مہمان اس ہفتے کے مہمان "نبیل"

تعبیر

محفلین
اس ہفتے کے مہمان جو ہیں ان کے بارے میں سمجھ نہیں آرہا کہ کیا لکھوں ۔ کیونکہ جب سے میں آئی ہوں انہیں بولتے اور کہیں حصۃ لیتے نہیں دیکھا۔ :(
بس ہمیشہ انہیں قائد کے فرمان پر عمل کرتے ہی دیکھا ہے یعنی کام کام اور کام ۔
اس کے علاوہ نبیل کو دیکھ کر مجھے ایسا لگتا ہے جیسے یہ بسوں اور ٹرکوں پر لکھے جملوں سے بہت متاثر ہیں ۔ ایک پوسٹ بھی کی تھی نبیل نے اس بارے میں ;)

ایسا میں نے کیوں کہا چلیں بتاتی ہوں :grin:
ٹرک پر لکھا ہوتا ہے دیکھ مگر پیار سے اور نبیل اس پر اس طرح عمل کرتے ہیں کہ ڈانٹ مگر پیار سے :grin:
اسی طرح لکھا ہوتا ہے کہ ہارن دے کر پاس کریں تو نبیل اس پر کچھ اس طرح سے عمل کرتے ہیں کہ نئے آئیڈیاز دیکر ممبرز سے پوچھتے ہیں کہ انہیں پسند کر کے پاس کریں ۔جی تو اس ہفتے کے مہمان ہیں

977H_28.gif
نبیل
977H_28.gif

کرنا ہم سے نے وہی ہے کہ ان سوالات کے ذریعے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کرنا ہے :)

1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں سکتے ہیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ میں بھی جلد ہی حاضر ہونگی اپنےجوابات کے ساتھ :)
 
تیشہ

01dance2.gif

نبیل مجھے بہت پسند ہیں بھئی ، ،
01dance2.gif
اور جو لوگ مجھے اچھے لگتے ہیں میں سوچتی سمجھتی کچھ نہیں بس سیدھی سیدھی تعریف لکھ جاتی ہوں ، ،۔
(
baja.gif
فرحت آجائیے کہاں ہیں آپ )
فرخت اور میں اور شگفتہ اکثر محفل کے دوستوں کا جب ذکر کرتیں ہیں تو نبیل ، نبیل ،نبیل ہورہا ہوتا ہے ،
ہمیں انکی ریزرو رہنے کی عادت بے حد بے حد پسند ہے ، ، ۔۔
اپنے کام سے کام ، ،۔، کوئی فالتو بات نہیں ، بس کام کی بات ،
ہمیں یہ انکی عادت بہت پسند آئی ہے ،۔ نفیس بندہ ، سلجھا ہوا ، ،
animated0137.gif
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہمیں انکی ریزرو رہنے کی عادت بے حد بے حد پسند ہے ، ، ۔۔
اپنے کام سے کام ، ،۔، کوئی فالتو بات نہیں ، بس کام کی بات ،
ہمیں یہ انکی عادت بہت پسند آئی ہے ،۔ نفیس بندہ ، سلجھا ہوا ، ،

بوچھی کیا یہ میرے ہی متعلق بات ہو رہی ہے۔ :)
reserved اور میں ؟؟؟ ::haha:
اتنے اچھے کمنٹس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ :hatoff:
 
تیشہ

محفلین
بوچھی کیا یہ میرے ہی متعلق بات ہو رہی ہے۔ :)
Reserved اور میں ؟؟؟ ::haha:
اتنے اچھے کمنٹس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔ :hatoff:

جی یہ سچ مچ آپکے بارے میں ہی بات کر رہی ہوں ۔ سچ میں ہم تینوں
میں ، شگفتہ ، اور فرحت جب بھی بات کریں تو آپکا ذکر کرتیں ہیں ،
ہم آپ سے بہت امپریسڈ ہیں ،
اور ہم تینوں کو ہی بہت کم لوگ اچھے لگتے ہیں ، مگر آپکی عادتیں بہت اچھی ہیں ، ۔۔ اور اسلئے میں تو جو سوچتی ہوں ، دیکھتی ہوں وہی کمنٹس دوں گی ناں ،
باقی آپ خود دیکھ لیجئے گا شگفتہ بھی آتی ہی ہونگیں ، اور فرحت بھی ،
اور انکے بھی یہی کمنٹس ہونگے ۔

فرزانہ کا تو مجھے یاد ہی نا رہا :( وہ بھی آپکی بہت مداح ہیں آپکی انہی عادتوں کیوجہ سے ،
اور ان سے بھی فون پے یہی کمنٹس سننے کو ملتے ہیں ،
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ تعبیر۔

1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا نبیل بھائی کے بارے میں تقریباً وہی تاثر ہے جو شروع میں تھا۔ بس معمولی سے تبدیلی آئی ہے۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

بات چیت کب اور کیسے ہوئی یاد نہیں، جب میں محفل میں آیا تھا تو تھوڑی بہت گپ شپ کر لیا کرتے تھے، اب تو وہ بھی نہیں۔

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

ہر وقت کام میں ہی مصروف رہتے ہیں۔

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

عمل سے زندگی بنتی ہے ۔۔۔۔۔

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

میں کیا کوئی مشورہ دوں گا، میں تو خود ان کے مشوروں کے انتظار میں رہتا ہوں۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں [/color]

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آجکل ان کا مزاج اتنا برہم کیوں رہنے لگا ہے؟
 
الف عین

لائبریرین
نبیل۔۔۔ اردو کمپیوٹنگ دنیا کے یہ تیس مار خاں بھی دام میں آ ہی گئے۔۔۔۔
نبیل سے میرا ربط محفل سے زیادہ پرانا ہے۔ بلکہ اس محفل کی ابتدا میں بھی میرے کافی مشورے رہے ہیں۔ ای میل سے ربط رہتا تھا۔ اگرچہ باقی احباب نبیل زکریا آصف اور دانیال۔۔ (یہ حضرت بالکل غائب ہیں نبیل؟؟( آپس میں ایک دوسرے کے بلاگس پر بھی گفتگو کر لیا کرتے تھے۔ دیکھیں ان سب کے بلاگس کے 2006 کے شروع کی انٹریز۔ میں بلاگس میں جاتا نہیں تھا اس لئے مجھے ای میل سے متوجہ کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ڈومین کس نام سے لی جائے، ان سب باتوں میں مجھ سے نبیل نے مشورہ لیا تھا۔ اور ہمیشہ سے ان کا رویہ میرے ساتھ سعادت مندانہ رہا۔ نجھ سے متفق نہ بھی ہوتے تو بھی بہت احترام سے اپنی بات مع دلیل کے میرے سامنے رکھتے۔ بلکہ اب بھی جب محفل میں ہپی کسی اپ گریڈ کے موقع پر یا کسی موڈ پر میں کسی بات کی نشان دہی کرتا ہوں تو اکثر نبیل فوراً نوٹس لیتے ہیں۔
میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ اردو کی سائبر دنیا میں تین سنگِ میل ہیں۔ بی بی سی کی اردو ویب سائٹ کا اجراء، اس کے بعد میرے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کی شروعات، اور پھر نبیل کا دوسرے دوستوں کے اشتراک سے اردو ویب اور اردو محفل کی شروعات۔ اور میرے خیال میں فی زمانہ جتبی بھی اردو کی ویب سدائٹس ہیں (اور خیال رہے کہ میں تصویروں کو اردو نہیں مانتا۔ اور یونی کوڈ اردو جیسی اصظلاح مجھے اوور ٹیکنیکل لگتی ہے،) ان سب کے کرتا دھرتا یا تو یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ سے یا اردو محفل سے متعلق رہے ہیں۔ بیشتر دونوں سے!!
اس کے علاوہ نبیل کی دینی فکر، ادبی ذوق اس تکنیکی دائرۂ کار پر مستزاد ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب کوئی شخص اتنی ذمہ داریاں لئے ہوگا تو اس کے پاس کھیل کد کا وقت کہاں ہوگا جو وہ گپ شپ کے موضوعات میں پوسٹ کرے۔
یہی بات نبیل کی سب کو پسند ہے، اور ان کا ذکر سب کر چکے ہیں۔ اس لئے میں مزید کچھ نہیں کہتا۔
ہاں ان کو یہ مشورہ ضرور دوں گا کہ کبھی کبھی منہ کا مزا بدل لیا کرو۔
ویسے یہ حرکت بھی نبیل کر چکے ہیں کبھی کبھی۔۔ کہانیاں لکھ لکھ کر، بلکہ ان میں اضافے کر کر کے۔ اور کیا خوب اضافے کرتے ہیں نبیل۔
نبیل کے لئے بہت سی دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر ایک سنجیدہ شخص کا تھا اور اب بھی وہی رائے ہے۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
مہوش علی مجھے محفل پر لائیں، ان سے دوستی ہوئی، پھر ہم ٹوپی بدل بھائی بن گئے۔:grin:

3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
اختلاف رائے کو برداشت کرنے کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہے۔ کم سے کم میرا یہی مشاہدہ ہے۔

4۔ نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا
اختلاف رائے برداشت کرنا، کئی کام ایک ساتھ کرنا۔ لیکن ابھی میں اس قدر کامل نہیں۔

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے
خوش رہیں!

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
کہنا تو بہت کچھ چاہتے ہیں ہم شگفتہ جی کے دھاگے پر بھی خاموش رہے کہ صاحب سلامت جب ہے نہیں تو کہنے کی کیا ضرورت ہے کچھ اور یوں بھی اب ہم اتنے پہنچے ہوئے ادیب تو ہیں نہیں کہ کتاب پڑھے بنا ہی تبصرے لکھنا شروع کر دیں پھر وقت کی قلت بھی ہے سو وہاں کچھ نہ لکھا۔ یہ تو نبیل بھائی کو عرصہ دو سال سے جانتے ہیں سو کچھ مختصر پیرائے میں لکھ رہے ہیں۔
 
زینب

محفلین

1۔میرا نبیل جی کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا میری رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

میرا پہلا تاثر تھا بہت سوفٹ مزاج کے ہیں نبیل بھائی۔۔ٹھنڈے دماغ سے بات سنتے ہیں اور پھر میٹھے لہجے میں جواب بھی دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔اب کچھ کچھ تبدیلی آئی ہے۔۔۔کہ واقعی ٹھیک کہتے ہیں بزرگ۔۔۔کبھی کبھی پانی میں بھی آگ لگ سکتی ہے۔۔۔

2۔پہلی دفعہ نبیل جی سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

ایک سال ہونے کو ہے محفل میں نا بات ہوئی نا پہچان:grin: بس ہم ہی نبیل بھائی نبیل بھائی کہہ کہہ کے رشتہ داری بنا رہے ہیں:grin:
3نبیل جی کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

کم گو ہونا۔۔۔۔۔۔سب سے عزت سے بات کرنا۔۔۔۔ڈانٹنا بھی توپردے کے پیچھے۔۔۔۔
:grin:

نبیل جی سے میں نے ابتک کیا سبق سیکھا

یہی کہ جو کم کم بولتے ہیں وہ سب سے اچھا بولتے ہیں

5۔ نبیل جی کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ یا رائے

نبیل بھائی ہم سب یہاں آپس کی محبت کے تحت آتے ہیں سب سے کھل کے گپ شپ کیا کریں بہن بھایئوں میں فاصلے اچھے نہیں لگتے۔۔۔آپ اتنی اونچی جگہ:grin:ہ پر بیٹھے ہیں کہ ہمیں آپ سے بات کرنے کے لیے بہت اونچا دیکھنا پڑتا ہے۔۔6)
اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

چھوٹے بہں بھایئوں کو مت ڈانٹا کریں۔(اور بہنوں کو تو بلکل بھی نہیں بھایئوں کو بےشک دو دو لگایئں)۔۔جب میں یہاں نئی آئی تھی تو میرے ایک محفل کے دوست نے کہا تھا "زیک"سے بچ کے زیادہ فری نا ہونا بہت الٹی کھوپڑی ہے(سوری پا جی) نبیل بھائی سے بات کر لینا وہ بہت دھیمے مزاج کے ہئں۔اب جبکہ میری زیک سے بات ہوئی اور نبیل بھائی سے بھی تو مجھے دوست کا مشورہ الٹا لگنے لگا ہے۔۔لگتا ہے میرے بیسٹ فرینڈ نے مجھ سے دشمنی کی تھی۔۔۔۔۔۔۔:grin:

مہمان شخصیت سے گزارش ہے کہ وہ چاہیں تو ساتھ ساتھ تبصرے اور ہمارے سوالات کے جوابات بھی دیں سکتے ہیں ورنہ جیسے وہ مناسب سمجھیں

چلیں اب ہم سب جوابات یا اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔ میں بھی جلد ہی حاضر ہونگی اپنےجوابات کے ساتھ :)[/QUOTE]

تعبیر کبھی کبھی آپ غلط وقت پے ٹھیک کام کر دیتی ہو۔۔۔۔۔کچھ ہفتے صبر کر کے نبیل بھائی کو منتخب کیا ہوتا۔۔۔۔ابھی جو سب کو ڈنٹ پڑے گی مجھ سمیت تو اپ کی خیر نہیں:grin:اپ اب کہیں چھپنے کی جگہ ڈھونڈ لو اپ کی پٹائی ہونے والی ہے:grin:
 
زینب

محفلین
آب آپ کی اور میری ڈانٹ پکی سمجھو سب سے پہلے نبیل بھائی نے آکے یہ پیغامات حزف کرنے ہیں پھر ہماری خاطر داری کرنی ہے۔میں نے ڈانٹ کھانے کے لیے مائنڈ بنا لیا ہے آپ بھی تیاری کرو۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ آجکل ان کا مزاج اتنا برہم کیوں رہنے لگا ہے؟

شمشاد بھائی آپ کو غلط محسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالی کا بہت فضل ہے اور میں خیریت سے ہوں۔ آپ کو اگر کوئی خاص بات محسوس ہوئی ہے تو ضرور بتائیں۔
 
زینب

محفلین
نبیل بھائی آپ تو اللہ کے فضل سے خریت سے ہیں ۔حال تو آپ کی ڈانٹ کھانے والوں کا پوچھنا چاہیے۔۔۔۔۔۔
 
Top