اس ہفتے کے مہمان شاعر

شوکت پرویز

محفلین
ابھی تک جو میں لکھتا ہوں اُس میں بےشمار اغلاط ہوتی ہیں، اور اُن کا اندازہ میرے محترم اُستاد کی توجہ سے پہلے ہی مجھے ہونا شروع ہو جاتا ہے جب میں ایک ناقدانہ نگاہ اپنی ہی ارسال کردہ کاوش پر ڈالتا ہوں۔ کوشش ہوتی ہے کہ اُستاد محترم کے دیکھنے سے پہلے اُسے کسی حد تک قابل قبول بنا لوں۔
جناب محمد اظہر نذیر صاحب!
تو آپ اسے یہاں لکھنے سے قبل ہی دیکھ لیا کریں، اور جب آپ اپنی حد تک (یا قریب قریب) مطمئن ہو جائیں تو پھر اسے یہاں پوسٹ کریں۔ اس سے رائے دینے میں آسانی ہوتی ہے۔ کہ کوئی بھی جب آپ کا دھاگہ دیکھے گا تو وہ پہلی پوسٹ ہی دیکھے گا، اور (اکثر) اس کے متعلق ہی رائے دے گا-
 
جناب محمد اظہر نذیر صاحب!
تو آپ اسے یہاں لکھنے سے قبل ہی دیکھ لیا کریں، اور جب آپ اپنی حد تک (یا قریب قریب) مطمئن ہو جائیں تو پھر اسے یہاں پوسٹ کریں۔ اس سے رائے دینے میں آسانی ہوتی ہے۔ کہ کوئی بھی جب آپ کا دھاگہ دیکھے گا تو وہ پہلی پوسٹ ہی دیکھے گا، اور (اکثر) اس کے متعلق ہی رائے دے گا-
یہ انسانی نفسیات سے تعلق رکھنے والی بات ہے شائد، جب میں دھاگہ ارسال کر دیتا ہوں تو جیسے سوئی ہوئی حسیات جاگ اُٹھتی ہیں اور پہلے سے زیادہ وسیع منظر دکائی دینے لگتا ہے ۔ مانتا ہوں کہ یہ کمزوری ہے میری، مگر انسان ہوں ، کوشش کے باوجود خطا ہو جاتی ہے
 
جناب اور کچھ "تو" بتائیں نا اپنے متعلق۔۔
جیسے آپ نے صرف "مزدوری" کہا ہے، کچھ "فیلڈ" وغیرہ بھی بتائیں،
"مزدوری" اپنے تمام تر لغوی اور لفظی معنی کے ساتھ فہم و ادراک پر اپنی بے بسی کا عین مظہر لفظ ہے، اس کے باوجود آپ کے سوال کا احترام اپنی جگہ
میں کچھ نشریاتی اداروں سے منسلک رہا ہوں، وہاں مزدوری کی ہے ، لاسلکی نشریات کی مد میں ۔ اس کے علاوہ کچھ طائرات موجہ کی تصنیع و ترتیب کی خدمات بھی انجام دی ہیں اور آج کل واپس لاسلکی ارسال کے شعبہ نقل و حرکت میں مزدوری کر رہا ہوں
 

شوکت پرویز

محفلین
"مزدوری" اپنے تمام تر لغوی اور لفظی معنی کے ساتھ فہم و ادراک پر اپنی بے بسی کا عین مظہر لفظ ہے، اس کے باوجود آپ کے سوال کا احترام اپنی جگہ
میں کچھ نشریاتی اداروں سے منسلک رہا ہوں، وہاں مزدوری کی ہے ، لاسلکی نشریات کی مد میں ۔ اس کے علاوہ کچھ طائرات موجہ کی تصنیع و ترتیب کی خدمات بھی انجام دی ہیں اور آج کل واپس لاسلکی ارسال کے شعبہ نقل و حرکت میں مزدوری کر رہا ہوں
چلئے جناب!
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اس غم میں مبتلا نہیں ہیں جس کا استاد غالب کو ڈر تھا۔
غم اگرچہ جاں گسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غمِ عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا
 
چلئے جناب!
جان کر خوشی ہوئی کہ آپ اس غم میں مبتلا نہیں ہیں جس کا استاد غالب کو ڈر تھا۔
غم اگرچہ جاں گسل ہے، پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غمِ عشق گر نہ ہوتا، غمِ روزگار ہوتا
جی اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ویسا نہیں ہے
 
لوڈ شیڈنگ سے مسائل بڑھ گئے اس قوم کے
بڑھتی آبادی کو قابو کرنے کا کچھ کیجئے
یہ بھی ہے اک سانحہ بیٹھی ہے فارغ سب عوام
کیجئے مصروف ان کو، جاب ان کو دیجیے
--------​
ایک مدت سے مجھے پابند گھر پر کر دیا
ابتدا میں روز گارڈن میں گھمانا یاد ہے
اب کسی شادی پہ ہی باہر سے کھاتے ہیں ڈنر
پہلے تو ہر روز تھا ہوٹل پہ کھانا، یاد ہے؟
چھ مہینے سے مری امی کے گھر لے کر گئے؟
اور ہر سنڈے کو اپنے گائوں جانا یاد ہے
---------
خالہ کی بیٹی ہے گونگی، شکر ہے
اے خدا خالہ کو میری ساس کر
سامنے بچوں کے بیگم ڈانٹ مت
میری عزت کا بھی کچھ احساس کر
چیختی رہتی ہے بیگم ہر گھڑی
یا خدا اس کا گلہ حساس کر
-------

جی ہاں، اب ہم اس ہفتے کے مہمان شاعر میں دعوت دے رہے ہیں محفل کے ہردلعزیز مزاحیہ شاعری کے دلدادا اور خوبصورت ترکیبوں کے خالق جناب امجد علی راجا صاحب کو کہ وہ اپنی شخصیت اورشاعری کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔
 
آداب، آداب، آداب
ارے، ارے پیچھے ہٹو بھائی، میں نے "آداب" کہا ہے "آ" "داب" نہیں کہا۔

عزت افزائی کے لئے شکریہ محمد خلیل الرحمٰن صاحب بھیا!
"امجد علی راجا، فن اور شخصیت" کے عنوان سے اخبار میں کسی صحافی بھائی نے ایک آرٹیکل چھاپا تھا، سوچا کہ وہی پوسٹ کر دوں کہ اس میں مابدولت کی تعریف بہت خوب انداز میں بیان کی گئی ہے، پھر خیال آیا کہ کہیں نظر ہی نہ لگ جائے ;)

خلیل بھیا نے اس محفل میں میرا تعارف مزاح نگار شاعر کی حیثیت سے کروایا ہے تو صرف مزاح کے حوالے سے ہی بات کروں گا۔

اس فورم پر آنے سے پہلے مزاحیہ شاعری کا کبھی خیال بھی نہیں آیا، مختلف مراسلوں میں گفتگو کے دوران کچھ مزاح لکھ دیتا تھا محفلین کو خوش کرنے کے لئے کہ استادِ محترم الف عین صاحب نے ایک پیج پر تحریر کیا کہ "امجد تم میں مزاح نگاربننے کی تمام خصوصیات موجود ہیں"۔

اعجازعبید بھائی وہ معتبر شخصیت ہیں کہ جن کی کہی ہوئی کسی بھی بات کو رد کرنا ممکنات سے خارج ہے، کسی بھی بات کے ساتھ ان کے نام کا حوالہ ہی اس بات کو معتبر بنا دیتا ہے، کم از کم میرے لئے تو ایسا ہی ہے۔ بس جناب پھر کیا تھا، یقین ہو گیا کہ اعجاز عبید بھائی نے کہا ہے تو ایسے ہی نہیں کہہ دیا ہوگا، بس یقین ہو گیا کہ میں مزاح لکھ سکتا ہوں۔

خیر لکھنا شروع کیا، لکھتا گیا، استادِ محترم کو دکھاتا گیا، وہ اصلاح کرتے گئے اور میں آپ سب بہن بھائیوں کی خدمت میں پیش کرتا گیا، حوصلہ افزائی ہوتی گئے اور میں لکھتا گیا :)

یہاں استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب کا ذکر ضروری اس لئے ہو جاتا ہے کہ انہوں نے میری بہت رہنمائی فرمائی، مجھے روایتی مزاح نگاری کی بجائے نئے خیالات کو شامل کرنے کا مشورہ دیا، بلکہ مجھے مجبور کردیا کہ میں روایتی شاعری کی بجائے کچھ اور سوچوں۔

اگر دونوں اساتذہ اکرام مجھے اجازت دیں تو میں آسان الفاظ میں یوں کہنا چاہوں گا کہ استادِ محترم الف عین میرے اندر کے مزاح نگار شاعر کی وہ "اماں" ہیں جو بہت پیار سے اس شاعر بچے کی تربیت کرتے ہیں اورشاعری کی صحت کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، اور استادِ محترم محمد یعقوب آسی وہ "ابا" ہیں جو اس شاعر کا حوصلہ بھی بڑھاتے ہیں اور تنقید کا ڈنڈا لئے سر پر کھڑے ہوتے ہیں کہ بیٹا بھٹک کے دکھا تو سہی، سیدھا کردوں گا تجھے :jokingly:
 
محترم امجد علی راجا صاحب ایک ہی اُستاد کے شاگرد ہیں واہ۔ کوئی شک نہیں محترم اُستاد الف عین کی محبتوں، شفقتوں اور عنایتوں میں
محترم محمد یعقوب آسی کا نام علم و ادب کی دنیا میں بڑے احترام سے لیا جاتا ہے اور اُن سے بھی اکثر استفادہ کا شرف مجھے بھی حاصل ہے

اگر مناسب ہو تو اپنے کلام سے کچھ یہاں عنایت کیجیے
واردات قلبی ہوتی ہے یا صناعی سے کام لیتے ہیں؟
 
خلیل الرحمٰن بھیا! آپ کی اجازت سےمیں یہاں کچھ دوستوں کا شکریہ ضرور ادا کرنا چاہوں گا جن کی مسلسل حوصلہ افزائی کی وجہ سے میری تحریر اس قابل ہوئی کہ آج مجھے "اس ہفتے کہ مہمان شاعر" کی حیثیت سے اتنی عزت ملی۔

محترم محمد بلال اعظم، یوسف-2 ، سید زبیر، محسن وقار علی، محمد اسامہ سَرسَری، باجی مہ جبین، باباجی ، نایاب ، عمراعظم ، USER=4580]محمد خلیل الرحمٰن[/USER]، نیرنگ خیال محمد وارث نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی فرمائی، میں شکر گزار ہوں آپ سب کا۔

محترم امجد میانداد، انیس الرحمن، درویش خُراسانی، ذوالقرنین ، الشفاء محمد احمد، محمود احمد غزنوی، مزمل شیخ بسمل، باجی مقدس ، قیصرانی ، متلاشی ، ملائکہ ، نیلم نے بھی ہمیشہ میری ہر کاوش کر پسند کر کے میری ہمت بڑھائی۔

سید شہزاد ناصر، شوکت پرویز، اور شیزان بھیا جیسے پیارے بھائیوں کی موجودگی یقیناً میرے ہر مراسلے کو دلکش بنا دیتی ہے، ابھی بھی تشریف لاتے ہوں گے دماغ کا بیڑہ غرق کرنے کے لئے:atwitsend:

اس کے علاوہ اور بھی بہت سے بھائی بہن ہیں جن کا نام ابھی یاد نہیں آرہا، ان سب کا بھی میں بہت شکرگزار ہوں۔
 
ایسا دوست خدا دشمن کو بھی نہ دے
بابا دماغ ہو گا تو بیڑا غرق ہو گا نا
جب دماغ ہی نہ ہو گا تو نہ رہوے گا بانس نہ بجے گی بانسوری :mad3:
 
Top