اشتقاقیات (Etymology) ۔ دلچسپ باتیں

کیا آپ علمِ اشتقاق میں دلچسپی رکھتے ہیں؟

  • ہاں

    Votes: 27 90.0%
  • نہیں

    Votes: 3 10.0%

  • Total voters
    30
زبردست دھاگہ قبلہ۔ کیا دن یاد آگئے جب صرف کی گردانیں رٹتے تھے۔ کلاس فیلوز ایک دوسرے کو مشکل لفظ دیتے تھے، اس کی اصل نکالیے۔۔۔۔۔ یہ شاید اس سے مختلف ہو۔ لیکن ہے کچھ ویسا ہی۔
 

غدیر زھرا

لائبریرین
(veranda (n.
also verandah, 1711, from Hindi varanda, which probably is from Portuguese varanda, originally "long balcony or terrace," of uncertain origin, possibly related to Spanish baranda "railing," and ultimately from Vulgar Latin *barra "barrier, bar." French véranda is borrowed from English.
ربط
سپینش baranda سے خیال آیا کہ پنجابی میں برامدہ کو برانڈہ کہا جاتا ہے..
ایک محاورہ ہے "یہ منہ اور مسور کی دال"..اس کے متعلق پڑھا تھا کہ یہ اصل میں "یہ رو اور منصور کی دار" تھا جو فارسی کے "رو" سے "منہ" بنا اور ر کو ل پڑھنے والوں نے دار کو دال بنا دیا..واللہ اعلم..
 
ایک محاورہ ہے "یہ منہ اور مسور کی دال"..اس کے متعلق پڑھا تھا کہ یہ اصل میں "یہ رو اور منصور کی دار" تھا جو فارسی کے "رو" سے "منہ" بنا اور ر کو ل پڑھنے والوں نے دار کو دال بنا دیا..واللہ اعلم..
معلوماتی، افسوسناک، پر مزاح وغیرہ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دنیا کی بہت سی زبانوں میں بہت سے الفاظ کا مادہ ایک ہی ہوتا ہے ، اس کی کئی لسانی جہتیں بھی ہیں ۔ مثلاً ہم دیکھتے ہیں کہ بچہ سب سے پہلے بالعموم ماں باپ کو پکارنا سیکھتا ہے ، اب اس کے لئے مختلف زبانون میں جو استعمال ہوتے ہیں ، وہ ہیں
ماں، ام ، ماتا، مادر، مدر، ماما
اس سے متعلق ماہرین لسانیات بتاتے ہیں کہ دنیا بھر میں بچے سب سے پہلے وہ الفاظ بولنا سیکھتے ہیں جو دونوں ہونٹوں کو ملا کر بولے جاتے ہیں یعنیBilabialآوازیں، ان میںmایک نمایاں آواز ہے، سو والدہ اپنے بچے کو یہی سکھاتی ہے اور یہ ایک عالمگیر فینامینا ہے۔

اسی طرز پر لفظ ٹماٹر ہے۔

اردو : ٹماٹر
سندھی : ٹماٹا
انگریز: ٹومیٹو

باقی زبانوں میں خدا معلوم کیا کہتے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
اسی طرز پر لفظ ٹماٹر ہے۔

اردو : ٹماٹر
سندھی : ٹماٹا
انگریز: ٹومیٹو

باقی زبانوں میں خدا معلوم کیا کہتے ہیں۔ :)

عربی میں غالباً طماطة کہتے ہیں

اطالوی زبان میں پوموڈورو۔

عربی میں طماطۃ کے علاوہ طماطم، بندورة بھی کہا جاتا ہے۔

ٹماٹر اصل میں امریکہ میں پایا جاتا تھا۔ ایزٹیکس کی زبان ناہواتل میں اسے ٹوماٹل کہتے تھے۔ وہاں سے ہسپانوی زبان میں نام گیا اور پھر دوسری زبانوں میں
 

زیک

مسافر
کیا پوٹےٹو کا بھی یہی قصہ ہے؟
آلو جنوبی امریکہ کے اینڈیز پہاڑی علاقے سے ہے۔ اس کا وہاں کی زبان قیچوا میں نام "پاپا" ہے۔ ہسپانوی زبان میں اسے پٹاٹا کہتے ہیں۔ یہ قیچوا "پاپا" اور ٹینو زبان کے "بٹاٹا" سے مل کر بنا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
آلو جنوبی امریکہ کے اینڈیز پہاڑی علاقے سے ہے۔ اس کا وہاں کی زبان قیچوا میں نام "پاپا" ہے۔ ہسپانوی زبان میں اسے پٹاٹا کہتے ہیں۔ یہ قیچوا "پاپا" اور ٹینو زبان کے "بٹاٹا" سے مل کر بنا۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ سندھی زبان میں بھی آلو کو "پٹاٹا" کہا جاتا ہے۔ :)

سندھی میں کئی ایک لفظ انگریزی کے کافی قریب ہیں۔
 
حیرت کی بات یہ ہے کہ سندھی زبان میں بھی آلو کو "پٹاٹا" کہا جاتا ہے۔ :)

سندھی میں کئی ایک لفظ انگریزی کے کافی قریب ہیں۔
اس آلو سے ایک بات یاد آ گئی ہے۔
ہم دو دوست دمام کے ایک ساحل پر رات گئے واک کر کے جب ایک کیفے کےبالکل سامنے بیٹھے بنگالی چینو کافی کا ذائقہ چکھ رہے تھے تو ایک مصری بچہ پانچ ریال کا نوٹ اٹھائے کیفے والے کو عربی میں کچھ کہتا ہے۔ دکاندار ریال لیکر چپس کا پیکٹ دے دیتا ہے۔ بچہ کچھ دور اپنے والدین کے پاس جاتا ہے اور پیکٹ اٹھائے پھر لوٹ آتا ہے اور اسے کچھ اور کہتا ہے۔ بنگلہ بھائی اسے فنگر چپس کا ایک پیس دے کر کہتے ہیں کہ جاؤ یہ اپنی ماما کو دیکھا لاؤ۔ بچہ یہ سمجھتا ہے کہ شاید چپس کے پورے پیکٹ کے بدلے میں ایک پیس مل رہا ہے۔ فوراً بولتا ہے "خمسہ ریال واحد بطاطس" :p
 
Top