مہمان اس ہفتے کے مہمان "عارف کریم"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تعبیر

محفلین
اس دفعہ کی مہمان شخصیت کافی معلوماتی شخصیت ہیں ۔ کوئی بھی موضوع ہو یہ ہر موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔
محفل کا کوئی سیکشن ایسا نہیں جہاں یہ نا پائے جاتے ہوں۔ کوئی دن ایسا نہیں جب یہ محفل سے غیر حاضر ہوں ۔ محفل کے مجنوں ہیں
اردو تو اردو یہ انگلش سیکشن میں بھی باقاعدگی سے پائے جاتے ہیں۔
کمپوٹر کے بارے میں خاصا نالج رکھتے ہیں کچھ مختلف نظریات و خیالات کی وجہ سے ہم انہیں سمجھ نہیں پائے صحیح سے اور کبھی کبھی خاصے مشکل بھی لگتے ہیں
محفل کے آل راؤنڈر اور تھریڈ اوپنر بھی کہ سکتے ہیں انہیں
تو اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

SIZE="5"]
[
977H_28.gif
عارف کریم
977H_28.gif
[/SIZE]

سوالات وہی پر جوابات ضرور نئے اور دلچسپ ہونگے :)

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہینگے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )​
 
1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلے بھی یہی رائے تھی اب بھی یہی ہےے کہ کمپیوٹر کے جس مسئلے میں پھنسو تو عارف بھائی سے ضرور بات کرو

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔
پہلی دفعہ یاہو پر چیٹ ہوئی تھی کافی مددگار ثابت ہوئے تھےورڈ سے متعلق کچھ سوالات کئے تھے ، واقعی کریم ہیں کافی شفقت سے سمجھاتے ہیں

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں
بے لاگ تبصرہ کرتے ہیں، کوئی لگی لپٹی نہیں رکھتے

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہینگے
ایم ایس ورڈ کے کافی سارے کام سیکھے، سب ٹائٹل لگانا سیکھے، ہمارے تو استاد جی ہیں جناب

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
جناب ہم غریبوں کے لئے ٹیوٹوریل لکھنا شروع کردیں، ہم بڑی دعائیں دیں گے

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو
اپنی تصویر شریک محفل کریں تاکہ دیدار شریف ہو جائے:happy:
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم
بھائی عارف بھی اور کریم بھی بہت خوب نام ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ میں عارف کریم صاحب کی پوسٹوں سے متعارف ہوں
اپنی رائے کا اظہار بڑی خوبی سے کرتے ہیں۔
کمپیوٹر کے حوالے عارف بھای آپ سیلف میڈ ہیں یا کوئی ڈگری بھی لی ہوئی ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم عارف کریم جی
خوش آمدید
جی آیاں نوں
چشم ما روشن دل ماشاد
آپ آئے بہار آئی ۔
خیر مقدمی لفظ و جملے تو ہزاروں ہیں مگر
" وہ لفظ کہاں سے لاؤں جنہیں نشست آپ کی بناؤں "
کہتے ہیں کہ
مہمان رکھتا نہیں منہ میں زبان
اردو محفل کا دسترخوان سجا رکھا ہے آپ کے لیے
الفاظ سجے ہیں مٹھاس سے بھرپور رس ملائی کی صورت
ساتھ میں چٹخارے کے لیئے بارہ مصالحوں کی چاٹ بھی
سب سے انصاف کریں دل جمعی کے ساتھ
کہیں مصالحہ تیز لگے تو معذرت
کہ مہمان بے زبان ہوتا ہے ۔

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)

ان کی تحاریر نے اک اچھی منفرد مددگار مگر خبط " علیم " میں مبتلا شخصیت کا خاکہ بنا یاتھا اور وہ آج تک نہیں بدلا

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔

گپ شپ کچھ زیادہ تو نہیں ہے لیکن یہ احساس جان پہچان اپنی جگہ کہ " مدت ہوئی ہے یار کو مہمان کیے ہوئے '

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں

بلا تخصیص اختلاف نظریات ہر اک مدد کے لیے ہر دم جواں ہے جذبہ

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہینگے

بنا تول کر بولنے لکھنے سے کیا نقصا ن ہوتا ہے

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

بھائی جواب دیتے وقت یہ اتنے لمبے لمبے انگریجی والے آرٹیکل کے لنک دینے کے بجائے مختصر سے الفاظ میں مفہوم بیان کر دیا کریں مجھ جیسے ان پڑھ ڈکشنریاں کھول کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اور مغز ماری کر کے بھی کچھ سمجھ نہیں آتا کہ " لیلی تھی یا تھا "

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع

آپ کی پرخلوص مددگار نرم شبنم کی طرح برستی پھوار جیسی شخصیت میں یہ اک آگ کہاں سے در آئی ؟

مجھے یقین کہ آپ جیسی مہربان ہستی میرے تیز مصالحوں سے بھرپور دل سے بنائی گئی چاٹ سے کبیدہ خاطر ہونے کے بجائے لطف لے گی ۔
سدا خوش رہیں اردو محفل کے چمن میں سدا مہکتے چہکتے رہیں آمین
نایاب
 
الف عین

لائبریرین
عارف خود تو شکرئے کا بٹن تک دبانے یہاں آئے ہی نہیں؟
میرا تاثر جو شروع سے تھا وہی اب بھی ہے، کہ عارف کسی پیغام سے متاثر نہیں ہوتے، ہر معاملے میں Counter Argument کے ساتھ موجود ہوتے ہیں۔ چاہے بات کوئی غیر اہم ہی کیوں نہ ہو۔ اس سے میرا مطلب ان کی برائی کرنا نہیں ہے، اس کا اظہار ہے کہ کسی کا رعب قبول نہیں کرتے اور ہر بات کی مخالفت کرتے ہیں۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ موصوف کو کسی کی پروا نہیں ہے، بغیر لاگ لپٹ کے صاف بات۔ اس معاملے میں میں خود بھی ایسا ہی ہوں نا!!
دوسرے ان کی تبحر علمی سے متاثر ہوں۔
البتہ ایک بات مجھے پسند نہیں ان کی۔۔۔ چوری کے سافٹ وئیر ۔ پائریٹیڈ کو اور کیا کہا جائے۔ اور ان کے کریک کے چکروں میں رہتے ہیں۔ حالانکہ اس طرح اردو کی ترویج میں ضرور فائدہ پہنچتا ہے، لیکن اس کا کیا فائدہ جب لوگ اس کو استعمال نہ کر سکیں۔ جمیل نستعلیق بے شک علوی سے بہتر فانٹ ہے، لیکن یہی غلطی ہے اس میں جس کی وجہ سے میں نے استعمال نہیں کیا ہے ویب پر۔ علوی کو تو اس لئے بھی استعمال کر رہا ہوں کہ وہ پہلے رلیز ہو گیا تھا اور تب سے ہی ’سمت‘ علوی نستعلیق میں بنا دیا تھا۔
خواہش۔۔ یہ کہ اپنی ایک سائٹ بنا لیں، چاہے فری ڈومین والی ہی سہی، تا کہ یہ عارضی قسم کی فائل شئیرنگ سے نجات حاصل ہو،
 
arifkarim

معطل
کمپیوٹر کے حوالے عارف بھای آپ سیلف میڈ ہیں یا کوئی ڈگری بھی لی ہوئی ہے؟
فی الحال سیلف میڈ۔ ڈگری بعد میں لوں گا!۔

بھائی جواب دیتے وقت یہ اتنے لمبے لمبے انگریجی والے آرٹیکل کے لنک دینے کے بجائے مختصر سے الفاظ میں مفہوم بیان کر دیا کریں مجھ جیسے ان پڑھ ڈکشنریاں کھول کر بیٹھ جاتے ہیں ۔ اور مغز ماری کر کے بھی کچھ سمجھ نہیں آتا کہ " لیلی تھی یا تھا "
اچھا میں‌کوشش کروں گا کہ آئندہ سے لمبے لمبے اردو الفاظ لکھ سکوں۔ فی الوقت تو آپکی اس پوسٹ میں چھپے مشکل الفاظ کو لغت سے تلاش کر رہا ہوں۔:)

عارف خود تو شکرئے کا بٹن تک دبانے یہاں آئے ہی نہیں؟
:grin: میں انتظار کر رہا تھا کہ میزبان کچھ بولیں تو میں کچھ کہوں نا۔ اور آپکو تو پتا ہی ہے کہ ان دو سالوں میں کبھی شکریہ کا بٹن کلک نہیں کر سکا:(
البتہ ایک بات مجھے پسند نہیں ان کی۔۔۔ چوری کے سافٹ وئیر ۔ پائریٹیڈ کو اور کیا کہا جائے۔ اور ان کے کریک کے چکروں میں رہتے ہیں۔ حالانکہ اس طرح اردو کی ترویج میں ضرور فائدہ پہنچتا ہے، لیکن اس کا کیا فائدہ جب لوگ اس کو استعمال نہ کر سکیں۔ جمیل نستعلیق بے شک علوی سے بہتر فانٹ ہے، لیکن یہی غلطی ہے اس میں جس کی وجہ سے میں نے استعمال نہیں کیا ہے ویب پر۔ علوی کو تو اس لئے بھی استعمال کر رہا ہوں کہ وہ پہلے رلیز ہو گیا تھا اور تب سے ہی ’سمت‘ علوی نستعلیق میں بنا دیا تھا۔
خواہش۔۔ یہ کہ اپنی ایک سائٹ بنا لیں، چاہے فری ڈومین والی ہی سہی، تا کہ یہ عارضی قسم کی فائل شئیرنگ سے نجات حاصل ہو۔
علوی نستعلیق کی" کاپی رائٹ" کے پول کھولنے میں میں‌ کافی دھاگے پٹخ، مقفل اور حذف کروا چُکا۔ بہتر ہےاس دھاگے میں‌اس قسم کے متنازع مسئلہ کو نہ دہرایا جائے۔
اگلی کسی فانٹ ریلیز کیلئے مستقل ربط محفل یا القلم کو ہی دے دیا جائے گا۔ گو کہ پہلا ربط فری ہوسٹ ہی ہوگا، تاکہ بینڈوتھ پر قابو پایا جا سکے۔ ہمارا تجربہ ہے کہ اگر کسی شئیر ڈہوسٹ پر ریلیز کا ربط دے دیا جائے تو پورے سرور پر دباؤ پڑ جاتا ہے۔
 
تعبیر

محفلین
بھئی ایسے دھاگوں کی بڑی مصیبت ھے میں کچھ لکھ نہیں‌سکتی یہاں

اوفو خوشی کیوں نہیں لکھ سکتیں ۔ اتنے وقت سے تھوڑا بہت تو جانتی ہونگی ۔یہاں ویسے بھی ااپنی سوچ لکھنی ہے کہ آپ کیسا سوچتی ہیں اس شخصیت وغیرہ کے بارے میں

رسید حاضر میں بھی آتا ہوں ، شکریہ تعبیر خالہ
بھانجے اگر اس دفعہ کچھ نا نہ لکھا تو میں یہ رسید پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دینی ہے :grin:

نایاب بھائی آپ کا رپلائی بہت زبردست ہے :applause: :applause: :applause:

میں بھی لکھتی ہوں عارف جب زیادہ سارا ٹائم ملا تب :)
 
طالوت

محفلین
۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر تھا ہر بات میں اپنی ٹانگ اڑانے کا یہ تو بعد میں پتا چلا کہ یہ مجھ سی عادت ہے اگرچہ میں کافی عرصے سے اس پرہیز کر رہا ہوں ۔

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔
خاصی بات چیت ہو چکی ہے مگر کبھی بے تکلفی نہیں ہوئی ۔ بات چیت یقینا سیاسی زمرے میں کہیں ہوئی ہو گی کبھی کبھار ان کا دفاع بھی کرنا پڑتا ہے اور شاید میں ہی سب سے زیادہ ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اب پتہ نہیں جس زاویے سے امیں ان کی تحریر سمجھ کر شکریہ کے بٹن دباتا ہوں یہ اسی زاویے پر ہوتے ہیں یا نہیں ۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں
کچھ بھی کہہ دو ٹھنڈے پیٹوں سب ہضم ۔ میرے خیال میں جتنے حملے محفل میں ان پر ہوئے ہیں شاید ہی کسی پر ہوئے ہوں ۔ پر آفرین ہے کہ مجال ہے جو ذرا بھی شکن پڑی ہو ماتھے پر۔

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہینگے
کبھی پاکستان ملے تو ملاقات کریں گے پھر کچھ سبق سکھاوں گا ;) سیکھا بہت کچھ ہے ۔

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
بات کو گھما پھرا کر کرنے سے بہتر ہے کہ سیدھے سے کہی جائے تاکہ لوگ بددل ہونے کی بجائے اس پر غور کریں ۔

6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے ؟ تعلیم سے متعلق کچھ بتائیں اور مستقبل کے کیا منصوبے بنا رکھیں ہیں ۔ ڈنڈی بالکل نہیں چلے گی :shameonyou:
وسلام
 
مغزل

محفلین
اس دفعہ کی مہمان شخصیت کافی معلوماتی شخصیت ہیں ۔ کوئی بھی موضوع ہو یہ ہر موضوع پر بات کر سکتے ہیں۔
محفل کا کوئی سیکشن ایسا نہیں جہاں یہ نا پائے جاتے ہوں۔ کوئی دن ایسا نہیں جب یہ محفل سے غیر حاضر ہوں ۔ محفل کے مجنوں ہیں
اردو تو اردو یہ انگلش سیکشن میں بھی باقاعدگی سے پائے جاتے ہیں۔
کمپوٹر کے بارے میں خاصا نالج رکھتے ہیں کچھ مختلف نظریات و خیالات کی وجہ سے ہم انہیں سمجھ نہیں پائے صحیح سے اور کبھی کبھی خاصے مشکل بھی لگتے ہیں
محفل کے آل راؤنڈر اور تھریڈ اوپنر بھی کہ سکتے ہیں انہیں
تو اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں​

شکریہ ادی تعبیر، بڑی محبت سے آپ یہ اہتمام کرتی ہیں،:lovestruck:

سوالات وہی پر جوابات ضرور نئے اور دلچسپ ہونگے :)

یقناَ آپ صحیح کہتی ہیں

1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)​

پہلا تاثر۔۔ ہمم،،، پہلا تاثر تھا کہ ، موصوف موئی فرنگی سے متاثر ہیں جبھی اردو میں کام کرتے ہوئے ، کلمہ رکنیت انگریزی میں ہی رکھا ہے۔
رائے بدلنے کی تو ہوتی نہیں۔ ہاں اس میں مزید استحکام ضرور پیدا ہوا ہے۔۔ مراسلت میں جان کر

2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔

شاید میرے تعارف کی لڑی میں، جن انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا، اجمالاً بات تو رہتی ہے ، کبھی انفرادی مکالمہ کی نوبت نہیں آئی۔

3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں

پسندیدہ عادت۔۔ ہممم۔۔۔ جذباتی ہونا :biggrin:

4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہیں گے

جو کچھ سیکھا و ہ یہاں بتانے سے رہا ، کہ دفتر درکار ہوں گے۔ سیکھنا تو بہت کچھ ہے خاص طور پر ۔۔۔ فونٹ سازی کے معاملات

5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام : راستی اختیار کیجے ، سوال : کلمہ رکنیت کب اردوا رہے ہیں ؟ ، مشورہ: کبھی میرے اظہاریہ ناطقہ پر بھی آئیں، رائے : خوش رہیں

6 ۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو تو بس ہو جائیے شروع )
کوئی ایسا سوال نہیں نہ پوچھنا ہے ، ان کی شخصیت میرے نزدیک ہاتھ کی ریکھاؤں سے زیادہ واضح ہے ۔ تبدیلی کی گنجائش نہیں ،
بہر کیف بہت بہت شکریہ ادی ، جیتی رہیں :battingeyelashes:
 
آبی ٹوکول

محفلین
اب عارف کریم صاحب کہ بارے میں کوئی بھلا کیا لکھے جو بھی لکھے انھون نے برملا جھٹلا ہی جو دینا ہے کہ حضرت کو ہر بات میں اپنی انفرادی رائے سے ہی پیار ہے سو بھلا ہوا کہ محفل میں فقط شکریہ کہ بٹن سے بھی کام چلایا جاسکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
 
مغزل

محفلین
بھانجے اگر اس دفعہ کچھ نا نہ لکھا تو میں یہ رسید پھاڑ کر ردی کی ٹوکری میں پھینک دینی ہے :grin:
میں بھی لکھتی ہوں عارف جب زیادہ سارا ٹائم ملا تب :)

واہ یہ عجیب ضد ہے بلکہ مجموعہ ِ اضداد ہے ۔ ہماری رسید پھاڑ کر پھینکنےکی دھمکی خود،’’ زیادہ سارا ٹائم ‘‘ کی رعایت ؟؟ ایں چہ معنی دارد ؟؟
ویسے آپ کا یہ پیغام بعد میں دیکھا ، پہلے میں حاضری دے چکا تھا۔ شکریہ جیتی رہو ’’ گڑیا ‘‘ :battingeyelashes:
 
arifkarim

معطل
پاکستان میں کہاں سے تعلق ہے ؟ تعلیم سے متعلق کچھ بتائیں اور مستقبل کے کیا منصوبے بنا رکھیں ہیں ۔ ڈنڈی بالکل نہیں چلے گی :shameonyou:
وسلام

پاکستان میں تعلق راولپنڈی سے ہے۔ کالج ختم کر چکا ہوں۔ آگے ہائی اسکول میں آئی ٹی اور نیٹورکنگ کرنے کا ارادہ ہے۔ آپکے ہوتے ہوئے کسی کی مجال ہے کہ کوئی ڈنڈی مار سکے :grin:
 
arifkarim

معطل
پہلا تاثر۔۔ ہمم،،، پہلا تاثر تھا کہ ، موصوف موئی فرنگی سے متاثر ہیں جبھی اردو میں کام کرتے ہوئے ، کلمہ رکنیت انگریزی میں ہی رکھا ہے۔

بھائی جان، یہ میرا ڈیفالٹ یوزرنیم قریباً کئی سو اردو / انگلش فارمز وغیرہ پر ایک ہی ہے۔ اسلئے ابھی تک اسی سے کام چلا رہا ہوں۔ خوامخواہ یوزر نیم اور پاسورڈذ کے مسائل کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔
 
معافی چاہتا ہوں۔ جناب
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top