جہانزیب
محفلین
مزیدار سے کیا مراد ہے فہیم؟ میں کوئی کھانے والی چیز ہوں؟ بہت شکریہ ان خیالات کا ۔پہلا تاثر تو کچھ بھی نہیں تھا۔
لیکن اب جہانزیب بھائی سے کافی اچھی بات چیت ہے۔
اور رائے یہ ہے کہ بہت نائس، سلجھے ہوئے اور مزیدار انسان ہیں ساتھ میں اچھے دوست بھی
کچھ زیادہ تو نہیں بول گیا نہ جہانزیب بھائی
بالکل یاد ہے کہ اوتار کا بیک گراؤنڈ شفاف بنانے کا کہا تھا تم نے ۔ وہ ہو نہ سکا، تم نے تنی محنت کر کے اوتار واپس بھیجا مگر میں نے پہلے ہی اسے بدل لیا تھا ۔ ہے نہ؟مزے کی بات یہ کہ پہلی بار ہماری بات چیت ذپ میں ہوئی۔
میں نے ان کو ایک ذپ کی تھی۔ جو ان کی ہی ایک بات سے متعلق تھی۔
تو ان کا جواب مثبت آیا تھا اور ساتھ میں یہ لکھا تھا کہ پھر تم یہ نہ کہو کہ جہانزیب سے کوئی فرمائش کی اور اس نے پوری نہ کی
اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ فرمائش پوری نہیں ہوئی تھی
کیوں یاد ہے نہ جہانزیب بھائی
دوسرے الفاظ میں اپنا نام بنانے کی خواہش ۔مجھے جو پسند ہو اس کی سب ہی باتیں اور عادتیں مجھے پسند ہوتی ہیں
جہانزیب بھائی کی یہ خوبی مجھے بہت پسند آئی کہ یہ دوسروں کو کچھ سمجھانے میں یا سکھانے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
اور ان کی پوری کوشش یہی ہوتی ہے کہ اگلا وہ چیز سمجھ یا سیکھ جائے۔ اور لوگوں کو کچھ سکھانے کے لیے ان کی محنت قابل داد ہے۔
اچھا خاصہ گمپ سیکھ لیا ہے کہ اب فوٹو شاپ کے کام گمپ میں کرلیتا ہوں
ہمم، بہت خوب ۔دونوں سیکھو اب ۔
ہاں یار اس کی شکایت جائز ہے ۔میری طرف سے تو کوئی پیغام نہیں۔
البتہ میری جگہ اگر ٹمبکٹو(بدتمیز) ہوتا تو یہ لکھتا کہ بھائی کبھی تو فون اٹھالیا کرو
تو ابھی بھی ایک پورا ہفتہ پڑا ہے ۔بھئی ہم کو جو کہنا ہوتا ہے صاف صاف کہہ دیتے ہیں۔
پہلے پتہ ہوتا تو اس وقت کے لیے بھی کچھ بچا کر رکھ لیتا