نبیل
تکنیکی معاون
نبیل۔۔۔ اردو کمپیوٹنگ دنیا کے یہ تیس مار خاں بھی دام میں آ ہی گئے۔۔۔۔
نبیل سے میرا ربط محفل سے زیادہ پرانا ہے۔ بلکہ اس محفل کی ابتدا میں بھی میرے کافی مشورے رہے ہیں۔ ای میل سے ربط رہتا تھا۔ اگرچہ باقی احباب نبیل زکریا آصف اور دانیال۔۔ (یہ حضرت بالکل غائب ہیں نبیل؟؟( آپس میں ایک دوسرے کے بلاگس پر بھی گفتگو کر لیا کرتے تھے۔ دیکھیں ان سب کے بلاگس کے 2006 کے شروع کی انٹریز۔ میں بلاگس میں جاتا نہیں تھا اس لئے مجھے ای میل سے متوجہ کرتے تھے۔ یہاں تک کہ ڈومین کس نام سے لی جائے، ان سب باتوں میں مجھ سے نبیل نے مشورہ لیا تھا۔ اور ہمیشہ سے ان کا رویہ میرے ساتھ سعادت مندانہ رہا۔ نجھ سے متفق نہ بھی ہوتے تو بھی بہت احترام سے اپنی بات مع دلیل کے میرے سامنے رکھتے۔ بلکہ اب بھی جب محفل میں ہپی کسی اپ گریڈ کے موقع پر یا کسی موڈ پر میں کسی بات کی نشان دہی کرتا ہوں تو اکثر نبیل فوراً نوٹس لیتے ہیں۔
میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ اردو کی سائبر دنیا میں تین سنگِ میل ہیں۔ بی بی سی کی اردو ویب سائٹ کا اجراء، اس کے بعد میرے یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کی شروعات، اور پھر نبیل کا دوسرے دوستوں کے اشتراک سے اردو ویب اور اردو محفل کی شروعات۔ اور میرے خیال میں فی زمانہ جتبی بھی اردو کی ویب سدائٹس ہیں (اور خیال رہے کہ میں تصویروں کو اردو نہیں مانتا۔ اور یونی کوڈ اردو جیسی اصظلاح مجھے اوور ٹیکنیکل لگتی ہے،) ان سب کے کرتا دھرتا یا تو یاہو گروپ اردو کمپیوٹنگ سے یا اردو محفل سے متعلق رہے ہیں۔ بیشتر دونوں سے!!
اس کے علاوہ نبیل کی دینی فکر، ادبی ذوق اس تکنیکی دائرۂ کار پر مستزاد ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب کوئی شخص اتنی ذمہ داریاں لئے ہوگا تو اس کے پاس کھیل کد کا وقت کہاں ہوگا جو وہ گپ شپ کے موضوعات میں پوسٹ کرے۔
یہی بات نبیل کی سب کو پسند ہے، اور ان کا ذکر سب کر چکے ہیں۔ اس لئے میں مزید کچھ نہیں کہتا۔
ہاں ان کو یہ مشورہ ضرور دوں گا کہ کبھی کبھی منہ کا مزا بدل لیا کرو۔
ویسے یہ حرکت بھی نبیل کر چکے ہیں کبھی کبھی۔۔ کہانیاں لکھ لکھ کر، بلکہ ان میں اضافے کر کر کے۔ اور کیا خوب اضافے کرتے ہیں نبیل۔
نبیل کے لئے بہت سی دعائیں دل سے نکلتی ہیں۔۔
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ ہم سب آپ کی یہاں موجودگی کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔ آپ کی فورم کی بہتری کے لیے تجاویز ہمیشہ میرے ذہن میں رہتی ہیں اور میں وقت ملتے ہی ان پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ دوسرے دوست بھی شکایت کرتے ہیں کہ میں گپ شپ کی جانب نہیں آتا۔ دراصل گزشتہ کافی عرصے سے ذاتی اور ملازمت کی مصروفیات کے باعث میرے پاس بہت کم وقت بچتا ہے۔ اس لیے میں اس وقت کو پراجیکٹس پر کام کرنے میں ہی دھیان دیتا ہوں۔ آپ کی دعاؤں کا بھی بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کو بھی تندرست اور اور توانا رکھے اور ہمیں آپ کی سرپرستی اسی طرح حاصل رہے۔ آمین۔