MyOwn، بہت شکریہ۔ دراصل میری خود پوری کوشش رہتی ہے کہ میں ایڈلٹ ایڈز کو فلٹر کرتا رہوں لیکن میں انہی اشتہارات کو فلٹر کر سکتا ہوں جن کا یوآرایل مجھے پتا چلتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ جیو ٹارگٹنگ کی وجہ سے دوسرے ممالک میں مختلف اشتہارات نظر آتے ہوں۔ میں جرمنی میں رہتا ہوں اور کم از کم مجھے کئی روز سے کوئی ایڈلٹ ایڈ نظر نہیں آیا۔ بہرحال آپ کے خدشات بجا ہیں۔
محفل فورم کے اراکین کے تعاون سے ہم پہلے ہی دو سال کے لیے اپنی ہوسٹنگ ری نیو کروا چکے ہیں۔ ان اشتہارات سے حاصل ہونے والے چند ڈالرز کی ہمیں خاص ضرورت نہیں ہے۔ میرے صرف چند آئیڈیاز ہیں اور میں ان پر تجربات کرنا چاہ رہا ہوں۔ لیکن اگر یہ مسئلہ تواتر سے پیش آنے لگا تو مجھے اس پر نظر ثانی کرنا پڑےگی۔ میں وقت ملنے پر میٹا ٹیگز اور سرچ انجن آپٹمائزیشن پر کچھ کام کروں گا جس سے ان ایڈز کی ٹارگیٹنگ بہتر ہونے کی امید کی جا سکتی ہے۔
شکریہ کے اپ نے تجویز پر غور کیا۔ مجے ایڈ سینس پر فلٹرنگ کا کوئی خاص تجربہ نہیں ہے۔ زبیر اس معاملے میںکافی تیز ہے۔ اگر اپ کہیں تو وہ اپ کی مدد کر سکتا ہے۔
جیو ٹارگٹنگ والی بات بھی اپ کی ٹھیک ہے۔ لیکن گوگل ایڈ ورڈ میں اپ کسی ایک سائٹ کو ٹارگٹ بھی کر سکتے ہیں اپنی کمپین کے لیے۔ میںکوشش کروںگا کہ میں محفل کو ٹارگیٹ کروں۔ لیکن میرا آج کا بجٹ پہلے ہی نکل چکا ہے۔
میںDH کے متعلق ایک دفعہ اپکو مطلع کروںگا کہ یہ ایک اچھا اور اور قابل بھروسہ ہوسٹ نہیں ہے۔ میںجلد ہی ایک DH-S**k نیٹ ورک چلانے والا ہوں۔
میں جہاں تک سمجھا ہوں ، مسئلہ یہ ہے کہ اگر کسی نے اپنے پی سی پر کبھی کوئی پورن سائٹ پر سے کچھ عجب سے فری ویر اتارے ہوں ، جو کلین اپ یا پی سی اسکین کے نام سے آتے ہیں ، ان کے پی سی پر اس جگہ ایڈلٹ اشتہار آجاتے ہیں ، ورنہ اگر آپ کا پی سی پاک رہا ہے تو فورم بھی پاک ہے ۔
میرے اپنے پی سی اور ایک عزیز کے پی سی سے یہ تجربہ ہوا اور اس سے بات چیت کی تو اس نے بتایا کہ اس کے پی سی پر گوگل کے تمام سائت کے اشتہارات میں یہ مسئلہ ہے ۔
پاک رہو۔۔۔۔
اپکی بات بڑی حد تک ٹھیک ہے۔ لیکن گوگل بہت کم کوکیز کی بیس پر اشتہار دیتا ہے۔ اشتہار کی ورڈز، کانٹینٹس اور جیو گرافیکل لوکیشن پر بیس کرتے ہیں۔ گوگل ایک بڑا نیٹ ورک ہے اور اس میں اکثر اوقات بہیودہ اشتہارات بھی penetrate کر جاتے ہیں۔ اور بعض اوقات نا قابل قبول اشتہارات بھی۔ مثال کے طور پر یہ دیکھیں۔
گردہ فروشی
باقی انٹرنیٹ پر پاکی کے دعوے بہت سنے اور دیکھے ہیں۔ نیٹ پر 80 فیصد سے زائد کام "غیر پاکی" ہی ہوتے ہیں۔ اور پاکستان بیس یوزرز تو اس سے بھی کافی اگے ہیں۔ کسی بھی شخص کو اس چیز کا حق نہیںدیا جاسکتا کہ کوئی کسی کو اسکی ذات کے متعلقہ مشورے شروع دینا شروع کردے۔ اگر مجھے مشورے کی ضرورت ہو گی تو میں اپ سے مشورہ مانگوں گا بغیر اس کے۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اپکا شکریہ۔
والسلام