اے خان

محفلین
محترم حضرات و ]
معطلی سے ڈرتے ہو
معطلی تو تم بھی ہو، معطلی تو ہم بھی ہیں
(ن م راشد دوئم، کہ جن کا پورا نام "نور معطل راشد" تھا)۔
نیز
معطل کرنے والے کم نہ ہوں گے
افسوس ہم نہ ہوں گے
وغیرہ وغیرہ
نہ سزا نہ معطلی سے ڈرتے ہیں
ہم ان کی جدائی سے ڈرتے ہیں
 

نکتہ ور

محفلین
یہ بعد میں کون سا رکن معطل ہوا ہے۔۔۔ اس کا تذکرہ اشتہاریوں میں کیوں نہیں۔۔۔ براہِ مہربانی بنیادی تعارف کے ساتھ اضافہ فرمائیں۔
لبیبہ ازرق معطل ہوئی ہیں اب تو وہ شاید ہی واپس آئیں اس لیے اشتہاریوں میں شامل کرنے کا بھی فائدہ نہیں اور حذف ہونے والی لڑی بھی ان کے تعارف کی تھی سو اب ان کا تعارف بھی نہیں ہو سکتا
 

عثمان قادر

محفلین
1۔ صاحب! معطل کرنے کا اختیار انتظامیہ کے پاس ہے اور اشتہاری قرار دینے کے جملہ اختیارات محفلین کے سپرد ہیں۔
2۔ جی ہاں! ہلکا پھلا جرم ہی بہت کافی رہے گا، معطلی کے لیے بستہ ب کا بدمعاش ہونے کی شرط نظر سے نہیں گزری ہے۔

سلامت رہیں محترم! :)
مطلب شریف بدمعاش بننا پڑے گا ۔۔۔۔۔ یہ تو خاصا مشکل کام بتا دیا آپ نے
دو چار گالیاں دے کر بھی گزارہ ہو سکتا ہے۔۔۔۔
قبلہ ہم سے کیوں گناہِ عظیم کرواتے ہیں بچے کی حالت پر کچھ رحم کریں اور بغیر معطلی اور بغیر غلطی کے ہی بچے کی "بچپن کی خواہش" پوری کر دیں
 

فرحت کیانی

لائبریرین
انتظامیہ اُن لوگوں کو معطل کرتے ہوئے شش و پنچ کا شکار ہوتی ہوگی کہ جن کے حواس معطل سے رہتے ہوں اُنہیں مزید کیا معطل کیا جائے۔ :) :) :)
شدید متفق علیہ۔

یہ پہلی بات ہے جس سے ہم دل کھول کر اتفاق کریں گے۔ فرحت کم از کم اسٹوڈینٹ بریانی والوں کی ویب سائٹ سے بریانی کی فوٹو لے کر ہی اپنے نام سے لگا دیں کہ یہ پکائی ہے۔ :D:p

اُن کے ہوتے ہوئے یہ کیا ہوگئی کچن کی صورت
آپ کے اتفاق سے شدید غیر متفقانہ ریٹنگ۔ بقیہ پوسٹ کے لیے معلوماتی ریٹنگ۔ جلدی سے مذکورہ ویب سائٹ کا ربط دیں تا کہ ایسے بہترین مشورے پر عمل کیا جا سکے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کوچہ سابق نہین ہوا۔۔۔ ۔ہمارا تو اولین ٹھکانہ ادھر ہی ہے اور رہے گا۔۔۔۔ ادھر تو ہم نے آپ جیسوں کی مشہوری کا بندوبست کیا ہے۔۔۔ :D


یوں ہی ان دیکھے بیانات جاری کرنا عین سیاسی طرز عمل ہے ان دنوں۔ :p


کیا بات ہے۔۔۔ انجمن برائے فساد باہمی کی خوب بنیاد رکھی جا رہی ہے۔


یہ اعتراف ہے یا اعلان۔۔۔ :D :p
خیر۔ آپ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔ وہاں سے جلا وطنی کے لیے بہت سی وجوہات جمع ہو چکی ہیں۔ بس کسی دن کونسل کی میٹنگ بلانی ہے اور آپ کو شو کاز نوٹس مل جائے گا۔
کون سے بیان؟ کس نے جاری کیا اور کیوں؟

انجمن فساد باہمی؟ آپ کے خان صاحب جیسے نہیں ہیں ہم لوگ۔

نہ اعتراف نہ بیان۔ سراسر حقیقت۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یہ لوگ شاید آپ کے ساتھ الحاق کر لیتے۔۔۔۔ مگر اس مراسلے کے بعد ان کو بالکل بھی الحاق نہیں کرنا چاہیے۔۔۔ اگر سمجھیں تو۔۔۔۔
کیوں بھئی۔ سچی بات ہے۔ محفلین اور محفلین کے خیالات و الفاظ و,انداز میں جتنی ورائٹی ہے, ہم جیسے کم فہم و غبی لوگوں کے حواس معطل ہی رہتے ہیں۔ ایک چکر کے بعد اتنے چکر آتے ہیں کی اگلے پھیرے کی ہمت مہینوں بعد بھی ہو جائے تو غنیمت ہے۔

فرحت کیانی اور کریں الحاق ان کے ساتھ۔۔۔ جن پر تکیہ تھا۔۔۔ :rollingonthefloor:
جب میری کوئی ایسے تعریف کرتا ہے جیسی احمد نے کی یا آپ نے اپنی پہلی پوسٹ میں , تو میرا جواب یہی ہوتا ہے۔ 'dare to be different ' یا وہی۔۔'ہم اس سے ہٹ کے چلتے ہیں جو رستہ عام ہو جائے۔'
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
اتنے تو جھگڑے کرتا ہوں میں۔ بلکہ میرا تو نام بھی پھڈے باز بھیا رکھ دیا گیا تھا ایک زمانے میں :p بس یہ ہے کہ کم کم آتا ہوں تو کم کم پھڈوں میں ٹانگ اڑاتا ہوں لہٰذا بچ جاتا ہوں۔۔۔۔:D
 
Top