ویسے حیرت کی بات ہے کہ عارف کریم محفل کی اتنی مشہور شخصیت ہیں اور ہماری ان سے کوئی بات چیت نہیں۔
اس لیے ان کے بارے میں مجھے زیادہ معلومات نہیں۔
ویسے پہلے میں بھی یہی سمجھتا تھا کہ موصوف کافی زیادہ عمر کے کوئی محترمہ بزرگوار ہیں۔
لیکن پھر اتفاق سے ایک دن ان کی پروفائل کا وزٹ ہوا تو معلوم ہو کہ یہ تو ابھی جوان بلکہ نوجوان ہیں۔
ان سے میری محفل پر اوپن فورم میں تو شاید بہت ہی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہی کبھی بات ہوئی ہو۔
البتہ تین چار بار بذریعہ ذپ بات ہوئی ہے وہ بھی تب تب مجھے کسی سافٹوئیر کی ضرورت پڑی ہو۔
اور ہمیشہ ہی انہوں نے میرا کام بنا وقت ضائع کیے کردیا ہے۔
اس کے علاوہ مجھے جو معلوم پڑتا ہے کہ موصوف کچھ جذباتی طبیعت کے مالک ہیں۔
اور ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ بحث و مباحثے میں بھی الجھے پائے جاتے ہیں۔
اور ایک طرف یہ اکیلے ہوتے ہیں اور دوسر ی طرف پوری محفل
اس طرح ان کی شخصیت محفل کی ایک دوسری شخصیت ہمت علی سے میچ کرتی ہے۔
اور دوسرا یہ کہ جس بات کو بول دیں اسی کو پکڑ لیتے ہیں۔
اس طرح تھوڑے تھوڑے عزیز امین کے بھائی بھی معلوم ہوتے ہیں