اشتہارات

سیما علی

لائبریرین
د
تمام اشتہارات نیک نیتی کے جذبہ سے شائع کیے جاتے ہیں
fRfiypb.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
اب میں اسے کیسے کہلا بھیجوں کہ بی بی نورجہان بیگم بہت اچھا نام ہے تبدیل کرنے کی کیا ضرورت تھی۔ اگر تبدیل کرنا ہی تھا تو والد کا نام تبدیل کرتے ۔ بھلا دہشت خیل بھی کوئ نام ہے۔ اس سے اچھا نام تو شربت خان ہے۔
درست دہشت خیل تو واقعی دہشتناک ہے بہتر ہے شربت خان یا سرد خان تبدیل کردیا جائے ۔😊😊😊😊😊
 

سیما علی

لائبریرین
رشتے کے ایک طلبگار کا تعارف کروا رہے ہیں جناب دلاور فگار صاحب،
اپنی جیہ بٹیا کی نذر۔۔۔🥰🥰🥰🥰🥰
ایک لڑکا ہے اصیل النسل عالی خاندان
عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان

قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے
ایک دن ٹی بی ہوئی تھی ، اب طبیعت ٹھیک ہے

آنکھ کی اک شمع روشن دوسری تھوڑی سی گل
مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل

طالبِ رشتہ قیود علم سے آزاد ہے
کچھ ادیبوں کی طرح وہ فطرتاً استاد ہے

اس کو لڑکی چاہئے ، لڑکی جو آوارہ نہ ہو
درحقیقت چاند ہو ، مصنوی سیارہ نہ ہو

اس کو لڑکی چاہئے جو صورتاً لڑکا نہ ہو
جس کے دل میں شعلہ مردانگی بھڑکا نہ ہو

لڑکی میکے میں قیام مستقل فرمائے گی
سال میں دو چار دن سسرال بھی آ جائے گی

لڑکی اپنے ساتھ لائے کم سے کم دو لاکھ کیش
تاکہ لڑکا بعد شادی کر سکے آرام و عیش

بیاہ کی درخواست پر اردو میں لکھئے یہ پتہ
عاشق ناشاد، ون بی، فیڈرل بی ایریا

کاش بر آئے کسی خاتون کے دل کی مراد
"ایں دعا ازمن واز جملہ جہاں آمین باد"
 

سیما علی

لائبریرین
رشتے کے ایک طلبگار کا تعارف کروا رہے ہیں ، جناب دلاور فگار صاحب
جیہ بٹیا کی نذر 🥰🥰🥰🥰🥰

ایک لڑکا ہے اصیل النسل عالی خاندان
عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان

قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے
ایک دن ٹی بی ہوئی تھی ، اب طبیعت ٹھیک ہے

آنکھ کی اک شمع روشن دوسری تھوڑی سی گل
مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل

طالبِ رشتہ قیود علم سے آزاد ہے
کچھ ادیبوں کی طرح وہ فطرتاً استاد ہے

اس کو لڑکی چاہئے ، لڑکی جو آوارہ نہ ہو
درحقیقت چاند ہو ، مصنوی سیارہ نہ ہو

اس کو لڑکی چاہئے جو صورتاً لڑکا نہ ہو
جس کے دل میں شعلہ مردانگی بھڑکا نہ ہو

لڑکی میکے میں قیام مستقل فرمائے گی
سال میں دو چار دن سسرال بھی آ جائے گی

لڑکی اپنے ساتھ لائے کم سے کم دو لاکھ کیش
تاکہ لڑکا بعد شادی کر سکے آرام و عیش

بیاہ کی درخواست پر اردو میں لکھئے یہ پتہ
عاشق ناشاد، ون بی، فیڈرل بی ایریا

کاش بر آئے کسی خاتون کے دل کی مراد
"ایں دعا ازمن واز جملہ جہاں آمین باد"
 

سیما علی

لائبریرین
CgLdUCs.jpg
ws.com%2Fnode%2F590116
خلیجی ائیرلائن ایمریٹس نے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کی چوٹی پر اشتہار کی عکس بندی کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ایمریٹس نے تصدیق کی ہے کہ برج خلیفہ کے ٹاپ پر کریو ممبر کے یونیفارم پہنے عکس بند کیا جانے والا اشتہار کسی بھی قسم کے خصوصی ایفیکٹس پر عکس بند نہیں کیا گیا بلکہ یہ اشتہار حقیقی طور پر عمارت کے ٹاپ پر شوٹ کیا گیا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بھارت کے شہر میسور سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون نے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ خاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنی زندگی مزید تنہا نہیں گزاریں گی اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش کریں گی جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہ سکے۔

خاتون نے براہمن شوہر کی تلاش کے لیے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس پر جلد ہی خاتون کو 69 سالہ شخص کی جانب سے جواب مل گیا جو حال ہی میں بحیثیت انجینئر ریٹائرڈ ہوا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق والدین کی وفات کے بعد خاتون نے ایک بار پھر شادی کا فیصلہ کرتے ہوئے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دیا جس پر ان کے لیے 69 سالہ شخص نے فوری رشتہ بھیج دیا۔
 

سید عمران

محفلین
بھارت کے شہر میسور سے تعلق رکھنے والی 73 سالہ خاتون نے اخبار میں ضرورت رشتہ کا اشتہار دے دیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 73 سالہ خاتون ریٹائرڈ ٹیچر اور طلاق یافتہ ہیں اور انہوں نے فیصلہ کیاکہ وہ اپنی زندگی مزید تنہا نہیں گزاریں گی اور ایک ایسے ساتھی کی تلاش کریں گی جو زندگی بھر ان کے ساتھ رہ سکے۔
ہماری طرف سے ناں سمجھیں!!!
 

سیما علی

لائبریرین

فیب انڈیا: ’رِواج‘ ہندو ہے یا مسلم، تنقید کے بعد اشتہار ہٹ گیا​

19 اکتوبر 2021
اشتہار

،تصویر کا ذریعہSCREENSHOT/FABINDIA
انڈیا میں کپڑوں کے ایک برانڈ ’فیب انڈیا‘ نے دائیں بازو کے ہندو گروہوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے کے بعد دیوالی سے متعلق اپنا اشتہار واپس لے لیا ہے۔
’فیب انڈیا‘ پر الزام ہے کہ انھوں نے ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر کپڑوں کی ایک کلیکشن کے اشتہار میں اردو زبان کا استعمال کیا ہے۔
کپڑوں کی اس کلیکشن کو ’جشن رواج‘ کہا گیا ہے لیکن اس اشتہار کی ٹویٹ کے بعد ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بعض افراد نے یہ الزام لگایا ہے کہ اس سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ ’فیب انڈیا‘ جو فرنیچر سے لے کر کپڑے اور کھانے پینے تک کی چیزیں فروخت کرتا ہے، دراصل اپنے اس اشتہار میں ہندوؤں کے تہوار کا استعمال کر رہا ہے۔
تاہم ’فیب انڈیا‘ کے ایک ترجمان نے اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کو بتایا ہے کہ ’جشن رواج‘ ان کی دیوالی کلیکشن نہیں۔
انڈیا میں چند سوشل میڈیا صارفین نے اس برانڈ کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کیا، جس کے بعد ان کی یہ مہم ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرتی رہی۔ ان صارفین کا کہنا ہے کہ دیوالی ’جشن ریواج‘ نہیں۔
 
Top