تعبیر
محفلین
السلام علیکم
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا
وقت آگیا ہے پھر سے ایک نئی شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرا ت بیان کرنے کا
اس ہفتے کی مہمان شخصیت ہم سب کے بہت جانے پہچانے اور پسندیدہ ممبر ہیں۔شعرو شاعری کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔نا صرف علم و ادب کے دلدادہ ہیں بلکہ بہت سی زبانیں بھی جانتے ہیں۔ ذہانت اور حاضر جوابی بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ان میں۔
نام بڑا ہی بارعب ہے انکا اور اسی وجہ سے انکی کوشش بھی یہی ہوتی ہے کہ لوگ انکے رعب میں آجائیں اسی لیے خواہ مخواہ کا رعب و دبدبہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتےہیں جبکہ محفل پر انکی دہشت کا یہ حال ہے کہ جسے دیکھو ان ہی کے خاکے بنائے جا رہا ہے وہ بھی بلا خوف وخطر ۔مسٹر خطرناک دکھنے کی کوشش میں شاید کامیاب بھی ہوجاتے اگر جو اوتار میں اپنی تصویر نا لگاتے۔اوتار میں انکی مظلوم صورت دیکھتے ہی خواہ مخواہ ان سے ہمدردی ہو جاتی ہے اور جو تھوڑا بہت رعب اور خوف ہوتا ہے انکا وہ فوراً رفوچکر ہو جاتا ہے۔
شعروشاعری سے لگاؤ ہی نہیں عشق ہے عشق اور اپنی پسندیدہ غزل "جلے تو جلاؤ گوری" پر پوری طرح عمل بھی کرتے ہیں لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ یہ گوریوں کو مطلب محفل کی خواتین کو نہیں کچھ کہتے بلکہ خواتین کے ساتھ تو انکا رویہ خاصہ دوستانہ،ہمدردانہ اور بزرگانہ ہوتا ہے انہیں آپ بیٹا اور آپا کہتے نہیں تھکتے البتہ اکڑو ،کھڑوس اور خواہ مخواہ کے بحث برائے بحث والے افراد کو جلانے ،کھری کھری سنانے اور منہ توڑ جواب دینے میں انہیں خاصہ مزا آتا ہے اور ایسے موقعوں پر آپ اکثر یہ گانا گنگناتے نظر آتے ہیں "تجھ کو مرچی لگی تو میں کیا کروں"۔جلانا تڑپانا انکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
منہ پر صاف اور سچی بات کہنے میں ذرا نہیں جھجکتے ۔کچھ ممبران ان سے بات کرنے میں خاصے جھجکتے ہیں اور ہماری یہ مہمان شخصیت خوش کہ انکا رعب و دبدبہ ہی کچھ اتنا پر اثر ہے کہ وہ ایسا کرنے پر مجبور ہیں اب انہیں کون سمجھائے کہ لوگ ان کی شخصیت سے نہیں ڈرتے اور گھبراتے بلکہ انکے دیے گئے لال لال کراسوں سے بہت گھبراتے ہیں۔ جو کہ انکا انتخابی نشان ،ٹریڈ مارک ہے
ہر سال ویلنٹائن کا بھی انہیں شدت سے انتظار رہتا ہے کیونکہ بے چاری انار کلی کو تو یہ دیوار میں چننے سے نہیں بچا سکے تھے لیکن ویلنٹائن میں انکی یہ کوشش ضرور رہتی ہے کہ وہ اس دن محبت کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے سکیں اور اپنے بارہ عدد عشق بھی جی بھر کر یاد کر سکیں۔یہ تو تھی ہماری رائے جب محفلین سے ان کے بارے میں رائے لی گئی تو انکے تاثرات کچھ ایسے تھے
ف انگریجی میں بولے تو funny
ا بولے تو اکھڑ مزاج
ت بولے تو تیار ،جو ہر وقت رہتے ہیں دوسروں کے دھاگوں پر شب خون مارنے
ح بولے تو حاضر جواب
اس دفعہ کی مہمان شخصیت ہیں
فاتح
تو آئیں آج کی مہمان شخصیت کے بارے میں اپنے تاثرات کا اظہار کریں۔کرنا یہ ہے کہ آپ نے اپنی رائے اپنے ہی الفاظ میں یا ان دیے گئے سوالات کے جوابات کی صورت میں دینا ہے اب یہ آپکی مرضی ہے کہ آپ چاہیں تو سب سوالات کے جوابات دیں یا پھر صرف چند ایک کے
1)۔فاتح کے بارے میں آپ کا پہلا تاثر کیا تھا؟ پہلے تاثر سے لےکر اب تک آپ نے ان کو کیسا پایا ہے ؟وہی پہلے والا تاثر ہے یا رائے بدل چکی ہے ؟؟؟
2)۔ پہلی دفعہ فاتح سے جان پہچان/بات چیت کا آغاز کب اور کیسے ہوا یا ابھی تک بات چیت کا آغاز نہیں ہوا ؟؟؟
3 )۔ آپکوفاتح کی کون سی عادت سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے؟(انکی پسندیدہ عادت)یا انکی شخصیت میں سب سے دلچسپ کیا لگتا ہے؟؟؟
4)۔ کچھ ایسا خاص جو آپ نے فاتح کی شخصیت سے سیکھا یا سیکھنا چاہیں؟؟؟
5)۔ مہمان شخصیت کے لیے کوئی مشورہ یا کوئی رائے؟؟؟
6)۔اور کچھ خاص جو کہنا یا پوچھنا چاہیں ( کوئی ایسی بات/ فرمائش جو آپ نے ابھی تک نہ کہی ہو )
7)فاتح کے اوتار ، پیغامات کے بارے میں آپ کی کوئی رائے، پسندیدگی یا کوئی الجھن اور آپ انہیں محفل کےکن سیکشنز/زمروں میں زیادہ دیکھنا چاہتے ہیں وغیرہ؟؟؟
8 ) مہمان شخصیت کے پوسٹ کیے گئے ٹاپکسس میں آپ کو پسندیدہ ترین دھاگہ یا انکے کمنٹس جو آپ کو یا درہ گئے ہوں؟؟؟
9) اگر آپ کو انہیں کوئی ٹائیٹل یا پیغام دینا چاہیں یا کچھ
dedicate کرنا چاہیں