عمار ابن ضیا
محفلین
فہیییییییییییییییییییم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم سے کتنا ملتا ہے نا چہرہ۔۔۔۔
ویسے، اوپر سے بڑے اور نیچے سے چھوٹے بچے کی تصویر لگتی ہے۔ :dar:
ویسے، اوپر سے بڑے اور نیچے سے چھوٹے بچے کی تصویر لگتی ہے۔ :dar:
پہلا تاثر ایک مغرور بزرگ تب اوتار ہی ایسا تھا اس پر زیک صرف دو لفظ بولتے تھے
ان کے دو لفظ بولنے کی عادت کی وجہ سے کچھ ایسا ہی تاثر ملتا تھا اس پر زیک کوئی سمائلی بھی استعمال نہیں کرتے تھے
تاثر اب بلکل بدل چکا ہے کہ جب جب زیک سے بات ہوئی میں نے انہیں کافی دوستانہ اور مددگار پایا ہے
ہاہاہا کافی دلچسپ ہے پہلی بار کی بات چیت بھی
ہوا یہ کہ میں نے ایک ٹاپک پر جواب دیا تھا جو کہ پوسٹ کرنے کے باوجود پورا نظر نہیں آرہا تھا دوسرے دن وہاں لکھا نظر آیا کہ زیک نے اسے ایڈٹ کیا ۔ شروع شروع میں، میں یہاں ===> کے بجائے ===> موڈ میں زیادہ ہوا کرتی تھی
سو مجھے آگیا غصہ اور میں نے ایک جواب طلب ذپ لکھا زیک کو کہ مجھے بتائیں کہ میرا پیغام کس وجہ سے ڈلیٹ کیا اور مجھے یہ کافی انسلٹنگ لگ رہا ہے اس پر زیک کا جواب آیا ایک لائن کا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی یوں زیک سے ڈاریکٹ بات ہوئی پہلی بار
آپ میں کہ سکتی ہوں کہ زیک میرے اچھے دوست ہیں
کچھ اچھا کر کے جتانا نہیں چاہیے۔ نیکی کر دریا میں ڈال
سوال یہ کہ اب آپ پھر کم کم حصہ کیوں لیتے ہیں یہاں :
زیک آپ بہت اچھے انسان ہیں ۔ ہر مہربانی کا بہت بہت شکریہ
خوش رہیں ہمیشہ
ایک سوال جگری دوست اور نیٹ فرینڈ میں کیا فرق ہوتا ہے
مہمان شخصیت کو محفل کی پیدائش سے پہلے ان کے بلاگ کی بدولت جانتا تھا، اور شخصیت کے بارے میں رائے ان کے بلاگ سے ہی بنی تھی، جس میں تھوڑی سی تبدیلی آئی ہے، لیکن زیادہ فرق نہیں پڑا ۔
بال لمبے نہیں رکھنا کبھی بھی ۔ لوگ ہپی کہنا شروع ہو جاتے ہیں ۔
سوال یہ ہے، کہ گھومنے پھرنے کے لئے وقت کیسے نکالتے ہیں ۔ میں تو سوچتا رہ جاتا ہوں اور وقت گزر جاتا ہے، اکثر سوتے سوتے ۔
پتہ نہیں کیا غلطی ہوگئی کہ زیک کے بلاک پر پہنچ گیا
ہوووووووووووووووووووو!
صرف ایک سیکشن میں گیا تھا۔ وہی اتنا طویل ثابت ہوا کہ پسینے چھوٹ گئے
لگتا ہے وہیں سب کچھ بول کر آجاتے ہیں کہ یہاں کے لیے کچھ بچتا ہی نہیں :laugh
زینب جبکہ میں الٹا کہنے والی تھی کہ میزبان تو خاطر داری میں لگے ہوئے ہیں پر مہمان کا کوئی اتہ پتہ ہی نہیں
مہمان جی یہاں تشریف لائیں اور کچھ تو کہیں خواہ دو بول ہی
وہ رات تین بجے والی کال آپ نے اٹھائی تھی ۔۔
ان سبھی معنوں میں، مجھے جو کوئی بھی اچھا لگتا ہے میں اس کا قتیل ہو جاتا ہوں، اس پر مر مٹتا ہوں، اس کی راہ کی خاک ہو جاتا ہوں، اس کو اپنا 'قاتل' سمجھتا ہوں وغیرہ وغیرہ
دُور بیٹھا غبارِ میر اس سے
عشق بن یہ ادب نہیں آتا
انتہائی بے مروت آدمی ہے ۔ امریکہ میں رہنے کے باوجود تین سال میں یہ کبھی نہیں پوچھا کہ ۔۔۔ کیسے ہو ظفری ۔۔۔ کبھی اٹلانٹا آؤ تو ملاقات کرو ۔۔۔ خیر ملاقات تو دور کی بات ۔۔۔ فون کے تبادلے کا بھی نہیں پوچھا ۔۔۔ حالانکہ میں اٹلانٹا اور ساتھ برمنگھم کئی بار گھوم آیا ہوں ۔۔۔۔
خیر یہ مذاق تھا ۔ یہاں رات بہت ہوگئی ہے ۔ انشاء اللہ تفصیل سے زکریا کے بارے میں لکھوںگا ۔
بہت خطرناک ہو گیا یہ تو!
محمد وارث یہ شعر بھی دیکھیے:افسوس کہ شعر غالب کا ہے لیکن زیک دیکھنا پلیز!
ہاں وہ نہیں خدا پرست، جاؤ وہ بے وفا سہی
جس کو ہو دین و دل عزیز، اُس کی گلی میں جائے کیوں
محمد وارث یہ شعر بھی دیکھیے:
جان ہے عشق مصطفے روز فزوں کرئے خدا
جس کو ہو درد کا مزا ان کی گلی سے جائے کیوں
از حضرت رضا بریلوی
چند ماہ قبل زیک کی پروفائل پر ہونے والی میری اور زیک کی گفتگو سے مجھے علم ہوا تھا کہ کوئی سال ہوا زیک نے ان زلفوں کی قربانی دی ہے (تصویر بھی میں نے وہیں دیکھی تھی)۔ خدا جانتا ہے کہ مجھے شدید نفرت تھی لمبے بالوں سے اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ اکثر تو تکار ہو جاتی تھی اس کے لمبے بالوں پر، لیکن زیک اُس تصویر میں اتنا معصوم لگا کہ میں بے اختیار تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا تھا۔ سوچتا یہ ہوں کہ زیک نے یہ زلفیں کس دل سے کٹوائی ہونگی
میرے خیال میں ۔۔۔ زکریا لمبے بالوں میں اچھے نہیں لگتے۔ ایک تصویر میں نے کٹے بالوں والی کہیں دیکھی تھی اس میں اتنے اچھے لگ رہے تھے۔
پہلا تاثر ۔۔اممم غصے والے لگتے تھے میں پہلے جس فورم میں تھی وہاںہم ممبرز ایڈمن سے بہت فری تھے جب میںیہاںآئی تو وہی پرانی عادت تھی پھر ایک دوست نے کہا کہ زینب 440 کا خطرہہ ے یہاںتو میںنے غور کیا تو پتا چلا واقعی خطرہ ہے
اور خطرہ ابھی تک قائم ہے بہت مغرور اکھڑے لہجے والے ممبرز سے 500 میٹر فاصلہ رکھنے والے کوئی انتہائی بزرگ ٹائپ کی شخصیت۔۔
تاثر کوئی خاص بدلا نہیں ہے ویسا ہی ہے
کم بولتے ہیں پر اچھا اور سچا بولتے ہیں
یہی کہ جو کچھ کہو سوچ سمجھ کے کہو اور پھر اپنی بات پے ڈٹے رہو۔۔(ویسے ہم سبق سیکھتے نہیں سیکھاتے ہیں)
صبح ناشتے میںکریلے کا جوس پینا چھوڑ دیں غصے میںافاقہ ہو گا
اپ لفظوں میں اتنی کنجوسی کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔اپ کا کوئی بھی پیغام چند سطروں سے زیادہ نہیں ہوتا۔۔کیا اپ ممبرز سے بات نہیں کرنا چاہتے یا باس اور امپلائی والا فاصلہ رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔اور اپ کی وہ ہ ہ ہ ہ ہ والی چیٹنگ کا کیا ہو گا۔۔۔؟
اگر جوس چھوڑ دوں تو کیا خون پینا شروع کر دوں؟
میں نے جب محفل جوائن کی تھی ۔۔ تب زیک کافی بولتے ہوئے نظر اتے تھے ۔۔ میمبرز کو ویلکم کرتے اور مبارکباد کے تھریڈز پر بھی ان کی پوسٹس ہوتی تھیں ۔۔ اب انداز کچھ لیا دیا ہو گیا ہے لیکن اب بھی کبھی کبھی پہلے کی طرح پوسٹس نظر آ جاتی ہیں ان کی ۔۔
پہلی دفعہ بات تو یاد نہیں کیا ہوئی تھی ۔۔ لیکن میرے خیال میں جب بھی مجھے کوئی کام پڑا ہے زیک سے تب ہی بات کی ہے ۔۔ شروع شروع میں تصویر نہیں پوسٹ ہوتی تھی محفل پر تو ان کو پی ایم کر دیتی تھی ۔۔ پھر ایک دو دفعہ اکائونٹ اوپن ہونے میں مسئلہ ہوا تھا تب بھی زیک نے کافی ہیلپ کی ۔۔ اس کے علاوہ جب کبھی کسی مسئلے میں زیک سے رابطہ کیا ہے بہت اچھا ریسپانس ملا ہے اور مسئلے کا فوراً حل بھی ۔۔ جس کے لئے میں زیک کی بہت شکر گزار ہوں ۔۔
اسٹریٹ فارورڈ بات کرنا ۔۔۔
کم کم بولو لیکن اچھا بولو ۔۔ اور کبھی کسی مفروضے کو نا مانو ۔۔ ہر بات میں لاجک ضرور دیکھو ۔۔
زیک کی اکثر پوسٹس سے ان کی بے پناہ زہانت کا اندازہ ہوتا ہے ۔۔ میں محفل پر چار لوگوں کی زہانت سے کافی متاثر ہوں جن میں زیک ٹاپ آف دی لسٹ ہیں ۔۔۔
شکریہ زیک آپ کے یہاں آنے اور اتنی تفصیل سے جوابات دینے کا
بزرگ کا تاثر اس لیے تھا کہ تب آپکا اوتار ایسا تھا
نیٹ فرینڈ اور جگری فرینڈ والی بات پر میں نے بیت ساری بحت کرنی ہے پر کسی اور دھاگے میں اور کسی اور وقت
مجھے آپ کے جوابات میں سے کچھ جوابات بہت اچھے لگے ہیں
باقی بعد میں
زکریا سے براہِ راست بات تو شاید ایک آدھ بار ہی ہوئی ہے۔ لیکن میں زکریا کے بلاگ کی خاموش قاری ہوں اس بناء پر میرے ذہن ان کی شخصیت کا جو خاکہ بنتا ہے وہ تقریباً ویسا ہی ہے جیسا پچھلی پوسٹس میں اکثر ممبرز نے لکھا۔
مجھے زکریا کی دو باتیں بہت اچھی لگتی ہیں۔ ایک تو ان کے ون لائنرز۔۔۔ مختصر مگر بھرپور جملہ لکھتے ہیں پڑھنے والا فوراً سمجھ جاتا ہے کہ بات کس تناظر میں کہی گئی ہے۔۔۔ اور اکثر جملے تو بہت مزے کے ہوتے ہیں
دوسری بات یہ کہ اکثر نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے دکھائی دیتے ہیں۔
اگر سیکھ سکوں تو زکریا جیسا پراختصار اور بامعنی اندازِ گفتگو سیکھنا چاہوں گی۔
سوال یہ کہ لگتا ہے سیر و سیاحت آپ کے پسندیدہ مشاغل میں شامل ہے، تو کبھی کوئی جگہ اتنی پسند آئی کہ آپ بار بار جانا چاہیں یا گئے ہوں؟
پیغام: اردو ویب کی صورت میں آپ لوگوں نے ایک انتہائی با مقصد پلیٹ فارم بنایا ہے۔ جس کے لئے بہت شکریہ اور مزید ترقی کے لئے نیک خواہشات۔
زکریا۔۔۔ اور میں اب بھی زکریا کو اسی نام سے پکارتا ہوں، زیک نہیں کہتا۔۔ کی سن سے اچھی بات یہ لگتی ہے کہ وہ بہت مختصر اور روابط کے ساتھ بات کہتے ہیں۔ بلکہ کبھی کبھی تو سوچنا پڑتا ہے کہ اس بات کا اور اس ربط کے درمیان کیا ربط ہے؟ حتیٰ کہ نئے آنے والے کو بھی دو الفاظ میں مبارکباد دیتے ہیں، (خوش آمدید + رکن کا نام)۔
ہر ایک کی مدد کے لئے تیار رہتے ہیں،
ارے۔۔۔ یہ میرا پیغام کہاں گیا۔۔۔۔ اب زکریا اس تھوڑے کو بہت سمجھیں اور اس ٹیلی گرام کو خط سمجھیں۔
یہاں تو لوگ ون لائنرز سے کچھ نالاں ہیں اور آپ سیکھنے کی خواہشمند۔