اس ہفتے کے مہمان شاعر

اک نیا سلسلہ بعنوان آج کے مہمان شاعر شروع کیا جارہا ہے، جس میں محفل کے شاعروں کا تعارف پیش کیا جائے گا اور محفلین کو دعوت دی جائے گی کہ وہ مہمان شاعر سے ان کی شاعری و دیگر موضوعات پر بات کر سکیں۔

ہمارے آج کے مہمان، اصلاح سخن کی لڑی کی رونق، خوبصورت الفاظ اور ترکیبوں کے خالق، جناب محمد اظہر نذیر ہیں جن کی ایک تازہ غزل کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔
دلرُبا اور دلنشیں ہوں گے​
دل میں عاشق کے جو مکیں ہوں گے​
بزم جب جب سجے گی یاروں کی​
ہم جو زندہ ہوئے ، وہیں ہوں گے​
ہم نہ ہوں گے تو کیا نہیں ہو گا​
دوست دشمن سبھی یہیں ہوں گے​
داستاں کوئی لکھ رہو ہو گا​
ہم ہوئے بھی، کہیں کہیں ہوں گے​
جب اُٹھیں گے گماں سے کچھ پردے​
ڈگمگاتے وہا ں یقیں ہوں گے​
خاک سے ہی خمیر تھا اظہر​
خاک میں ہی کہیں نشیں ہوں گے​
سب سے پہلے ہم جناب اظہر نذیر کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنی شخصیت اورشاعری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔​
 
السلام و علیکُم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
محترم جناب محمد خلیل الرحمن صاحب کا مشکور ہوں کہ اُنہوں نے اس قابل سمجھا۔ میں خود کو اس لائق نہیں سمجھتا کہ یہاں کسی نام چین شخصیت کا حق بنتا ہے۔ میں ایک گمنام سا آدمی ہوں
نام : اظہر م
تعلق: راولپنڈی پاکستان سے
مقیم : دوحہ قطر
پیشہ : مزدوری ۔ کچھ بھی ہو بس اللہ رب العزت محتاج نہ کرے کسی کا :battingeyelashes:
شوق: یہاں اوقات سے بڑھ گیا ہوں ۔ شاہانہ سے شوق ہیں ۔ اب یہی شاعری دیکھ لیجیے۔۔۔ '' کتھے مہر علی، کتھے تیری ثنا '' اس کے علاوہ تیززززززززززز گاڑی بھگانا، لفنٹری کرنا ( آوارہ گردی) مرحومہ والدہ صاحبہ فرمایا کرتی تھیں، اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، تین برس قبل دبئی میں انتقال ہوا اور وہیں مدفون ہیں
اُردو سے مجھے نفرت تھی، شائد اس لیے کہ ہمارے مدرسے میں اُردو کی برائے نام ایک کلاس ہوتی تھی اور اُردو بولنا عمومی طور پر معیوب سمجھا جاتا تھا :atwitsend: ۔ کیوں؟ اس کا کوئی جواب نہیں میرے پاس۔ پھر ایکدم چار برس پہلے اُردو سیکھنے کا شوق اچانک ہی پیدا ہوا، اور اب اپنے اساتذہ جناب محترم الف عین صاحب اور جناب رفیع اللہ صاحب کی محبتوں ، عنایتوں ، نوازشوں میں ڈوبا یہاں تک پہنچا ہوں کہ اُردو لکھ پڑھ سکوں ۔ سفر طویل ہے، چلتے رہنا ہے۔۔ جہاں تک ہوا چلے :sneaky:
 
اب رہا سوال شاعری کا
میں سمجھتا ہوں کہ شاعری کو سادہ ہونا چاہیے، عام فہم اور میں کوشش کرتا ہوں کہ ویسا ہی لکھوں جسے، گاما، ماجا، نتھو اور پھتو پڑحھ سکیں ، سمجھ سکیں کہ میں خود بھی تو اُنہیں میں سے ایک ہوں
یہ مشکل باتیں ، مشکل ترکیبیں، تاریخ سائنسی علوم اور ایسے موضوعات جو نثر میں اچھے لگتے، اُن کا شاعری میں پایا جانا مجھے نہیں بھاتا ، یہ صرف میری رائے ہے، دوسروں کی رائے کا مجھے اُتنا ہی احترام ہے جتنا اپنی رائے کا
اب یہ الگ بات ہے کہ اظہار کے پیرائے پر اتنی قدرت ابھی تک اُردو زبان میں مجھے نہیں ہے، جتنی ہونا چاہیے تھی، میں کوشش کر رہا ہوں ، کامیابی کا پتہ خود ہی چل جائے گا کہ ہوا کہ راستوں کی چابی نہیں ہوتی۔ ہوا خود آپ ہونے کا پتہ دیتی ہے
 
والد صاحب بزرگوار اللہ اُنہیں صحت و سلامتی عطا کرے شاعری سے بہت نفرت کرتے ہیں، اسی لیے میں بہت چُھپ چُھپ کے یہ کام کرتا ہوں :angel: ایسا نہ ہو کہ اُنہیں میری اس حرکت سے دُکھ پہنچے، پرانے خیالات کے ہیں نا ۔ اسی لیے شخصیت پر ایک پردہ سا ڈال رکھا ہے :battingeyelashes:
کچھ نہ کچھ لکھتا رہوں گا یہاں، اور کوئی سوال ہو تو جواب دینے کے لیے حاضر ہوں۔ استدعا ہے کہ ایسا نا ہو کہ پردہ اُٹھتا ہو :idontknow:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
محمد اظہر نذیر صاحب۔ آپ سے مختلف دھاگوں میں بات ہوتی رہی ہے۔ یہ اردو محفل کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے صاحب ذوق اس کا حصہ ہیں۔ میں خود بھی بلوچستان سے جان بچا کر بھاگا تو آپ کے شہر راولپنڈی کا رخ کیا۔ آپ سے ایک طرح کا تعلق یہ بھی بن گیا!

میرے آپ سے دو سوالات ہیں:

1۔ آپ کی عمر کتنی ہے؟
2۔ آپ نے پروفائل میں عمر کیوں چھپائی ہے؟
 
جناب کاشف عمران صاحب
یہاں اس فورم پر میں ادب سیکھنے آیا ہوں اور یہ عمر، ڈگریاں اور حیثیت سب ادب کی محفل سے باہر کی باتیں ہیں، ادب میں انسان کا قد بُت، عمر، حیثیت اور مرتبہ صرف ادب کی خدمت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ادبی دنیا میں میں طفل مکتب ہوں
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ راولپنڈی سے ہیں
دُکھ ہوا یہ جان کر کہ آپ کو بلوچستان سے ہجرت کرنا پڑی، اللہ سبحانہ و تعالی ہمارے وطن کو امن کی دولت سے مالا مال کرے آمین
 
محمد اظہر نذیر بھائی جان لگتا ہے منتظر ہی بیٹھے تھے جواب کے لئے :)
خیر برا نا مانئے گا میں ایسے ہی مذاق کر رہا تھا ۔
اور ہاں اب آ ہی گئے ہیں تو سب سے پہلے یہ بتائیے کہ آپ شاعری کی جانب کیسے راغب ہوئے ؟اور کیوں
ابھی اور بھی سوالات ہیں پہلے یہ بتائے پھر اور پکاونگا آپ کو:)
دیکھ لیجئے گا ۔
 
بالکل منتظر ہی بیٹھا ہوا تھا جناب محمد علم اللہ اصلاحی صاحب، اور کوئی بھی ذمہ داری کا کام ہو تو ایسے ہی کرتا ہوں، مکمل ذمہ داری سے :notworthy:
شاعری کا شوق تب ہوا جب اُردو زبان اچھی لگنا شروع ہوئی، قریب قریب پانچ برس پہلے، عوامل شائد اور بھی تھے :-P
اگلا سوال داغنے کے لیے لگتا ہے کہ آپ تیار ہی بیٹھے ہیں ، تو پوچھ لیجیے نا :callme:
 
:)نہیں نہیں کل پوچھتا ہوں نا
لیکن بھائی جان آپ بہت اختصار سے کام لیتے ہیں۔
میں تو کچھ لکھنے بیٹھتا ہوں تو پتہ نہیں بات کیوں لمبی ہی ہوتی چلی جاتی ہے ۔
 
:)نہیں نہیں کل پوچھتا ہوں نا
لیکن بھائی جان آپ بہت اختصار سے کام لیتے ہیں۔
میں تو کچھ لکھنے بیٹھتا ہوں تو پتہ نہیں بات کیوں لمبی ہی ہوتی چلی جاتی ہے ۔
جواب میں کوئی تشنگی نہ ہو تو اختصار طوالت سے بدرجہا بہتر ہے :grin:
سیانے کہ گئے کہ آج کا کام کل پر مت چھوڑنا، پر آپ بڑے لوگ ہیں پرسوں بھی چلے گا، بلکہ دوڑے گا جی :biggrin:
یہ عارضہ لمبی بات لکھنے کا مجھے بھی تھا، مگر پھر قبلہ بڑے حکیم صاحب اُستخودوس دہلوی کے خمیرہ اختصارید سے افاقہ ہوا :daydreaming:
 
I can stay life long with my worst enemy, but cannot stay one moment with a moron
میں اپنے کٹر دشمن کے ساتھ تو طویل عرصہ گذار سکتا ہوں،
لیکن ایک پاگل کے ساتھ ایک پل نہیں رہ سکتا
اچھا لگا یہ کسی پوئم کا حصہ ہے کیا بھائی جان؟آپ نے اس کو یہاں کیوں لگایا ہوا ہے؟
 
تو یہ خمیرہ ہمارے لئے بھی ایکپورٹ کرا دیجئے نا سنا ہے حکیم صاحب کی ڈسپنسری انگریزی دواوں نے بند کرا دیا اب وہ قطر میں قیام پذیر ہیں:mad:
 
یہ میرا اپنا نامعقولہ ہے :battingeyelashes: ، اور میں واقعی اپنے بدترین دشمن کے ساتھ ہنسی خوشی رہ سکتا ہوں مگر کسی احمق کے ساتھ نہیں :heehee:
 
ن

نامعلوم اول

مہمان
جناب کاشف عمران صاحب
یہاں اس فورم پر میں ادب سیکھنے آیا ہوں اور یہ عمر، ڈگریاں اور حیثیت سب ادب کی محفل سے باہر کی باتیں ہیں، ادب میں انسان کا قد بُت، عمر، حیثیت اور مرتبہ صرف ادب کی خدمت کی بنیاد پر ہوتا ہے اور ادبی دنیا میں میں طفل مکتب ہوں
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ راولپنڈی سے ہیں
دُکھ ہوا یہ جان کر کہ آپ کو بلوچستان سے ہجرت کرنا پڑی، اللہ سبحانہ و تعالی ہمارے وطن کو امن کی دولت سے مالا مال کرے آمین

سچ تو یہ ہے کہ عمر جانے بغیر کئی مقامات پر بات چیت میں مشکل پیش آتی ہے۔ ٹھیک سے علم نہ بھی ہو، تو کم از کم "ایج گروپ" کا اندازہ ہونا لازمی ہے۔ کوئی اشارہ ہی دے دیں!!
 
سچ تو یہ ہے کہ عمر جانے بغیر کئی مقامات پر بات چیت میں مشکل پیش آتی ہے۔ ٹھیک سے علم نہ بھی ہو، تو کم از کم "ایج گروپ" کا اندازہ ہونا لازمی ہے۔ کوئی اشارہ ہی دے دیں!!
کاشف بھائی یہ آجکل آپ آف لائن کیوں نظر آ رہے جبکہ پوسٹ پابندی سے دکھ رہا ۔
 
تو یہ خمیرہ ہمارے لئے بھی ایکپورٹ کرا دیجئے نا سنا ہے حکیم صاحب کی ڈسپنسری انگریزی دواوں نے بند کرا دیا اب وہ قطر میں قیام پذیر ہیں:mad:
قبلہ بڑے حکیم صاحب تو قضائے الہی سے جہان فانی کی طرف کوچ فرما چکے :sad: اب اب اُن کے صاحبزادے جناب استفانوش اور جناب صدفنوش مطب چلا رہے ہیں :dancing: ، آپ تفصیل ارسال فرما دیجیے ۔ دونو حکیم صاحبان سُنا ہے کہ علم ٹیلی پیتھی پر مکمل عبور رکھتے ہیں اور ہوا کے برقی دوش پر نبض اُٹھا لیتے جی :happy:
 
Top