مہمان اس ہفتے کے مہمان "زیک"

تعبیر

محفلین
میں ایک بار پھر ایک نئی اور جانی پہچانی شخصیت کے ساتھ :)

ہماری یہ مہمان شخصیت کافی ذہین، معلوماتی ہیں پر اسکے باوجود کم کم بولتے ہیں اور محفل میں حصہ لیتے ہیں ۔ اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟؟؟ یہ تو ہم انہی سے معلوم کرینگے ۔ لیکن انہوں نے جب بھی اپنی خاموشی کو توڑا آگے سے واہ واہ ہی ملی اور چھا گئے جسکا ثبوت انکا شروع کردہ ایک سلسہ تھا جس پر انہیں محفل کی طرف سے ایوارڈ بھی ملا اور ایک اور ایوارڈ ملا بہترین معلوماتی رکن کا بھی۔ہماری یہ مہمان شخصیت محفل کے منتظم اعلٰی بھی ہیں ۔ جی وہ جانی پہچانی شخصیت ہیں


977H_28.gif
زیک
977H_28.gif


آپ سب چاہیں تو اپنے خیالات اور تاثرات اپنے لفظوں میں بھی پیش کر سکتے ہیں یا پھر
ان سوالات کے ذریعے بھی اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں :)
اگر سارے نہیں تو کچھ سوالوں کے بھی جواب دے سکتے ہیں ۔ مقصد صرف مہمان شخصیت سے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا اور انکی کارکردگیوں کو سراہنا ہے :)




1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟


(مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دے سکتے ہیں ورنہ جیسا وہ مناسب سمجھیں)


جلد ہی ملاقات ہوتی ہے میرے تاثرات کے ساتھ تب تک آپ سب مہمان نوازی کے فرائض انجام دیں
 

زین

لائبریرین
میں تو زیک بھائی کو زیادہ نہیں جانتا اور نہ ہی کبھی بات چیت ہوئی ہے
ابھی تک یہی تاثر قائم کیا ہے کہ بہت کم گو اور موقع پر بولنے والے آدمی ہیں ، یہی بات ان کی مجھے پسند ہے ۔
 
تعبیر اپیا ایسا نہیں ہے۔ زکریا بھائی تو کئی بار مہمان بن چکے ہیں۔

خیر پچھلے قرض چکا کر یہاں بھی کچھ لکھتا ہوں۔
 
شکریہ تعبیر آپی۔۔۔ زیک کی باری کافی پہلے آنی چاہیے تھی ویسے۔۔۔ :)
ابھی میں اتنا پہلے تو آیا نہیں ہوں کہ جگہ مَل لینے والا کام کروں اس لیے پہلی قسط ہی میں لکھے دیتا ہوں۔ :grin:

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے تاثر اور اب کے تاثر میں زمین آسمان کا فرق ہے۔۔۔ اول اول جب میں یہاں آیا تھا تو زیک ایک تو کم گو اوپر سے ان کا رعب۔۔۔ افف خدایا۔۔۔ :beating: پھر ایک دو جگہ تلخی بھی ہوگئی تھی۔۔۔ :lll: لیکن جب انہوں نے گپ شپ کے دھاگوں میں دوبارہ آنا شروع کیا اور پھر میں نے پرانے تھریڈز کھنگالتے ہوئے ان کو پڑھا تو تاثر یکسر تبدیل ہوگیا۔۔۔ میرے خیال میں زیک کافی فرینڈلی طبیعت کے ہیں۔۔۔ بس ذرا نئے نئے لوگوں کو رعب میں رکھتے ہیں شروع میں۔ :mrgreen:
میں ان کی معلومات سے بہت متاثر ہوں۔۔۔ جیسے عمرو عیار کی زنبیل میں دنیا بھر کا سامان بھرا ہوتا تھا نا، ویسے ہی ان کا دماغ ہے جس میں دنیا بھر کی معلومات بھری ہوئی ہے۔

2۔ پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی؟
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
بات چیت ایسی کوئی خاص تو اب تک نہیں ہوئی۔۔۔ ایسے ہی کسی تھریڈ میں عام سی گفتگو ہوجاتی ہے بس۔۔۔ اور ایسا اتفاق بھی کم ہی ہوتا ہے۔ ;)

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے؟ (انکی پسندیدہ عادت)
بات ہمیشہ حوالے اور دلائل کے ساتھ کرتے ہیں۔۔۔ مؤقف بہت مضبوط ہوتا ہے جس کی وجہ سے پُراعتماد ہوتے اور مؤقف پر ڈٹے رہتے ہیں۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا؟
اپنا مؤقف بہتر طریقے سے پیش کرنے کا سلیقہ۔۔۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے۔
سوالات تو بہت سارے ہوسکتے ہیں۔ لیکن فی الحال ایک سوال کہ پاکستانی قوم کی ایک پسندیدہ اور ایک ناپسندیدہ عادت بتائیں۔ :mrgreen:
اور مشورہ کہ غصہ نہیں کیا کریں۔ ;)


6۔ اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
کہہ دیا تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ غصہ نہیں کریں گے۔ :grin:

خوش رہیں! :)
 

محمد وارث

لائبریرین
"زیک" ایک مشکل موضوع ہے تعبیر :)

جب میں محفل کا رکن بنا تو اس وقت شاید زیک چار پانچ ہزار پوسٹس کر چکے تھے اور شاید اسی لیے کم کم بولتے تھے :) اور پہلا تاثر ایک 'مغرور' شخص کا سا تھا لیکن صد شکر کہ میری یہ غلط فہمی ہمیشہ کیلیئے دور ہو چکی ہے۔ :)

زیک سے میری پہلی با ضابطہ دو بدو بات چیت سیالکوٹ کے حوالے سے ایک تھریڈ میں ہوئی تھی۔

مجھے ہمیشہ سے علم دوست، اصول پسند اور نظم و ضبط کے پابند افراد اچھے لگتے ہیں اور زیک ان میں سے ایک ہیں۔ زیک کی 'فوری مدد' کو پہنچنا ایک ایسی خاص بات ہے کہ جس کا میں بھی قتیل ہوں۔

'اردو' سے محبت، انکی ایک اور خوبی ہے، زیک نیٹ پر اردو کے مستقبل سے لاکھ نا امید ہوں لیکن انکی اردو بلاگنگ اور اس اردو محفل کی محبت سے ہمیں بھی محبت ہے، دلیل اس دعوے پر یہ ہے کہ اردو محفل کو ذرا سی تکلیف ہو جائے، زیک کسی ماں کی طرح فوری بے چین ہو جاتے ہیں اور جب تک اردو محفل کی تکلیف رفع نہ ہو جائے ان کو چین نہیں پڑتا، کون کر سکتا ہے اسکی تردید :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج سے کوئی پانچ برس قبل جب میں نیٹ پر اردو سے متعلقہ معلومات کی تلاش میں مارا مارا پھرتا تھا تو اس وقت بار بار گوگل پر زیک کے بلاگ کا ربط نظر آ جاتا تھا۔ اس وقت تو میں ان کی ہپیوں جیسی تصویریں دیکھ کر وحشت زدہ ہو گیا لیکن بعد میں پتا چلا کہ انہوں نے اردو بلاگرز کا رنگ بھی قائم کیا ہوا ہے۔ یہ زیک ہی تھے جنہوں نے آصف کے ساتھ مل کر اردو بلاگنگ کے لیے معلومات اکٹھی کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ آصف نے اپنے بلاگ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ لکھی تھی اور اسی پر تبصروں کے ذریعے گفتگو جاری تھی۔ آصف کے بلاگ پر یہی پوسٹ تھی جس نے میری زندگی کو تہہ و بالا کر دیا۔ :) پھر میں نے خاموش قاری کا رول چھوڑ کر اس گفتگو میں شرکت اختیار کی اور آصف کو ایک وکی سیٹ اپ کرنے کا مشورہ دیا۔ دوسری جانب زیک نے اسی مقصد کے لیے ایک بلاگ سیٹ اپ کر لیا، اور یوں ہمارے مشن کا آغاز ہوا۔ بعد میں اتفاق سے معلوم ہوا کہ زیک نے بھی پاکستان سے میری طرح الیکٹریکل انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی ہوئی ہے اور کچھ کامن واقفیتیں بھی نکل آئیں۔
میری زیک سے صرف ایک مرتبہ فون پر بات ہوئی ہے جب میں نے فورم کو اپگریڈ‌ کیا تھا اور کچھ گڑبڑ ہو گئی تھی۔ زیک بیچارے ہڑبڑا کر نیند سے اٹھے اور انہوں نے آکر معاملات درست کیے۔
اردو ویب نے گزشتہ کئی سالوں میں اردو کمپیوٹنگ کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں اور ایک ممتاز مقام حاصل کیا ہے اور یہ زیک کی مدد اور تکنیکی رہنمائی کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں خوش رہیں اور اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی کی منازل طے کریں اور اسی طرح اس مشن کو آگے بڑھاتے رہیں۔
 

طالوت

محفلین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
میرے ایک دھاگے مبتدی " سے " ماہر " ہونے تک میں نے چند ایک محفلین کے بارے میں اپنے تاثرات تحریر کیے تھے ان میں سے ایک زکریا بھی تھے اسی اقتباس کو یہاں پیش کیے دیتا ہوں ۔۔
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
کسی غلطی پر زکریا نے تصحیح کی ہو گی ، مقام یاد نہیں ۔۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
کم مگر مکمل اور جامع بات کرتے ہیں ثبوتوں کے ساتھ (عموماََ)

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
ٹھیک ٹھیک اور درست بات کرنی چاہیے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
ایک دھاگے پر آپ نے ہارون یحییٰ سے کافی بیزاری کا اظہار کیا تھا ، میں نے وجہ پوچھی تھی مگر کوئی جواب نہیں آیا ۔۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
تھوڑا سا وقت نکال کر کسی اچھی کتاب کا ترجمہ کر دیں ۔۔ شروع کریں بے شک سال دو سال میں مکمل ہو ۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
کافی عرصہ قبل زکریا بھائی کے اوتار میں جادوگر لکھا ہوتا تھا۔۔۔ اسوقت سے میں انہیں ''اردو'' کا جادوگر ہی سمجھتا ہوں! :)
 

ماوراء

محفلین
اور مشورہ کہ غصہ نہیں کیا کریں۔ ;)

کہہ دیا تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ غصہ نہیں کریں گے۔ :grin:

غصہ کب اور کہاں کرتے دیکھا تم نے؟ :eek: مجھے تو لگتا ہے کہ زکریا کو ٹھیک سے غصہ کرنے ہی نہیں آتا۔ یا اگر آتا بھی ہو تو ظاہر ہی نہیں کرواتے۔
 

فہیم

لائبریرین
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)


پہلا تاثر تو یاد نہیں
البتہ رائے وقت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ بدلتی رہی ہے:rolleyes:
جب میں‌ نے محفل جوائن کی تو اس وقت زیک کا اوتار کچھ اس طرح تھا کہ ایک نوجوان سائیڈ‌ پوز دیے آنکھوں پر کالا چشمہ اور سر پر لال ہیٹ لگائے
شاید وہ اوتار اس وقت کا تھا جب ان کی عمر صرف 25 سال ہو۔
تو میں نے اس وقت ان کو یہی سمجھا کہ ہونگے کوئی منچلے نوجوان:rolleyes:
بعد کے حالات کیا لکھوں بس یہ سمجھ لیں کہ محاورۃً زیک پر سویٹ چن میوزک سے لے کر شارپ شوٹر تک تمام موو آزمالیے:grin:
لیکن نہ تو پن فال ہوا نہ ہی سبمیشن;)
اب موجودہ رائے یہ ہے کہ بہت زیادہ پڑھنے کی وجہ سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس سمجھ جائیں;)
ویسے اب میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں۔ کیوں کے میری طرح ہی صاف دل کے انسان ہیں:)
بس میرے نزدیک تو یہ ناریل مانند ہوئے کہ اوپر سے کچھ اور اندر سے کچھ:grin:



2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)


میں نے ایک تھریڈ شروع کیا تھا۔ مجھے ایک کتاب کے بارے میں معلومات درکار تھیں۔ تو شاید سب سے پہلا رپلائی زیک نے ہی کیا تھا۔ بس وہی پہلی بات ہوئی تھی۔
لیکن مزے کی بات یہ کہ زیک کی بات غلط ثابت ہوئی تھی اور مجھے کتاب کا حوالہ ایک دوسرے ممبر سے مل گیا تھا:rolleyes:



3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)

لمبے بالوں کے شوقین:grin:

نہ ہی بہت زیادہ بولتے ہیں نہ ہی بالکل چپ رہتے ہیں۔
یعنی کچھ نہ کچھ کہہ اس محاورے پر عمل پیرا رہتے ہیں کہ بالکل ہی خاموش رہنا والے انسان بھی عقل مند نہیں احمق ہوتا ہے۔
عقل مند وہ جو کم بولے لیکن جو بھی بولے بہت خوب بولے:hatoff:



4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا

اتنے عرصے میں تو بہت کچھ سیکھ گیا ہوں:rolleyes:
کیوں زیکی جی ٹھیک کہا نہ;)



5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ نیچے والے سوال کے جواب میں میں جو لکھنے جارہا ہوں۔
اس کو دل پر مت لیں۔ نہ کوئی برا تاثر قائم کریں۔
اور ہوسکے تو اس کا جواب عنایت کریں۔



6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟

صرف یہ کہ اس بات میں کتنے پرسنٹ سچائی ہے کہ جب اردو محفل نئی تھی تو منتظمین کچھ نئے ممبروں کی بہت آؤبھگت کی اور جب محفل مقبول ہوئی تو ان کو دودھ کی مکھی کی طرح نکال پھینکا:roll:
 

ماوراء

محفلین
اگر مجھے صحیح یاد ہے تو جب میں نئی نئی محفل پر آئی تھی، شاید اس کے چند دن بعد ہی زکریا پاکستان کے دورے پر نکل گئے تھے۔ شروع میں شاید زیادہ بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ وہ ہیٹ والی تصویر ہی شروع میں لگائی ہوتی تھی، اس کو دیکھ کر لگتا تھا کہ غصے والے ہونگے۔ آغاز کی بات چیت میں ایک بات یاد ہے کہ میں نے زکریا کو “صاحب“ کہہ کر مخاطب کیا تو زکریا کہنے لگے کہ
“ یہ صاحب وغیرہ کو چھوڑیں کیونکہ جیسا کسی نے کہا ہے کہ On the Internet, Nobody Knows You're a Dog
۔ میرے پوچھنے پر کہ کیا کہا کروں تو فرمایا کہ
“بس صاحب، بھائی، بہن، انکل وغیرہ سے پرہیز کریں نام سے بلانا کافی ہے۔“
زکریا کے کم بولنے کی عادت کی وجہ سے ان کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگانا مشکل تھا۔ اس لیے کبھی کسی مدد کی ضرورت ہوتی تو ڈر ڈر کر ہی پی ایم کرتی تھی۔ لیکن زکریا اتنے اچھے اور دوستانہ انداز میں جواب دیتے تھے کہ وہ غصے والا امیج تو ختم ہو گیا۔ شروع سے لے کر اب تک تاثر کچھ خاص نہیں بدلا۔ زکریا اب بھی ویسے ہی ہیں، جیسے پہلے تھے۔ ہاں بس، بولنا مزید کم کر دیا ہے۔
زکریا کا رویہ میرے ساتھ ہمیشہ بہت اچھا رہا ہے، یقیناً سب کے ساتھ ہی اچھا رہا ہو گا۔ لیکن مجھے اپنا پتہ ہے، اس کے علاوہ جب جب مجھے مدد کی ضرورت ہوئی، زکریا نے بغیر منہ بنائے اسی وقت مدد کی۔
زکریا کی یہ عادت اچھی ہے کہ حالات جو بھی ہوں، غصہ بھی چاہے تو آیا ہو۔۔۔لیکن ظاہر نہیں کرتے، اس حالت میں بھی پرسکون نظر آتے ہیں۔ ایک بار کسی بات پر زکریا کو غصہ آیا ہوا تھا۔ اور مجھے ان کی بات چیت سے کہیں سے بھی نہیں لگ رہا تھا کہ زکریا غصے میں ہیں۔ ان کے بتانے پر ہی پتہ چلا۔ :D
کبھی کبھی زکریا مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں۔ اپنی دنیا میں مگن۔ دوسروں کی کوئی پرواہ نہیں۔ جادوگر، جگری یار۔ وغیرہ وغیرہ :D
سوال یہ ہے کہ کبھی کسی کی کوئی بات بری لگے تو آپ کا ردعمل کیا ہوتا ہے؟
اللہ نے ہی آپ کو ذہین فطین پیدا کیا تھا یا انکل، آنٹی نے خاص کوئی بادام وغیرہ کھلائے تھے؟ :p

کہنا یہی چاہتی ہوں کہ آپ بہت اچھے ہیں۔ اور میں کب سے مزید بھی لکھنا چاہ رہی ہوں، لیکن الفاظ ہی نہیں مل رہے۔ لیکن ابھی ایک اور موقع آنا ہے۔۔ اس کے لیے الفاظ بچا کر رکھنے ہیں۔:grin:
تین سال کے عرصے میں میری کوئی بات بری لگی ہو تو اس کے لیے معذرت۔ اور آپ کا میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ :hatoff:
 

زینب

محفلین
اس تعبیرسسٹر کو تو پورے 3 دن کے لیے یہاں سے بین کیا جائے سزا کے طور پر۔۔۔۔۔۔۔۔توبہ اتنا خطر ناک مہمان لائی ہیں سارے میزبان مجھ سمیت بھاگ نکلیں‌گی پتلی گلی سے:grin::grin::grin:
 
کبھی کبھی زکریا مجھے ایک بچے کی طرح لگتے ہیں۔ اپنی دنیا میں مگن۔ دوسروں کی کوئی پرواہ نہیں۔ جادوگر، جگری یار۔ وغیرہ وغیرہ :d
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ نے ہی آپ کو ذہین فطین پیدا کیا تھا یا انکل، آنٹی نے خاص کوئی بادام وغیرہ کھلائے تھے؟ :p

یہ دونوں باتیں تم نے بہترین کیں۔۔۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات اور کہ اگر ہوسکے تو اپنی وہ ہپی حلیے والی تصاویر کے نظارے ہمیں بھی کرادیں:rolleyes:
 
ایسا نہیں کہ تم سے ملاقات نہ ہوئی
لیکن تمہی کو جان سکیں ہو نہیں سکا


زیک کے متعلق میری رائے دوں گا لیکن ابھی دماغ فیوز چل رہا ہے لہذا معذرت
 
Top