dxbgraphicsآپ جمہوریت سے کیا مطلب اخذ کرتے ہیں؟
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ جمہوریت اسلام کی ضد ہے ؟
آپ جو مسائل گنوا رہے ہیں ان کا وجود تو ان ممالک میں ہے ہی نہیں جن کو ہم "کافر" کہتے ہیں۔وہاں تو یہ مسائل شریعت کے نفاذ کے تحت حل نہیں کئیے گئے۔ تو پھر اس کا مطلب ہوا کہ جمہوریت اور شریعت کے نفاذ کا مسئلہ نہیں ،مسئلہ ہے نیتوں کی صفائی اور حب الوطنی کا۔
دین و شریعت ،کسی گورکھ دھندے کا نام نہیں جیسا کہ آج کل بنا دیا گیا ہے۔ دین کو قرآن کے ٹھیک ٹھیک پیغام کے ساتھ عام آدمی تک پہنچانے میں کوشاں ہو جائیے تو بہت اچھے نتائج ملیں گے۔ یہ تلوار ، گولی ،لاٹھی اور قتل و غارت بہت دیکھ لی اس بد نصیب قوم نے ۔ اب خدا کے واسطے باز آ جائیے۔ کسی کو بھی یہ خوں ریز شریعت نہیں چاہئیے جس کا آپ اظہار فرما رہے ہیں۔
کس ملک کی مثال دے رہے ہیں آپ ذرا نام تو بتائیں؟؟ جرائم اور کرپشن کو مکمل صد فیصد ختم نہیں کیا جاسکتا اس بات سے میں اتفاق کرتا ہوں مگر اس کو اسکی کمتر حالت پر لایا جاسکتا ہے اور یہ کام صرف اسلام کرسکتا ہے اس کے علاوہ دنیا کا کوئی نظام نہیں کرسکتا۔ چاہے وہ جمہوریت ہو یا بادشاہت یا کوئی اور نظام۔ دوئم یہ بتائیں کہ کیا آپ کو واقعی ایسا لگتا ہے کہ اللہ کے رسول
نے کبھی تلوار نہیں اٹھائی؟؟
یہ بات بالکل صحیح ہے کہ بم گولی بارود کا استعمال یک دم نہیں کیا جاسکتا یہاں تک کہ آپ نے معاشرے پر اپنے اخلاقی اثرات چھوڑ دیے ہوں لیکن یہ بات کہنا کہ ان کااستعمال سنت کے خلاف ہے یا اللہ کے رسول
نے کبھی طاقت کا استعمال نہیں کیا سمجھ سے بالاتر ہے۔
اگر ایک انتہا پر گرافکس صاحب بیٹھیں ہیں تو دوسری پر آپ۔ لیکن وہ پھر بھی بہتر ہیں۔