1۔مہمان شخصیت کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی وہی رائے ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔
(یعنی اب تک ویسا ہی پایا جیسا پہلا تاثر تھا یا اب خیالات بدل چکے ہیں)
سب کے خیال سے میں بھی متفق ہوں مجھے بھی زمانے کے حالات و واقعات کے ستائے ایک دکھیارے بزرگ ہی لگے
لیکن ایک دفعہ یہ بت چکناچور کیا عبداللہ نے یہ کہ کر کہ اسی کے ہم عمر ہیں عارف ۔یہ پڑھنے کے بعد اب تک شاک میں ہوں ویسے یقین ابھی بھی نہیں ہو رہا کہ آپ نوجوان ہیں ۔کہیں یہ انگلش والا no تو نہیں ہے نا
کبھی کبھی مجھے بہت مذہبی بھی لگتے ہیں اور کبھی کبھی نہیں بھی اس لیے ابھی صحیح سے کوئی تاثر نہیں بن پاتا
ترازو کی طرح کی رائے ہے کبھی ترازو کا پلڑا اس طرف کو سرک جاتا ہے تو کبھی اس طرف کو
کافی کنفیوژنگ ہیں ویسے آپ
2۔پہلی دفعہ مہمان شخصیت سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت نہیں ہوئی ۔
امممممم میرے خیال سے تو عارف کریم نام سے واقفیت تصاویر کے ہی سیکشن میں ہوئی تھی اور تھریڈ تھا مس عرب
وہاں مجھے عارف کافی مذہبی ،مولوی ٹائپ لگے تھے
3۔مہمان شخصیت کی کونسی عادت بہت پسند ہے ۔(انکی پسندیدہ عادت)/ آپ انکی کس بات سے متاثر ہیں
ماشاءاللہ اپنی عمر سے زیادہ نالج ہے انکے پاس
کافی مددگار ہیں اور سب سے اچھی بات کہ ہر تھریڈ میں بلا امتیاز شرکت کرتے ہیں۔(اردو اچھی تو نہیں ہے میری اس لیے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں مطلب کچھ کا کچھ نا ہو گیا ہو) مطلب discrimination نہیں کرتے ۔
4۔مہمان شخصیت سے ابتک کیا سیکھا /کیا سبق سیکھا یا سیکھنا چاہینگے
ہر ایک کی مدد کرو ۔جیسی بھی رائے رکھتے ہو اسکو بیان کرو ۔ دل کی دل میں نہیں رکھنی چاہیے
5۔ مہمان شخصیت کو کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
سوال1۔اتنی سی عمر میں آپکے پاس اتنا نالج کیسے ہے؟؟؟
2۔۔۔آپ اپنی عمر کے لڑکوں جیسے کیوں نہیں ہیں یعنی شرارتی وغیرہ اتنے تلخ اور پریکٹیکل کیوں ہیں ؟؟؟
3۔شکریہ کا بٹن نا دبانے کی کوئی وجہ؟؟؟ویسے آپکی ڈکشنری میں سوری اور شکریہ تو ہے نا؟؟؟
4۔آپکی ڈکشنری میں کونسا ایک لفظ نہیں ہے؟؟؟
6۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں
خاص یہ کہ خوش رہیں اور محفل کی رونق یونہی بڑھاتے رہیں اور مجھے آپ کے اکثر replies بہت اچھے اور سچے لگتے ہیں