حسن محمود جماعتی
محفلین
زبردست دھاگہ قبلہ۔ کیا دن یاد آگئے جب صرف کی گردانیں رٹتے تھے۔ کلاس فیلوز ایک دوسرے کو مشکل لفظ دیتے تھے، اس کی اصل نکالیے۔۔۔۔۔ یہ شاید اس سے مختلف ہو۔ لیکن ہے کچھ ویسا ہی۔
سپینش baranda سے خیال آیا کہ پنجابی میں برامدہ کو برانڈہ کہا جاتا ہے..(veranda (n.ربط
also verandah, 1711, from Hindi varanda, which probably is from Portuguese varanda, originally "long balcony or terrace," of uncertain origin, possibly related to Spanish baranda "railing," and ultimately from Vulgar Latin *barra "barrier, bar." French véranda is borrowed from English.
معلوماتی، افسوسناک، پر مزاح وغیرہ۔۔۔ایک محاورہ ہے "یہ منہ اور مسور کی دال"..اس کے متعلق پڑھا تھا کہ یہ اصل میں "یہ رو اور منصور کی دار" تھا جو فارسی کے "رو" سے "منہ" بنا اور ر کو ل پڑھنے والوں نے دار کو دال بنا دیا..واللہ اعلم..
دنیا کی بہت سی زبانوں میں بہت سے الفاظ کا مادہ ایک ہی ہوتا ہے ، اس کی کئی لسانی جہتیں بھی ہیں ۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ سب سے پہلے بالعموم ماں باپ کو پکارنا سیکھتا ہے ، اب اس کے لئے مختلف زبانون میں جو استعمال ہوتے ہیں ، وہ ہیں
ماں، ام ، ماتا، مادر، مدر، ماما
اس سے متعلق ماہرین لسانیات بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں بچے سب سے پہلے وہ الفاظ بولنا سیکھتے ہیں جو دونوں ہونٹوں کو ملا کر بولے جاتے ہیں یعنیBilabialآوازیں، ان میںmایک نمایاں آواز ہے، سو والدہ اپنے بچے کو یہی سکھاتی ہے اور یہ ایک عالمگیر فینامینا ہے۔
عربی میں غالباً طماطة کہتے ہیںاسی طرز پر لفظ ٹماٹر ہے۔
اردو : ٹماٹر
سندھی : ٹماٹا
انگریز: ٹومیٹو
باقی زبانوں میں خدا معلوم کیا کہتے ہیں۔
عربی میں غالباً طماطة کہتے ہیں
عربی میں طماطۃ کے علاوہ طماطم، بندورة بھی کہا جاتا ہے۔اطالوی زبان میں پوموڈورو۔
اسی طرز پر لفظ ٹماٹر ہے۔
اردو : ٹماٹر
سندھی : ٹماٹا
انگریز: ٹومیٹو
باقی زبانوں میں خدا معلوم کیا کہتے ہیں۔
عربی میں غالباً طماطة کہتے ہیں
اطالوی زبان میں پوموڈورو۔
عربی میں طماطۃ کے علاوہ طماطم، بندورة بھی کہا جاتا ہے۔
کیا پوٹےٹو کا بھی یہی قصہ ہے؟ٹماٹر اصل میں امریکہ میں پایا جاتا تھا۔ ایزٹیکس کی زبان ناہواتل میں اسے ٹوماٹل کہتے تھے۔ وہاں سے ہسپانوی زبان میں نام گیا اور پھر دوسری زبانوں میں
آلو جنوبی امریکہ کے اینڈیز پہاڑی علاقے سے ہے۔ اس کا وہاں کی زبان قیچوا میں نام "پاپا" ہے۔ ہسپانوی زبان میں اسے پٹاٹا کہتے ہیں۔ یہ قیچوا "پاپا" اور ٹینو زبان کے "بٹاٹا" سے مل کر بنا۔کیا پوٹےٹو کا بھی یہی قصہ ہے؟
آلو جنوبی امریکہ کے اینڈیز پہاڑی علاقے سے ہے۔ اس کا وہاں کی زبان قیچوا میں نام "پاپا" ہے۔ ہسپانوی زبان میں اسے پٹاٹا کہتے ہیں۔ یہ قیچوا "پاپا" اور ٹینو زبان کے "بٹاٹا" سے مل کر بنا۔
اس آلو سے ایک بات یاد آ گئی ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ سندھی زبان میں بھی آلو کو "پٹاٹا" کہا جاتا ہے۔
سندھی میں کئی ایک لفظ انگریزی کے کافی قریب ہیں۔
"البتہ" اور "albeit" کے معنی بھی ملتے جلتے ہی ہیں۔ کوئی ان کی تفصیل ڈھونڈ سکے تو۔
اردو میں تو عربی سے آیا ہے۔