
جیا راؤ

محفلین
آپ کا آنا ہی بہت ہے ۔ ویسے تھیں کہاں آپ جنابہ :( :mad:

شکریہ تعبیر جی۔۔۔
خواتین کارنر میں پڑھئیے کہ کہاں تھی۔۔۔ :grin:

اب تو مجھے بھی اپنا آپ ایسا ہی لگنے لگا ہے :mrgreen:

:):):)

جیا کہیں پڑھا تھا کسی کا کوٹ ہے شاید کہ جیسی آپ کی فیلنگز یا احساسات ہوتے ہیں دوسرے کے بارے میں ۔ وہ بھی آپ کے بارے میں ویسی ہی سوچ رکھتا ہے I swear میرے بھی ایسے ہی احساسات ہیں آپ کے بارے میں۔میری سب سے چھوٹی بہن آپ کی عمر کی ہوگی اور وہ ہم سب بڑے بہن بھائیوں کو بہن کے بجائے بچوں جیسی عزیز ہے وہ ۔اسی طرح آپ بھی مجھے عزیز ہیں۔ بہت اپنی اپنی سی لگتی ہیں پہلے روز سے ہی پتہ نہیں کیوں ۔

پتہ کیجئیے ناں۔۔۔۔۔۔ :grin:
آپ ہیں ہی اتنی اچھی سی تو مجھے تو ایسا ہی لگے گا ناں۔۔۔ :grin: مگر آپ کو کیوں۔۔۔۔ :laugh::laugh:

جی بالکل ہماری جان پہچان فیشن کے سیکشن میں ہی ہوئی تھی اور تب میں ٹاپکس پوسٹ کیے جاتی تھی اور کوئی رسپانس ہی نہیں ہوتا تھا کسی کا
ایسے میں ایک ہمدرد ظاہر ہوا جیا کی صورت میں :laugh:

:laugh::laugh::laugh:
اور ہمارا بھی آپ کے بارے خیال تھا۔۔۔۔

زندگی دھوپ، تم گھنا سایہ
:grin::grin::grin:

ہاں مجھے بھی ایسا ہی محسوس ہوا تھا محفل پر شروع شروع میں
محفل محفل نہیں لگی تھی بلکہ ایک ہوٹل لگا تھا جہاں سب اپنے اپنے کمروں تک ہی محدود تھے بس
اللہ کا شکر ہے کہ اب سب پھر سے بولتا شروع ہو گئے ہیں

اس میں زیادہ آپ کی محنت شامل ہے۔۔۔۔ :):hatoff:

اس بات پر میری طرف سے ایک بڑا سارا hug

ہماری طرف سے بھی۔۔۔۔۔۔۔ :blush::blush:

دعاؤں کے لیے جزاک اللہ

6t1uyp.gif

شکریہ۔۔۔ :):):)

میں پہلے بتا چکی ہوں یہاں
چلیں ایک بار پھر سہی

فری جبین کہتے ہیں مجھے

بہت بہت شکریہ اور خوش رہو ہمیشہ

013.gif

بہت پیارا نام ہے ماشاءاللہ :)
شکریہ تعبیر جی۔۔ آپ بھی بہت بہتتتتتت خوش رہئیے ہمیشہ۔۔۔ :):):)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین
محفل اردو کے مہمانوں کی خاطر داری کرنا بصورت الفاظ ہی ممکن ہے ۔
سو میں بھی کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ کے ساتھ حاضر ہوں ۔
اب یہ آپ پر منحصر کہ ان الفاظ کو آپ کس صورت
( چائے ۔ کافی ۔ بریانی ۔ پلاؤ ۔ بیبسی ۔ کوکا کولا )
کے قبول کر کے شرف میزبانی عطا کرتی ہیں ۔

١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت
جو بنا کسی تخصیص کے سب کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
اخلاق و خلوص اور خوش مزاجی کی چاشنی سے بھرپور
زنجیر کی ایسی کڑی جو سب حلقوں کو آپس میں باندھے رکھتی ہے ۔
شخصیت " تعبیر " جو اپنے خوابوں کی تعبیر کی تلاش میں ہے
اور کسی کے خوابوں کی تعبیر بن کر اسے مل چکی ہے ۔
اللہ تعالی سدا گلشن تعبیر کو شاد وآباد سلامت رکھے آمین
فہم و فراست سے بھرپور یگانہ ہستی
ایسی شخصیت کی حامل
جو بنا کسی اور صفت کے محتاج ہونے کے صرف
اپنی گفتار و کردار سے اپنا وسیع حلقہ احباب تشکیل دے لے ۔
لیکن اس حلقہ احباب میں ہلکی اور متلون مزاج شخصیات سے
صرف گفتگو کی حد تک دوستی رکھنے والی ۔
باعث جذبہ انا و خود پرستی
اپنے حلقہ احباب سے شکوہ کناں ہونے کے باوجود
اپنے چنیدہ دوستوں کی ہمیشہ وفادار
جن سے عقیدت اور لگاؤ ہو ان کے لئے
اپنا سب کچھ بنا مانگے نچھاور کر دینے والی ۔
رحیم و کریم معصوم عجز و نیاز کی حامل یگانہ ہستی
بظاہر بہت بہادر بہ باطن ڈر نے والی
اگر اپنے آپ پر یقین کی صفت حاصل کر لے تو
کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیکن یہ صفت یقین حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ۔
“ مقدر لکھنے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔
اب کس کو کیا ملا یہ نصیب کی بات ہے “ ۔

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

تین پسندیدہ نا پسندیدہ کام والے دھاگے پر تعبیر بہنا کی شخصیت “ بال کی کھال “ اتارنے والی سامنے آئی ۔
اور آپ سب جانتے ہیں کہ سوالوں سے بھرپور ہے یہ شخصیت ۔
سوال کرنے والی شخصیت ہی اصل میں حاصل و تقسیم علم کا سبب ہوتی ہے ۔

٣۔ آپکو تعبیر کی کون سی عادت سب سے اچھی لگتی ہے یا ایسا کیا ہے جو آپ نے تعبیر کی شخصیت سے سیکھا ہے؟

سب سے خلوص و اعتماد کے ساتھ بات کرتی ہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔

٤۔ آپ محفل کو تعبیر کے بغیر کیسے دیکھتے ہیں؟ یعنی اب جبکہ تعبیر محفل کا ایک حصہ بن گئی ہیں، اگر تعبیر محفل سے (خدانخواستہ) غائب ہو جائیں تو آپ کیا محسوس کریں گے؟

“ یہ دنیا کے میلے کسی کے جانے سے سنسان نہیں ہوتے ۔
ہزاروں بلبلیں اپنی اپنی بولیاں بول کر اڑ جاتی ہیں ۔"
محفل اردو کی اک اچھی مشفق ہستی کی صحبت سے محرومیت کا احساس ہو گا

٥۔ تعبیر ماشاءاللہ محفل پر اتنی ایکٹو رہی ہیں، اور نت نئے تھریڈز کھول کر محفل کی رونق کو بحال رکھتی ہیں، اگر تعبیر کی ان کاوشوں کا انعام دیا جائے۔ تو آپ ان کو کیا تحفہ دینا پسند کریں گے؟ (تحفے میں کچھ بھی ہو سکتا ہے، دعائیں، کارڈز وغیرہ وغیرہ)

بس یہی دعا کہ اللہ تعالی اس مخلص و مہربان شخصیت کو سدا اپنی رحمتوں بھری برکتوں سے نواز ے ۔ کبھی کوئی غم نہ آئے ۔ آمین

٦۔ کوئی ایسی بات جو آپ نے تعبیر سے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

تعبیر بہنا حساس اور دردمند دل کا حامل ہونا بے شک اللہ تعالی کا اک انعام ہے ۔
لیکن اس حساسیت اور درد مندی کو اپنے لئے آزار بنا لینا کفران نعمت میں شمار ہوتا ہے ۔
نیکی کرکے دریا میں ڈال دینا بہت اچھا ۔
صرف اللہ تعالی ذات بابرکات ایسی ہستی ہے جو انسان کو اس کی نیکی کا اجر دس گنا زیادہ کر کے عطا کرتی ہے ۔
کسی انسان سے کیا امید رکھنی کہ انسان تو مجبور محض ہوتے ہیں ۔

٧۔ تعبیر سے کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں یا کوئی مشورہ دینا چاہتے ہیں تو آج موقعہ ہے دے سکتے ہیں۔

سوال ۔۔۔ " " مجھ سے سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ہے " اس احساس کی بنیاد ؟
“ لا تطمئن القلوب الا بذکر اللہ “
جو اللہ کا گھر آباد کرتے ہیں ۔ اللہ ان کے گھروں کو اپنی رحمتوں برکتوں سے روشن و آباد کر دیتا ہے ۔
مسجد ہو یا کہ مصلی ( جائے نماز ) اللہ کا گھر کہلاتے ہیں ۔
“ دعا عبادت کا مغز “
اس لئے اللہ کے حضور جتنی عاجزی و لجاجت سے دعا مانگی جائے ۔
دعا مانگا کریں بنا یہ دیکھے کہ قبول ہو رہی ہے کہ نہیں
اللہ بے نیاز ہستی ہے چاہے تو دعا قبول کر کے خواب و خواہش کو تعبیر کردے
چاہے تو صدقے میں بدل کر کسی مصیبت کو ٹال دے ۔
اور چاہے تو آخرت میں دعا کو اجر میں بدل دے ۔

نایاب
 
سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ نایاب انکل آپ کی اس نایاب پوسٹ تعبیر کے لئے کئے گئے نایاب اور خوبصورت خیالات کے اظہار پر بھتیجی کی طرف سے نایاب شکریہ قبول فرمائیے۔۔۔۔:battingeyelashes:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین
محفل اردو کے مہمانوں کی خاطر داری کرنا بصورت الفاظ ہی ممکن ہے ۔
سو میں بھی کچھ ٹوٹے پھوٹے الفاظ کے ساتھ حاضر ہوں ۔
اب یہ آپ پر منحصر کہ ان الفاظ کو آپ کس صورت
( چائے ۔ کافی ۔ بریانی ۔ پلاؤ ۔ بیبسی ۔ کوکا کولا )
کے قبول کر کے شرف میزبانی عطا کرتی ہیں ۔

وعلیکم السلام :)
واؤ بھائی ہو تو ایسا
میں نے کہا اور آپ نے جھٹ میرے بارے میں رائے بھی دے دی
بہتتتتتتتتتتتت شکریہ خوشی سے میرے دانت ہی اندر نہیں جا رہے :grin:
١۔ تعبیر کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا اور پہلے تاثر سے لے اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے؟

ہر طرف محبتیں اور مسکراہٹیں بکھیرنے والی شخصیت
جو بنا کسی تخصیص کے سب کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ۔
اخلاق و خلوص اور خوش مزاجی کی چاشنی سے بھرپور
زنجیر کی ایسی کڑی جو سب حلقوں کو آپس میں باندھے رکھتی ہے ۔
شخصیت " تعبیر " جو اپنے خوابوں کی تعبیر کی تلاش میں ہے
اور کسی کے خوابوں کی تعبیر بن کر اسے مل چکی ہے ۔
اللہ تعالی سدا گلشن تعبیر کو شاد وآباد سلامت رکھے آمین
فہم و فراست سے بھرپور یگانہ ہستی

ایسی شخصیت کی حامل
جو بنا کسی اور صفت کے محتاج ہونے کے صرف
اپنی گفتار و کردار سے اپنا وسیع حلقہ احباب تشکیل دے لے ۔

لیکن اس حلقہ احباب میں ہلکی اور متلون مزاج شخصیات سے
صرف گفتگو کی حد تک دوستی رکھنے والی ۔
باعث جذبہ انا و خود پرستی
اپنے حلقہ احباب سے شکوہ کناں ہونے کے باوجود

اپنے چنیدہ دوستوں کی ہمیشہ وفادار
جن سے عقیدت اور لگاؤ ہو ان کے لئے
اپنا سب کچھ بنا مانگے نچھاور کر دینے والی ۔
رحیم و کریم معصوم عجز و نیاز کی حامل یگانہ ہستی
بظاہر بہت بہادر بہ باطن ڈر نے والی
اگر اپنے آپ پر یقین کی صفت حاصل کر لے تو
کچھ بھی ناممکن نہیں ۔
لیکن یہ صفت یقین حاصل کرنا ان کے لئے مشکل ۔
“ مقدر لکھنے والے نے تو کوئی کمی نہ کی ۔
اب کس کو کیا ملا یہ نصیب کی بات ہے “ ۔

اف آپ نے تو بہت زیاد تعریف کر دی جبکہ ایسی اب رہی نہیں
جن جن کو میں نے کلر کیا ہے وہ مجھے سمجھ ہی نہیں آیا :(

اب بتائیں کہ میں یقین کی صفت کیسے پیدا کروں۔
بس نایاب بھائی دوستوں نے یقین اتنی بار توڑا ہے کہ اب ایک حد تک دوستی پسند ہے ۔

٢۔ تعبیر سے آپ کی بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ یا اب تک ان سے بات چیت نہیں ہوئی؟

تین پسندیدہ نا پسندیدہ کام والے دھاگے پر تعبیر بہنا کی شخصیت “ بال کی کھال “ اتارنے والی سامنے آئی ۔
اور آپ سب جانتے ہیں کہ سوالوں سے بھرپور ہے یہ شخصیت ۔
سوال کرنے والی شخصیت ہی اصل میں حاصل و تقسیم علم کا سبب ہوتی ہے ۔

ہی ہی ہی
سوال پوچھنے کی بڑی بری عادت ہے
یہ حامل و تقسیم کیا شے ہے؟؟؟:confused:

سب سے خلوص و اعتماد کے ساتھ بات کرتی ہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ۔

یہ دیکھیں میں نے اپنی شال کے پلو سے اپنا منہ بھی ڈھانپ لیا ہے شرمندگی سے۔ مجھ سے کیا سیکھیں گے بھلا کہ سیکھنانے کے لیے کسی فن کا ہونا لازمی ہے۔

“ یہ دنیا کے میلے کسی کے جانے سے سنسان نہیں ہوتے ۔
ہزاروں بلبلیں اپنی اپنی بولیاں بول کر اڑ جاتی ہیں ۔"

زبردست بالکل صحیح کہا مجھے اچھی لگی آپ کی اتنی صاف اور کھری بات :applause:

بس یہی دعا کہ اللہ تعالی اس مخلص و مہربان شخصیت کو سدا اپنی رحمتوں بھری برکتوں سے نواز ے ۔ کبھی کوئی غم نہ آئے ۔ آمین

جزاک اللہ اور آمین

[/color]تعبیر بہنا حساس اور دردمند دل کا حامل ہونا بے شک اللہ تعالی کا اک انعام ہے ۔
لیکن اس حساسیت اور درد مندی کو اپنے لئے آزار بنا لینا کفران نعمت میں شمار ہوتا ہے ۔
نیکی کرکے دریا میں ڈال دینا بہت اچھا ۔
صرف اللہ تعالی ذات بابرکات ایسی ہستی ہے جو انسان کو اس کی نیکی کا اجر دس گنا زیادہ کر کے عطا کرتی ہے ۔
کسی انسان سے کیا امید رکھنی کہ انسان تو مجبور محض ہوتے ہیں ۔

نایاب بھائی اب میں کچھ کچھ بدل گئی ہوں ۔اب ہر بات کو ذہن پر طاری نہیں کرتی اور نا ہی ہر ایک کی فکر میں گھلتی ہوں
میں نے نیکی کبھی اس نیت سے نہیں کی کہ مجھے اسکا بدلہ لوگوں سے چاہیے
ہاں مجھے اس بات کا ہمیشہ دکھ ہوتا ہے کہ لوگ مجھے اپنے مطلب اور ضرورت کے لیے ہی کیوں استعمال کرتے ہیں۔میں کوئی ٹشو پیپر یا ڈور میٹ نہیں ہوں۔
بہت ساری باتیں بتا سکتی ہوں میں آپ کو اس بارے میں
مجھے پتہ نہیں کیوں لالچی لوگ بالکل نہیں پسند اور مجھ سے ہمیشہ ایسے ہی لوگ ٹکراتے ہیں ۔میں رشتوں کو ترجیح دیتی ہوں پیسوں کو نہیں پر میرے کافی رشتہ دار صرف ہمیں ضرورت کے وقت پوچھتے ہیں اس کے علاوہ نا کبھی کوئی سلام اور نا ہی کوئی دعا ۔

سوال ۔۔۔ " " مجھ سے سوتیلوں والا سلوک کیا جاتا ہے " اس احساس کی بنیاد ؟
ارے نایاب بھائی یہ کوئی احساس نہیں بلکہ ایک مذاق ہے ۔
ہماری امی ہماری باجی سے سب سے زیادہ پیار کرتی ہیں اور ہم سب بہن بھائی اسکا گلہ کرتے ہیں ان سے ہر وقت تو انکا جواب ہمیشہ یہ ہوتا ہے کہ تم سب سوتیلے ہو نا تبھی۔
یہ ہمارا خاندانی جملہ ہے :laughing:
[/color]“ لا تطمئن القلوب الا بذکر اللہ “

جو اللہ کا گھر آباد کرتے ہیں ۔ اللہ ان کے گھروں کو اپنی رحمتوں برکتوں سے روشن و آباد کر دیتا ہے ۔
مسجد ہو یا کہ مصلی ( جائے نماز ) اللہ کا گھر کہلاتے ہیں ۔
“ دعا عبادت کا مغز “
اس لئے اللہ کے حضور جتنی عاجزی و لجاجت سے دعا مانگی جائے ۔
دعا مانگا کریں بنا یہ دیکھے کہ قبول ہو رہی ہے کہ نہیں
اللہ بے نیاز ہستی ہے چاہے تو دعا قبول کر کے خواب و خواہش کو تعبیر کردے
چاہے تو صدقے میں بدل کر کسی مصیبت کو ٹال دے ۔
اور چاہے تو آخرت میں دعا کو اجر میں بدل دے ۔

نایاب

نایاب بھائی تعبیر نک کی وجہ آپ جانتے ہیں کیا ہے؟؟؟

کوشش کرونگی دعا مانگوں پر مجھ سے نہیں مانگی جاتی جب معلوم ہے کہ قبول تو ہونی ہی نہیں ہے :(

آپ کا بہت بہت شکریہ اپنے قیمتی ٹائم میں سے مجھے اتنا سارااااااااااااااااااااا ٹائم دیا اور اتنا تفصیل سے میرے بارے میں لکھا۔
اب بدلے میں میں کیا کروں
جزاک اللہ :)
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ نایاب انکل آپ کی اس نایاب پوسٹ تعبیر کے لئے کئے گئے نایاب اور خوبصورت خیالات کے اظہار پر بھتیجی کی طرف سے نایاب شکریہ قبول فرمائیے۔۔۔۔:battingeyelashes:

میری طرف سے بھی ڈھیروں ڈھیر شکریہ نایاب بھائی اور تاخیر کے لیے معذرت :)
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین

واؤ بھائی ہو تو ایسا
میں نے کہا اور آپ نے جھٹ میرے بارے میں رائے بھی دے دی
بہتتتتتتتتتتتت شکریہ خوشی سے میرے دانت ہی اندر نہیں جا رہے :grin:

اللہ تعالی سدا آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے آمین ۔
وہ کیا ہے تعبیر بہنا کہ ہم قرض کا جھنجھٹ نہیں پالتے ۔
جو لکھنا ہوتا ہے لکھ جاتے ہیں ۔ پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
تحریر ان لفظوں کا مجموعہ
جو دل و من کی وادی میں بے ترتیب پھولوں کی مانند کھلتے ہیں
اور ہمارا دماغ و ضمیر انہیں ترتیب دے کر صفحہ قرطاس پر بکھردیتا ہے ۔
اور یہ تحریر ترغیب ، تعریف و تنقید برائے تعمیر کی خوشبو بکھیرتی ہے ۔
اور سوچ کر لکھنا تو الفاظ کا جال پھیلانے کی اک صورت ۔
( یقیناآپ کے دانت اصلی ہی ہوں گے )
ہے نا

اف آپ نے تو بہت زیاد تعریف کر دی جبکہ ایسی اب رہی نہیں
جن جن کو میں نے کلر کیا ہے وہ مجھے سمجھ ہی نہیں آیا [COLOR=]

تعریف کا حقدار تو صرف وہ خالق دو جہاں ہے ۔
جس نے اس دنیا میں اک جیسی زمین پر گلاب و تھوہر کو خلق کیا ۔
کانٹے گلاب کے ساتھ بھی ہوتے ہیں اور تھوہر کے ساتھ بھی ۔
تھوہر و گلاب دونوں ہی انسان کے لئے مفید ۔
مگر گلاب سب کو اچھا لگتا ہے کہ مہک گلاب روح کو تازگی عطا کرتی ہے ۔
یہ جو آپ نے " اب " کو " رہی نہیں " لکھ کر ماضی سے مشروط کیا ہے ۔
تو میری بہنا پنجابی زبان کے اک بزرگ فرما گئے ہیں کہ ۔
" عادتاں نیں جاندیاں ۔۔۔ پھاویں کٹئیے پوریئے پوریئے جی "
عادت صفت " وہبی ( غیر اختیاری )" اور علت صفت " کسبی ( اختیاری ) "
آپ کتنا بھی اپنے آپ پر جبر کر لیں لیکن
آپ اپنی اس عادت " درد مندی و ہمدردی " سے پیچھا نہیں چھڑا سکتی ہیں ۔

""]آپ نے پوچھا کہ
""](ایسی شخصیت کی حامل
جو بنا کسی اور صفت کے محتاج ہونے کے صرف
اپنی گفتار و کردار سے اپنا وسیع حلقہ احباب تشکیل دے لے ۔ )""
اور
" " باعث جذبہ انا و خود پرستی
اپنے حلقہ احباب سے شکوہ کناں ہونے کے باوجود " "

انسانی معاشرہ صرف انسانوں کی ظاہری عادات و کیفیات سے متاثر ہو کر
اس کے بارے اک رائے قائم کر لیتا ہے ۔ جو کہ اچھی یا بری ہوتی ہے ۔
اور یہ رائے انسان کے گفتار ( بات چیت ) اور
کردار (خوشی و غمی کے مواقع پر میل ملاپ )سے قائم کی جاتی ہے ۔
انسان کا اپنے حلقہ احباب اور عام لوگوں سے سے اظہار اخلاق اور
دکھ سکھ میں اظہار جذبہ شراکت انسان کو اک نمایاں مقام عطا کرتا ہے ۔
اور آپ میں یہ صفت بدرجہ اولی موجود ہے ۔
آپ اپنے حلقہ احباب میں کسی ہستی سے دکھی ( ہرٹ ) ہونے کے باوجود بھی
اپنی " انا " " خود پرستی " کو قائم رکھنے کے لئے کبھی اس کو یہ احساس نہیں کراتیں کہ وہ
آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکی ۔ کیونکہ آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ
اس کا اظہار آپ کیے فہم و فراست کی شکست ہو گی ۔
اور شکست توکسی صورت آپ کو گوارہ نہیں ۔

اب بتائیں کہ میں یقین کی صفت کیسے پیدا کروں۔
بس نایاب بھائی دوستوں نے یقین اتنی بار توڑا ہے کہ اب ایک حد تک دوستی پسند ہے ۔

آپ نے اس پوسٹ کے آخر میں اک جملہ لکھا ہے ۔
میں اسے ہی بطور دلیل پیش کر دیتا ہوں کہ یقین کیسے حاصل کیا جائے ۔
" " " کوشش کرونگی دعا مانگوں پر مجھ سے نہیں مانگی جاتی جب معلوم ہے کہ قبول تو ہونی ہی نہیں ہے " " "
آپ جب یہ اپنی دعا کے ردہونے کا یقین حاصل کر چکی ہیں تو دعا کیسے قبول ہو ؟
یاد رکھیئے گا کہ اللہ تعالی انسان سے اس کے گمان کے مطابق سلوک کرتا ہے ۔
انسان اپنی سوچ و فکر کو اپنے گمان کے مطابق درست سمجھ کر عمل کرتا ہے ۔
یقین کی تین صفت بیان کی گئی ہیں ۔
" " یقین ( آگ روشن اور جلاتی ہے )"
" عین الیقین ( آگ کو اپنی آنکھ سے دیکھ کر اور اس کی تپش کو محسوس کرنا )"
" حق الیقین " " ( آگ میں ہاتھ ڈال کر ہاتھ کو جلتے دیکھنا )
صرف " یقین ہی کافی ہے ۔ ہم جیسے کمزور انسانوں کے لئے ۔
ہمارا یقین قائم ہو جائے تو
اللہ تعالی خود ہمیں " عین الیقین " سے گزار کر " حق الیقین " کے درجہ پر پہچا دے گا ۔
اور جہاں تک آپ کا یہ شکوہ ہے کہ کچھ دوستوں نے آپ کا یقین توڑا ۔
تو میری بہنا میرا تو ذاتی اصول ہے کہ کسی کو اپنا دوست بنا کر
اس کی دوستی کو کسی اپنی خواہش و ضرورت و ہمدردی کے میزان پر تولنے کی بجائے
میں کسی کو اپنا دوست بناتا ہی نہیں ۔ بلکہ خود دوست بننے کی کوشش کرتا ہوں ۔
لفظ دوستی کی تعریف کسی بزرگ نے ایسے کی کہ
" ہیں جہاں میں وہی سدا چمکتے جو کام آئیں دوسروں کے "
( معذرت پیشگی میں کر چکا ہوں )

یہ حاصل و تقسیم کیا شے ہے؟؟؟:confused:

علم کا ارتقاء صرف سوال پر منحصر ہوتا ہے ۔
کب ، کیا ، کیوں ، کیسے ، اگر ایسے نہیں ایسے ہوتا تو ؟
یہی تجسس سے بھرپور سوالات جواب دینے والے کو
مجبور کر کے اس کی سوچ و فکر کو مہمیز دیتے ہیں ۔
اور جب کسی سوال کے جواب کے لئے غوروفکر کیا جاتا ہے ۔
کتابوں کو چھانا جاتا ہے ۔ تو جواب دینے والے کا علم بڑھتا ہے ۔
سوال کرنے والا علم حاصل کرتا ہے اور علم کی تقسیم کا باعث بنتا ہے ۔

نایاب بھائی تعبیر نک کی وجہ آپ جانتے ہیں کیا ہے؟؟؟

کچھ کچھ تکا لگایا ہوا ہے ۔ ( آپ کا تکوں کے بارے کیا خیال ہے کہ تکے مزیدار ہوتے ہیں کہ نہیں ؟)

کوشش کرونگی دعا مانگوں پر مجھ سے نہیں مانگی جاتی جب معلوم ہے کہ قبول تو ہونی ہی نہیں ہے :(
آپ کا بہت بہت شکریہ اپنے قیمتی ٹائم میں سے مجھے اتنا سارااااااااااااااااااااا ٹائم دیا اور اتنا تفصیل سے میرے بارے میں لکھا۔
اب بدلے میں میں کیا کروں

تعبیر بہنا کچھ کرنا چاہیں تو ڈھیر ساری دعا کر دیجیئے گا کہ
اللہ تعالی میری سب بیٹیوں بہنوں پر سدا مہربان رہے
اور میری بٹیا رانی " غزل نایاب " کا نصیب اچھا ہو ۔ ( دعا اس یقین سے مانگیے گا کہ انشااللہ قبول ہو گی ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
ادی یہ لڑی شاید میں نہ دیکھ پایا ،۔ رسید حاضر ہے ، فرصت نکال کر آتا ہوں

دوستوں یہاں مجھے ہنسنا چاہیے یا رونا :confused:

میں سونے لگی ہوں جب ادا مغل کی دوبارہ اینٹری ہو تو مجھے جگا دیجیے گا :laughing:
پلیز ادا مغل میری ہمیشہ کی نیند سے پہلے کچھ ارشاد فرما دیجیے گا پلیززززززززززز :laughing:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شاد وآباد رہیں آمین

وعلیکم السلام اور آمین

اللہ تعالی سدا آپ کو ہنستا مسکراتا رکھے آمین ۔
وہ کیا ہے تعبیر بہنا کہ ہم قرض کا جھنجھٹ نہیں پالتے ۔
جو لکھنا ہوتا ہے لکھ جاتے ہیں ۔ پیشگی معذرت کے ساتھ ۔
تحریر ان لفظوں کا مجموعہ
جو دل و من کی وادی میں بے ترتیب پھولوں کی مانند کھلتے ہیں
اور ہمارا دماغ و ضمیر انہیں ترتیب دے کر صفحہ قرطاس پر بکھردیتا ہے ۔
اور یہ تحریر ترغیب ، تعریف و تنقید برائے تعمیر کی خوشبو بکھیرتی ہے ۔
اور سوچ کر لکھنا تو الفاظ کا جال پھیلانے کی اک صورت ۔
( یقیناآپ کے دانت اصلی ہی ہوں گے )
ہے نا

آمین

ہی ہی ہی چیک کر لیں خود ہی اصلی اور نقلی کا :grin:

تعریف کا حقدار تو صرف وہ خالق دو جہاں ہے ۔
جس نے اس دنیا میں اک جیسی زمین پر گلاب و تھوہر کو خلق کیا ۔
کانٹے گلاب کے ساتھ بھی ہوتے ہیں اور تھوہر کے ساتھ بھی ۔
تھوہر و گلاب دونوں ہی انسان کے لئے مفید ۔
مگر گلاب سب کو اچھا لگتا ہے کہ مہک گلاب روح کو تازگی عطا کرتی ہے ۔
یہ جو آپ نے " اب " کو " رہی نہیں " لکھ کر ماضی سے مشروط کیا ہے ۔
تو میری بہنا پنجابی زبان کے اک بزرگ فرما گئے ہیں کہ ۔
" عادتاں نیں جاندیاں ۔۔۔ پھاویں کٹئیے پوریئے پوریئے جی "
عادت صفت " وہبی ( غیر اختیاری )" اور علت صفت " کسبی ( اختیاری ) "
آپ کتنا بھی اپنے آپ پر جبر کر لیں لیکن
آپ اپنی اس عادت " درد مندی و ہمدردی " سے پیچھا نہیں چھڑا سکتی ہیں ۔

بالکل صحیح کہا
آپ سے باتوں میںکوئی جیت سکتا ہے بھلا

انسانی معاشرہ صرف انسانوں کی ظاہری عادات و کیفیات سے متاثر ہو کر
اس کے بارے اک رائے قائم کر لیتا ہے ۔ جو کہ اچھی یا بری ہوتی ہے ۔
اور یہ رائے انسان کے گفتار ( بات چیت ) اور
کردار (خوشی و غمی کے مواقع پر میل ملاپ )سے قائم کی جاتی ہے ۔
انسان کا اپنے حلقہ احباب اور عام لوگوں سے سے اظہار اخلاق اور
دکھ سکھ میں اظہار جذبہ شراکت انسان کو اک نمایاں مقام عطا کرتا ہے ۔
اور آپ میں یہ صفت بدرجہ اولی موجود ہے ۔
آپ اپنے حلقہ احباب میں کسی ہستی سے دکھی ( ہرٹ ) ہونے کے باوجود بھی
اپنی " انا " " خود پرستی " کو قائم رکھنے کے لئے کبھی اس کو یہ احساس نہیں کراتیں کہ وہ
آپ کے معیار پر پورا نہ اتر سکی ۔ کیونکہ آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ
اس کا اظہار آپ کیے فہم و فراست کی شکست ہو گی ۔
اور شکست توکسی صورت آپ کو گوارہ نہیں ۔

اف اف آپ تو انتریامی ہیں
میں انا پرست تو نہیں ہوں پر ہاں میں شکوہ نہیں کرتی
اس کی وجی انا نہیں بس دوسرے کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتی یا پھر کسی کو اس بات کا احساس ہی کیا دلانا جب اسے اپنی وہ غلطی غلطی ہی نا لگے

آپ نے اس پوسٹ کے آخر میں اک جملہ لکھا ہے ۔
میں اسے ہی بطور دلیل پیش کر دیتا ہوں کہ یقین کیسے حاصل کیا جائے ۔
" " " کوشش کرونگی دعا مانگوں پر مجھ سے نہیں مانگی جاتی جب معلوم ہے کہ قبول تو ہونی ہی نہیں ہے " " "
آپ جب یہ اپنی دعا کے ردہونے کا یقین حاصل کر چکی ہیں تو دعا کیسے قبول ہو ؟
یاد رکھیئے گا کہ اللہ تعالی انسان سے اس کے گمان کے مطابق سلوک کرتا ہے ۔
انسان اپنی سوچ و فکر کو اپنے گمان کے مطابق درست سمجھ کر عمل کرتا ہے ۔
یقین کی تین صفت بیان کی گئی ہیں ۔
" " یقین ( آگ روشن اور جلاتی ہے )"
" عین الیقین ( آگ کو اپنی آنکھ سے دیکھ کر اور اس کی تپش کو محسوس کرنا )"
" حق الیقین " " ( آگ میں ہاتھ ڈال کر ہاتھ کو جلتے دیکھنا )
صرف " یقین ہی کافی ہے ۔ ہم جیسے کمزور انسانوں کے لئے ۔
ہمارا یقین قائم ہو جائے تو
اللہ تعالی خود ہمیں " عین الیقین " سے گزار کر " حق الیقین " کے درجہ پر پہچا دے گا ۔
اور جہاں تک آپ کا یہ شکوہ ہے کہ کچھ دوستوں نے آپ کا یقین توڑا ۔
تو میری بہنا میرا تو ذاتی اصول ہے کہ کسی کو اپنا دوست بنا کر
اس کی دوستی کو کسی اپنی خواہش و ضرورت و ہمدردی کے میزان پر تولنے کی بجائے
میں کسی کو اپنا دوست بناتا ہی نہیں ۔ بلکہ خود دوست بننے کی کوشش کرتا ہوں ۔
لفظ دوستی کی تعریف کسی بزرگ نے ایسے کی کہ
" ہیں جہاں میں وہی سدا چمکتے جو کام آئیں دوسروں کے "
( معذرت پیشگی میں کر چکا ہوں )

ٹھیک لیکن میرے ساتھ یہ بہت بار ہوا ہے نایاب بھائی کہ شدت سے مانگی دعا کبھی قبول ہی نہیں ہوتی اس لیے دل نہیں کرتا
لیکن اب مانگوں گی دعا انشاءاللہ
نہیں نایاب بھائی دوستی میری نظر میں دوستی ہی ہوتی ہے کوئ سوشل کانٹریکٹ نہیں جس میں مفاد دیکھا جائے۔
لیکن میجھے میرے ہی دوستوں نے کئی دفعہ چیٹ کیا ہے دھوکہ دیا ہے۔ منہ پر جھوٹ بولا ہے
آپ کو پتہ ہے کہ سب سے زیادہ ہرٹ آپ اسی رشتے سے ہوتے ہو کہ یہ رشتہ آپ نے خود بنایا ہوتا ہے باوہ رشتوں میں کمی زیادتی، دکھ تکلیف کو اللہ کی رضا اور اپنی قسمت سمجھ کر صبر کر لیتے ہو

یہ حاصل و تقسیم کیا شے ہے؟؟؟:confused:

علم کا ارتقاء صرف سوال پر منحصر ہوتا ہے ۔
کب ، کیا ، کیوں ، کیسے ، اگر ایسے نہیں ایسے ہوتا تو ؟
یہی تجسس سے بھرپور سوالات جواب دینے والے کو
مجبور کر کے اس کی سوچ و فکر کو مہمیز دیتے ہیں ۔
اور جب کسی سوال کے جواب کے لئے غوروفکر کیا جاتا ہے ۔
کتابوں کو چھانا جاتا ہے ۔ تو جواب دینے والے کا علم بڑھتا ہے ۔
سوال کرنے والا علم حاصل کرتا ہے اور علم کی تقسیم کا باعث بنتا ہے ۔

اور اکثر سر درد بھی بنتا ہے سوال کرنے والا :laughing:

نایاب بھائی تعبیر نک کی وجہ آپ جانتے ہیں کیا ہے؟؟؟

کچھ کچھ تکا لگایا ہوا ہے ۔ ( آپ کا تکوں کے بارے کیا خیال ہے کہ تکے مزیدار ہوتے ہیں کہ نہیں ؟)

آپ والے تکے تو بالکل فٹ ہوتے ہیں۔ بہترین ریسپی اور پرفیکٹ مصالحے کے ساتھ :battingeyelashes:

تعبیر بہنا کچھ کرنا چاہیں تو ڈھیر ساری دعا کر دیجیئے گا کہ
اللہ تعالی میری سب بیٹیوں بہنوں پر سدا مہربان رہے
اور میری بٹیا رانی " غزل نایاب " کا نصیب اچھا ہو ۔ ( دعا اس یقین سے مانگیے گا کہ انشااللہ قبول ہو گی ۔
نایاب

آمین

اللہ غزل بٹیا بلکہ ہر بیٹی کے نصیب اچھے کرے :)

ایک بار پھر شکریہ :)
 
مغزل

محفلین
دوستوں یہاں مجھے ہنسنا چاہیے یا رونا :confused:
میں سونے لگی ہوں جب ادا مغل کی دوبارہ اینٹری ہو تو مجھے جگا دیجیے گا :laughing:
پلیز ادا مغل میری ہمیشہ کی نیند سے پہلے کچھ ارشاد فرما دیجیے گا پلیززززززززززز :laughing:

گڑیا رانی ہم آچکے ہیں آپ جاگ جائیے ،ہی ہی ہی
 
Top