1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر ایک مغرور بزرگ
تب اوتار ہی ایسا تھا اس پر زیک صرف دو لفظ بولتے تھے
ان کے دو لفظ بولنے کی عادت کی وجہ سے کچھ ایسا ہی تاثر ملتا تھا اس پر زیک کوئی سمائلی بھی استعمال نہیں کرتے تھے
تاثر اب بلکل بدل چکا ہے کہ جب جب زیک سے بات ہوئی میں نے انہیں کافی دوستانہ اور مددگار پایا ہے
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی
( اگر سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
ہاہاہا کافی دلچسپ ہے پہلی بار کی بات چیت بھی
ہوا یہ کہ میں نے ایک ٹاپک پر جواب دیا تھا جو کہ پوسٹ کرنے کے باوجود پورا نظر نہیں آرہا تھا دوسرے دن وہاں لکھا نظر آیا کہ زیک نے اسے ایڈٹ کیا ۔ شروع شروع میں، میں یہاں ===>
کے بجائے ===>
موڈ میں زیادہ ہوا کرتی تھی
سو مجھے آگیا غصہ اور میں نے ایک جواب طلب ذپ لکھا زیک کو کہ مجھے بتائیں کہ میرا پیغام کس وجہ سے ڈلیٹ کیا اور مجھے یہ کافی انسلٹنگ لگ رہا ہے اس پر زیک کا جواب آیا ایک لائن کا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا بلکہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی یوں زیک سے ڈاریکٹ بات ہوئی پہلی بار
جن دنوں میں یہاں بالکل نئی نئی تھی تب زیک بہت حصہ لیا کرتے تھے اور کافی ٹاپکس پر انکے مزے کے جوابات ملتے تھے پڑھنے کو
آپ میں کہ سکتی ہوں کہ زیک میرے اچھے دوست ہیں
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)
مدد کرنے کے لیے ہر وقت تیار اور اچھے مشورے دیتے ہیں
میں شروع شروع میں یہاں ٹاپکس پوسٹ کرتے ہوئے ڈرتی تھی اس لیے پہلے زیک سے پی ایم میں مشورہ لیتی تھی اور یہ ٹاپک بھی میں نے زیک کی اجازت اور کچھ ترمیم کے بعد یہاں پوسٹ کیا ہے ۔
شکریہ زیک
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا
کچھ اچھا کر کے جتانا نہیں چاہیے۔ نیکی کر دریا میں ڈال
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سوال یہ کہ اب آپ پھر کم کم حصہ کیوں لیتے ہیں یہاں
6۔اور کچھ خاص جو کہنا چاہیں یا کوئی ایسی بات جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو، لیکن کہنا چاہتے ہوں تو آج کہنا چاہیں گے؟
زیک آپ بہت اچھے انسان ہیں ۔ ہر مہربانی کا بہت بہت شکریہ
خوش رہیں ہمیشہ
ایک سوال جگری دوست اور نیٹ فرینڈ میں کیا فرق ہوتا ہے
ابھی کے لیے اتنا ہی