مہمان اس ہفتے کے مہمان "جہانزیب

جہانزیب

محفلین
یہ نیٹ کے حوالے سے کہا ہے یا آمنے سامنے ملاقات کے بارے میں
ویسے ایک بات تو بتائیں آپ ہی نے کہا کہ پہلے آپ یہاں بہت بولتے تھے اور سب سے پہلے آپ ہی کی پوسٹس سب سے زیادہ تھیں پھر اب یہ تبدیلی کیسے اور کیوں آئی؟؟؟ جبکہ آپ محفل پر روز ہی ہوتے ہیں میرے خیال سے
زیادہ تر آمنے سامنے کے حوالے سے، نیٹ پر تو میں پہلی ملاقات میں ہی کافی بول لیتا ہوں ۔
پہلے بھی زیادہ نہیں بولتا تھا، لیکن پہلے میرے پاس نوکری پر بھی کمپیوٹر ہوتا تھا، اس لئے محفل پر تقریبا اٹھارہ گھنٹے موجود رہتا تھا، اب ایسا نہیں ہے ۔ محفل کو دیکھتا میں روز ضرور ہوں، لیکن پیغامات ارسال کرنے کے لئے ایک ڈیڑھ دن ہی ہوتا ہے ۔
یہ آپ یہاں کی خواتین کو ڈرا رہے ہیں نا
تو کیا یہاں کی خواتین مجھ سے ابھی تک نہیں ڈرتی ہیں؟
وہ تھریڈ اب ہے کہاں کہ میں آپ کے دستخط سے وہاں تک پہنچی تھی
یہ رہا وہ دھاگہ، ایک دو دن میں سعود اس کی پی ڈی ایف فائل بھی اپلوڈ کر دیں گے، جسے آپ اپنے کمپیوٹر پر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گی ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
مجھے جہانزیب کے چھوٹے چھوٹے جملے بہت مزے کے لگتے ہیں۔ لمبے جملے (ٹیوٹوریلز) اور بھی اچھے لگتے ہیں۔ مشکل سے مشکل کام بھی اتنا آسان بنا کر سکھاتے ہیں کہ مجھے بھی سمجھ آ جاتی ہے :) اس لحاظ سے جہانزیب میرے استاد ہوئے۔
خاص بات یہ کہ مجھے لگتا ہے اگر جہانزیب کا تعلق درس و تدریس سے ہوتا تو وہاں بھی بہت کامیاب ہوتے۔ ویسے کیا آپ کسی کو پڑھاتے رہے ہیں؟
پیغام نیک خواہشات کا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے (آمین)
 
بہت شکریہ فرحت ۔پرھاتا رہا ہوں‌ اپنے چھوٹے بھائی اور دوستوں‌ کو بس ۔ اس سے زیادہ نہیں ۔
 
جہانزیب

محفلین
میرا سر نیم تو میں‌ نے کبھی یہاں‌ لکھا ہی نہیں‌ ، یہ تو میرا دوسرا درمیانی نام ہے :lol: لیکن یہاں اس بات سے فرق پڑتا ہے کہ آپ آخری نام کو سر نیم مانتی ہیں یا فیملی نیم کو سرنام مانتی ہیں ۔ میں فیملی نیم عرف عام میں خاندانی نام کو سرنیم مانتا ہوں ۔
 
تیشہ

02wishper.gif
 
Top