نیرنگ خیال

لائبریرین
زبردست آئیڈیا :)

ڈبویا مجھ کو ہونے نے ۔۔ :D

اکمل بھائی واپس ہی نہیں آئے ۔ شاید چونچ تیز کروانے چلے گئے ہیں :ROFLMAO:

مجھے لفظ '' عارف جیسوں '' پہ اعتراض ہے ۔۔ آپ نے سب کو عارف بھائی سے ملا دیا۔۔ ورنہ کہاں عارف بھائی اور کہاں باقی لوگ :D

میرا تو مشورہ ہے عارف بھائی معطلی کی چھوٹی سی دوکان کھول لیں ۔ :D

اَت چکو تے معطلی ہو جاندی اے :D:D

نین بھیا ۔۔ لاجواب اور زبردست تحریر ۔۔ بےشمار جگہوں پہ قہقہے کو روک نہیں پائے ۔۔ باقی اس دھاگے میں اتنا کچھ ہے کہ اب بارونق ہی رہے گا ان شا ء اللہ :)
ہاہاہاہاااا۔۔۔ سطر بہ سطر تبصرہ لاجواب ہے۔۔۔ جوابات اپنی چونچ تیز کرنے کے بعد دوں گا۔۔۔۔ ;)
شکریہ ڈاکٹر صیب
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یعنی بغیر کوئی وجہ بتائے معطل بھی اور پھر بحال بھی کر دیا جاتا ہے؟
وجہ اظہر من الشمس ہوتی ہے۔ اور معطل ہونے والے کو بھی اپنے کرتوتوں کا خوب پتا ہوتا ہے۔ یہ عوامی فورم ہے۔ سو عوامی بحث کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہوتی۔۔۔۔ ایسے میں بار بار وجہ بتانا محض الفاظ کی تکرار تو ہو سکتا ہے سود مند بہرحال نہیں ہو سکتا۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ترے کوچے ہر بہانے ہمیں دن سے رات کرنی۔۔۔! :sneaky:

لیکن یہ وہ والا کوچہ نہیں ہے بلکہ یہ کوچہ تو کچوکے لگانے والا ہے۔

ہم تو کہتے ہیں کہ بیٹھے سے بیگار بھلی اور معطلی سے خاموشی بھلی! :)

آپ نے نامی گرامی لوگوں میں ہم بے گناہ ساکنینِ کوچہء سابقہ کو گھسیٹ کر اچھا نہیں کیا۔ :evil: اگر فرحت کیانی اور فلک شیر بھائی ہمت کریں تو ہم اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے۔ :disappointed: یعنی ہم بیدار ہیں مگر سوئے ہوئے لشکر میں ہیں۔ :) :waiting: ڈریں اُس دن سے جب درج بالا سوئے ہوئے شیر بیدار ہو جائیں گے۔ :angry: (ویسے لگتا نہیں ہے۔ :) ) :wiltedrose:

تحریر پر تبصرہ بعد میں کرتا ہوں تسلّی کے ساتھ۔ :):):)
کوچہ سابق نہین ہوا۔۔۔ ۔ہمارا تو اولین ٹھکانہ ادھر ہی ہے اور رہے گا۔۔۔۔ ادھر تو ہم نے آپ جیسوں کی مشہوری کا بندوبست کیا ہے۔۔۔ :D

قدم بڑھائیں احمد۔ میں ابھی سے آپ کے احتجاج کی حمایت میں بیان دیتی ہوں۔
یوں ہی ان دیکھے بیانات جاری کرنا عین سیاسی طرز عمل ہے ان دنوں۔ :p

واہ ۔۔۔! زبردست! (y)

اب فلک بھائی کا انتظار ہے۔احتجاج اُن کی سربراہی میں ہی ہوگا نا۔ :) :) :)
کیا بات ہے۔۔۔ انجمن برائے فساد باہمی کی خوب بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

ایک بات تو طے ہے کہ میں فلک شیر بھائی سے زیادہ ایکٹو ہوں۔
یہ اعتراف ہے یا اعلان۔۔۔ :D :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ بات ہمارے لئے معلوماتی ہے۔ ویسے پرانی تصاویر داخلِ دفتر کیے جانے کے بجائے ایک فیس بک پیچ بنا کر لگا دینا چاہیے، بہت سوں کی روزی روٹی لگی رہے گی۔ :)
یعنی نادانستگی میں معلومات پہنچا بیٹھا۔۔۔ میرا دستخط دوبارہ پڑھ لیں۔۔۔

اس بات میں ایک بات شامل ہونے سے رہ گئی اور وہ یہ کہ اپنے ساتھ ساتھ زیادہ تر اراکین کی معطلی کی داغ بیل بھی عارف بھائی ہی ڈالا کرتے ہیں اور جس کا کام ڈول ڈالتے ہیں اُسے پورا کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔ :)

گستاخی معاف :)
اُڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہو گئے۔ :)
ہاہاہاہاہاااااا۔۔۔۔ عارف گرو آدمی ہے۔۔۔

لبید صاحب کے لئے یہ معطلی بہت زیادہ بھاری ثابت ہوئی۔ خاکم بہ دہن اگر آئندہ کبھی ایسی نوبت آئے تو انتظامیہ سے درخواست ہے کہ جناب کو لیپ ٹاپ سمیت معطل کیا جائے۔ :)
:laugh::laugh::laugh:

انتظامیہ اُن لوگوں کو معطل کرتے ہوئے شش و پنچ کا شکار ہوتی ہوگی کہ جن کے حواس معطل سے رہتے ہوں اُنہیں مزید کیا معطل کیا جائے۔ :) :) :)
یہ لوگ شاید آپ کے ساتھ الحاق کر لیتے۔۔۔۔ مگر اس مراسلے کے بعد ان کو بالکل بھی الحاق نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ اگر سمجھیں تو۔۔۔۔ :devil:

یہ پہلی بات ہے جس سے ہم دل کھول کر اتفاق کریں گے۔ فرحت کم از کم اسٹوڈینٹ بریانی والوں کی ویب سائٹ سے بریانی کی فوٹو لے کر ہی اپنے نام سے لگا دیں کہ یہ پکائی ہے۔ :D:p

اُن کے ہوتے ہوئے یہ کیا ہوگئی کچن کی صورت

:)
فرحت کیانی اور کریں الحاق ان کے ساتھ۔۔۔ جن پر تکیہ تھا۔۔۔ :rollingonthefloor:

کریں گے اہلِ نظر تازہ بستیاں آباد۔​
اگر آپ اہلِ نظر سے متفق نہیں ہیں تو متعلقہ سطریں حذف کر دی جائیں گی لیکن آپ یہ مت سوچ لیجے گا کہ جناب اپنی رائے سے بھی رجوع کریں گے۔ :):D:p
ہاہاہہااااا۔۔۔۔ کچھ ایسا ہی بیان میرا بھی تھا۔۔۔ جس میں حذف کا کہا تھا۔۔۔ رائے سے رجوع کون کافر کرتا ہے۔۔۔ :laugh::bighug:
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
کافی سال قبل کسی دل جلے محفلین نے ہمارے بارے میں استفسار کیا تھا کہ ہماری پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ "پر مزاح" کی ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ اہمیت نہیں ہے ہماری محفل میں۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جس کمال مہارت سے ہم نے ایک تاسف و ملال پر مبنی ’’بے ضرر‘‘ سے دھاگے کو متعدد معطلیوں سے روسناش کروایا۔ اور پھر ہماری واپسی جس طرح شاندار استقبال کیا گیا، یہاں تک کہ نیرنگ خیال نے ہماری شان میں قصیدے تک لکھ دیئے۔ ایسے میں کون کہہ سکتا ہے کہ ہماری اہمیت محفل میں ’’پرمزاح‘‘ کی ریٹنگ سے زیادہ نہیں ہے۔ بلکہ اس ساری قسط کے بعد تو ہمارا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ ہم پیچھے سے واقعتاً میراثیوں کے خاندان سے ہیں۔ :)
حضور بچوں کو کھیلنے دیں۔۔۔ نادان ہیں۔۔ ۔نہین سمجھتے۔۔۔
 

اے خان

محفلین
ویسے آپ کہہ سکتے ہیں کہ مجھ پر خاکہ لکھا جائے کہ میں شاشانک والے کردار کی طرح بےقصور ہوں۔
شاشانک کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم.
لیکن جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لئیے ہوتا ہے.
لیکن ایک بار پھر میں کہتا ہوں کہ میں قصور وار نہیں تھا. :cry2::wasntme:
اب تو ہر وقت ڈر رہتا ہے دوبارہ معطلی کا. :worried:
 

arifkarim

معطل
شاشانک کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم.
لیکن جو بھی ہوتا ہے اچھے کے لئیے ہوتا ہے.
لیکن ایک بار پھر میں کہتا ہوں کہ میں قصور وار نہیں تھا. :cry2::wasntme:
اب تو ہر وقت ڈر رہتا ہے دوبارہ معطلی کا. :worried:
آئندہ معطلی سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پیر و مرشد کی لڑائیوں پر کمنٹ کرنے سے پرہیز کریں :)
 

اے خان

محفلین
آئندہ معطلی سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پیر و مرشد کی لڑائیوں پر کمنٹ کرنے سے پرہیز کریں :)
متفق!!
لیکن کیا کریں پیرومرشد کو لڑتے نہیں دیکھ سکتے خلاصی کے لئیے میدان جنگ میں کھود جاتے ہیں. مگر لوگ خریف سمجھ کر شہید کرلیتے ہیں. اور شہید ہوکر بھی جنت نہیں ملتی. وہی دوزخ ہی ملتی ہے
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ
بلاشبہ کمال انتہا پر ہے نیرنگی خیال
بلاشک لاجواب تحریر کہ داد کے لیئے لفظ ملنا ہی محال ۔۔۔۔۔
بس دعائیں ہی دعائیں
 

یاز

محفلین
کافی سال قبل کسی دل جلے محفلین نے ہمارے بارے میں استفسار کیا تھا کہ ہماری پوسٹس پر زیادہ سے زیادہ "پر مزاح" کی ریٹنگ دی جا سکتی ہے۔ اس سے زیادہ اہمیت نہیں ہے ہماری محفل میں۔ اس تناظر میں اگر دیکھا جائے تو جس کمال مہارت سے ہم نے ایک تاسف و ملال پر مبنی ’’بے ضرر‘‘ سے دھاگے کو متعدد معطلیوں سے روسناش کروایا۔ اور پھر ہماری واپسی جس طرح شاندار استقبال کیا گیا، یہاں تک کہ نیرنگ خیال نے ہماری شان میں قصیدے تک لکھ دیئے۔ ایسے میں کون کہہ سکتا ہے کہ ہماری اہمیت محفل میں ’’پرمزاح‘‘ کی ریٹنگ سے زیادہ نہیں ہے۔ بلکہ اس ساری قسط کے بعد تو ہمارا شک یقین میں بدل گیا ہے کہ ہم پیچھے سے واقعتاً میراثیوں کے خاندان سے ہیں۔ :)
جی جناب۔ بلاشبہ آنجناب کافی معطلیت پرست واقع ہوئے ہیں۔
جناب کی کاوشوں سے حالیہ معطلیوں اور ان کے اثراتِ مابعد کا سلسلہ تو اتنا چل نکلا ہے کہ صبح نیم غنودگی میں سکرین پہ نظر پڑی تو اردو محفل پہ بھی "اردو معطل" کا گماں گزرا۔ خود کو زور سے چٹکی کاٹی تو حواس بحال ہوئے۔
 

یاز

محفلین
لیکن ایک بار پھر میں کہتا ہوں کہ میں قصور وار نہیں تھا. :cry2::wasntme:
اب تو ہر وقت ڈر رہتا ہے دوبارہ معطلی کا. :worried:
معطلی سے ڈرتے ہو
معطلی تو تم بھی ہو، معطلی تو ہم بھی ہیں
(ن م راشد دوئم، کہ جن کا پورا نام "نور معطل راشد" تھا)۔
نیز
معطل کرنے والے کم نہ ہوں گے
افسوس ہم نہ ہوں گے
وغیرہ وغیرہ
 
Top