" اشتہاری "

طالوت

محفلین
اتفاقآ آج ہی میرے ساتھ ہی کوئی واقعہ پیش آیا۔ ہائوسنگ سکیم میں غبن سے متعلق کوئی خبر تھی ۔ جو اخبار والوں نے صرف اشتہارات کی وجہ سے شائع نہیں‌کی۔
یہی تو مصیبت ہے کہ ہم مادی ترقی اور پیسے کو ایک ہی رخ سے دیکھتے ہیں اور نتیجہ یہ کہ ترقی رہ جاتی ہے پیسے کی ہوس بڑھ جاتی ہے ۔۔ ہاؤسنگ اسکیموں کی پاکستان میں جو حالت زار ہے شاید ہی دنیا میں کہیں ہو ۔۔ عمر بھر کی جمع پونجی پرکشش اشتہارات کے سہارے لوٹ لی جاتی ہے ۔۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
اشتہاری مہم سے مجھے عمر شریف کا ایک واقعہ یاد آیا۔

ٹی وی پر گدے کا ایک اشتہار آیا کرتا تھا۔ کہ بڑا ہی پائیدار اور نرم ہے۔ اشتہار کچھ یوں آتا تھا کہ ایک پلنگ دکھاتے تھے، پھر اس پر ایک گدا آتا تھا اور اس کے بعد ایک لڑکی دھڑام سے آ کر اس گدے پر گرتی ہے۔ اور پیچھے سے آواز آتی ہے۔ آج ہی خریدیئے۔

عمر شریف نے کہا یہ نہیں بتاتے کہ خریدیں کسے۔
 
طالوت

محفلین
:) "بڑا فنکار" ہمیشہ "بڑی بڑی باتیں" کیا کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔
موصوف بھی ایک اشتہار میں ان دنوں آ رہے ہیں "جلدی کریں کہیں دیر نہ ہو جائے" کا راگ الاپ رہے ہیں ۔۔ اب جنھوں نے دیر نہیں ہونے دیا دعا ہے کہ ان کے پیسے نہ ڈوبیں ۔۔
وسلام
 
راشد احمد

محفلین
اکثر دیکھا گیا ہے جب اشتہارات آتے ہیں تو ٹی وی چینل تبدیل کردیا جاتا ہے۔

ایک ٹی وی پر اکثرٹیلی نار کمپنی کا اشتہار آتا ہے جس میں علی ظفر اور سونیا جہاں ناچ رہے ہوتے ہیں۔ مجھے آج تک سمجھ نہیں آیا یہ کس لئے ناچتے ہیں۔ اس ملٹی نیشنل کمپنی کا عوام سے دولت سے سمیٹنے پر یا کنکشن حاصل کرنے پر

اس طرح کے اشتہارات پیش کرکے ٹی وی چینلز، ملٹی نیشنل اور علی ظفر جیسے لوگ پیسہ تو کما لیتے ہیں لیکن ہماری روایات اور اقدار کا جنازہ نکال دیتے ہیں۔

یہ ٹی وی چینلز یہ دعوی کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت پیش کررہے ہیں اور عوام کے سامنے حقائق لا رہے ہیں کیا یہی حقائق ہیں؟
 
زین

لائبریرین
یہی تو مصیبت ہے کہ ہم مادی ترقی اور پیسے کو ایک ہی رخ سے دیکھتے ہیں اور نتیجہ یہ کہ ترقی رہ جاتی ہے پیسے کی ہوس بڑھ جاتی ہے ۔۔ ہاؤسنگ اسکیموں کی پاکستان میں جو حالت زار ہے شاید ہی دنیا میں کہیں ہو ۔۔ عمر بھر کی جمع پونجی پرکشش اشتہارات کے سہارے لوٹ لی جاتی ہے ۔۔
وسلام
"غلطی" سے ایک اخبار میں خبر لگ گئی ہے :wink:
 
arifkarim

معطل
تو بھائی اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ شروعات ہی نہ کی جائے۔ کسی کو تو بارش کا پہلا قطرہ بننا ہی ہے۔

دیکھیں آپ اگر کینسر کو بالکل ابتدائی حالت میں نہ پکڑیں گے تو بعد میں تو بس پھر موت ہی واحد راستہ رہ جاتا ہے۔ اور یہی ہمارے معاشرے کیساتھ ہو رہا ہے۔ ہمارا معاشرہ 1965 کے بعد سے مسلسل خراب ہوتا جا رہا ہے۔ اب تو اصلاح بھی ناممکن ہو گئی ہے!
 
arifkarim

معطل
یہ ٹی وی چینلز یہ دعوی کرتے نظر آتے ہیں کہ وہ آزاد صحافت پیش کررہے ہیں اور عوام کے سامنے حقائق لا رہے ہیں کیا یہی حقائق ہیں؟

ہم مسلمان بھی تو اسلام پر چلنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن 16 کروڑ عوام میں سے ایک بندہ نکال کر دکھادیں جو بکلی طور حقیقی اسلام پر چل رہا ہو۔:rollingonthefloor:
اسی لئے کہا تھا کہ آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔ جو دعویٰ کر رہے ہیں انکا یقین کر لیا۔ اور جو برائی وہ پھیلا رہے ہیں، وہ نظر نہیں آرہی:tongue:
 
وجی

اس بات کا فیصلہ کون کریگا کہ حقیقی اسلام کونسا ہے اور کون اس پر چل رہا ہے
اور اگر آپ دھونڈنے کے لیئے کہ رہے ہیں تو پھر پوری دنیا میں دھونڈیں نا
صرف پاکستان ہی تو مسلمان ملک نہیں
 
arifkarim

معطل
اس بات کا فیصلہ کون کریگا کہ حقیقی اسلام کونسا ہے اور کون اس پر چل رہا ہے
اور اگر آپ دھونڈنے کے لیئے کہ رہے ہیں تو پھر پوری دنیا میں دھونڈیں نا
صرف پاکستان ہی تو مسلمان ملک نہیں

حقیقی اسلام وہی ہے جسے رسول پاکؐ نے اپنایا۔ پاکستان کی مثال اسلئے کہ ہم لوگ دعوے کرنے میں سب سے آگے ہیں!
 
زیک

مسافر
کس قسم کے اشتہار تخلیق کئے اور نشر کئے جاتے ہیں اس کا ایک سادہ سا اصول ہے: اشتہار کا مقصد ہے کہ خریدار کو متوجہ کیا جائے تاکہ لوگ وہ چیز خریدیں جس کا اشتہار ہے۔ لہذا اشتہار ایسے ہی بنائے جاتے ہیں جس سے بِکری میں اضافہ ہو۔ اب یہ سوچنے کی بات ہے کہ جو اشتہار آپ کے خیال میں اخلاقی، ثقافتی یا مذہبی معیار پر پورے نہیں اترتے انہیں کی کیوں بھرمار ہے؟ کیا ایسا تو نہیں کہ دیکھنے والے انہی اشتہاروں کو ہی دیکھتے ہوں اور وہی اشتہار مؤثر ہوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات صحیح ہے لیکن پاکستان اور ہندوستان میں مسئلہ یہ ہو گیا ہوا ہے کہ مقابلے پر غیر اخلاقی اشتہار بازی ہو رہی ہے۔ اور تو اور بعض ایسی مصنوعات ہیں جو خالصتاً مردانہ ہیں، ان کی اشتہار بازی بھی لڑکیوں سے کروائی جاتی ہے، مثلاً داڑھی بنانے کے بلیڈ، اس میں بھی داڑھی بنانے کے بعد ایک لڑکی کو اس لڑکے کے ساتھ چپکتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
 
ارے وہ خوشبو کی ایڈ تو شاید آپ لوگوں نے دیکھی ہی نہیں جس میں باتھ روم کے دروازے پر ایک ٹوپی پڑی ہوتی ہے ۔ اور اس ٹوپی کے نیچے Wo چھپا ہوتا ہے جبکہ نظر صرف MEN آرہا ہوتا ہے ۔۔۔؟ اور آگے ۔۔۔(-: بھئی مجھے تو شرم آتی ہے
 
طالوت

محفلین
کس قسم کے اشتہار تخلیق کئے اور نشر کئے جاتے ہیں اس کا ایک سادہ سا اصول ہے: اشتہار کا مقصد ہے کہ خریدار کو متوجہ کیا جائے تاکہ لوگ وہ چیز خریدیں جس کا اشتہار ہے۔ لہذا اشتہار ایسے ہی بنائے جاتے ہیں جس سے بِکری میں اضافہ ہو۔ اب یہ سوچنے کی بات ہے کہ جو اشتہار آپ کے خیال میں اخلاقی، ثقافتی یا مذہبی معیار پر پورے نہیں اترتے انہیں کی کیوں بھرمار ہے؟ کیا ایسا تو نہیں کہ دیکھنے والے انہی اشتہاروں کو ہی دیکھتے ہوں اور وہی اشتہار مؤثر ہوں؟
درست ، مگر خریدار کو متوجہ کرنے کے لیے کوئی ضابطہ کوئی قانون تو ہو گا ہی ؟ یا ہونا چاہیے ۔۔ مغربی معاشرہ باوجود تمام تر شرم و حیا کا بوجھ اتارنے کہ اب بھی نہایت بے ہودہ قسم کے اشتہارات کی نہ تو اجازت دیتا ہے اور نہ پسند کرتا ہے ۔۔
دیکھنے والے یہ دیکھنا نہیں چاہتے مگر ان کو دیکھنے پر مجبور کیا جاتا ہے اور آہستہ آہستہ وہ عادی ہوتے چلے جاتے ہیں ۔۔ اور نئی نسل کیا دیکھنا چاہتی ہے ؟ جو ان کو دکھایا جائے اچھا یا برا ان کے لیے ان سے پہلے کی نسل طے کرتی ہے ۔۔
وسلام
 
طالوت

محفلین
آپ کی بات صحیح ہے لیکن پاکستان اور ہندوستان میں مسئلہ یہ ہو گیا ہوا ہے کہ مقابلے پر غیر اخلاقی اشتہار بازی ہو رہی ہے۔ اور تو اور بعض ایسی مصنوعات ہیں جو خالصتاً مردانہ ہیں، ان کی اشتہار بازی بھی لڑکیوں سے کروائی جاتی ہے، مثلاً داڑھی بنانے کے بلیڈ، اس میں بھی داڑھی بنانے کے بعد ایک لڑکی کو اس لڑکے کے ساتھ چپکتے ہوئے دکھایا جاتا ہے۔
ارے وہ خوشبو کی ایڈ تو شاید آپ لوگوں نے دیکھی ہی نہیں جس میں باتھ روم کے دروازے پر ایک ٹوپی پڑی ہوتی ہے ۔ اور اس ٹوپی کے نیچے Wo چھپا ہوتا ہے جبکہ نظر صرف Men آرہا ہوتا ہے ۔۔۔؟ اور آگے ۔۔۔(-: بھئی مجھے تو شرم آتی ہے
بس اسی شرم کو تو باقی رکھنے کی کوشش کرنا ہے۔۔
وسلام
 
arifkarim

معطل
طالوت!!! بھئی آپ کیسی دنیا کے خواب دیکھ رہے ہیں؟؟؟ شرم و حیاء؟ شاید آپنے وہ Pakistans Most Daring Man نہیں دیکھا۔ انٹرویو میں ہی ۱۶ کروڑ عوام کے سامنے ،وہ، کر رہا تھا!;)
 
تیشہ

محفلین
اشتہاری مہم سے مجھے عمر شریف کا ایک واقعہ یاد آیا۔

ٹی وی پر گدے کا ایک اشتہار آیا کرتا تھا۔ کہ بڑا ہی پائیدار اور نرم ہے۔ اشتہار کچھ یوں آتا تھا کہ ایک پلنگ دکھاتے تھے، پھر اس پر ایک گدا آتا تھا اور اس کے بعد ایک لڑکی دھڑام سے آ کر اس گدے پر گرتی ہے۔ اور پیچھے سے آواز آتی ہے۔ آج ہی خریدیئے۔

عمر شریف نے کہا یہ نہیں بتاتے کہ خریدیں کسے۔

zzzbbbbnnnn.gif
 
Top