نوشاب
محفلین
کمال ہے آپ نکتہ کہہ رہے ہیں جبکہ میں نے ۔بڑی یے ۔تک الف بے سنا دی ہے۔اچھا نکتہ دریافت کیا ہے۔
کمال ہے آپ نکتہ کہہ رہے ہیں جبکہ میں نے ۔بڑی یے ۔تک الف بے سنا دی ہے۔اچھا نکتہ دریافت کیا ہے۔
یہ نکتہ پہلے والے سے بھی زیادہ خوب ہے۔کمال ہے آپ نکتہ کہہ رہے ہیں جبکہ میں نے ۔بڑی یے ۔تک الف بے سنا دی ہے۔
پتہ نہیں لیکن ایک بات مجھے عجیب سی لگتی ہے انہوں نے ۔تک اپنے کسی کریکٹر کو مروایا نہیں ہے ۔اب بھلا یہ کیا بات ہوئی ۔وہ لوگ موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر باتاں کرتے دکھائی دیے لیکن ہر مشن میں ان کا بال بھی بیکا نہیں ہوتا ۔۔
زبردست آپ نے تو ساری جمشید کامران سریز کو ایک کوزے میں بند کردیاغالبا آپ نے خاص نمبر جیکان کی واپسی نہیں پڑھا
جہاں تک میری یادداشت کام کر رہی ہے
ان کا ایک کردار پروفیسر غوری اس ہی ناول میں بھانپ بنا دئیے جاتے ہیں
اور شہادت پا لیتے ہیں
یعنی کامران مرزا کی جانب والے سائنس دان پروفیسر غوری کا تو بال بیکا ہو چکا تھا
اب مزید کسی کا بال بیکا ہوا ہو یا بال بچے ہوئے ہوں تو وہ نئے ناول پڑھنے والے
بیان کر سکتے ہیں.....کیوں جی ان کرداروں کی بچیاں اب تک شادی کی عمر تک نہیں
پہنچیں؟؟؟ اب بھی کیا وہ دشمن کی گردن پکڑ کے لٹکا جاتی ہیں .... ہا ہا ہا
امید ہے انسپکٹر جمشید اب بھی پرسرار مسکراہٹ اپنے چہرے پر لے آتے ہونگے
اور آنکھوں ہی آنکھوں میں کامران مرزا سے بات کر لیتے ہونگے
اور ہاں اب بھی سو دوسو کی فوج پتھروں سے مار لی جاتی ہوگی....
اور ہاں جوتی تو فرزانہ کی آج تک جلتی ہوگی اور جلنے سے یاد آیا
بیگم جمشید آج تک کھانے گرم گرم پکا کر ہاٹ پوٹ میں رکھتی ہونگی
اور نیشنل پارک سے اب بھی کوئی جاسوسی کا چکر گلے پڑ جاتا ہوگا
ہاں کبھی کبھی کوئی ربڑ کا آدمی آج بھی ٹکرا جاتا ہوگا
اور آج تک شوکی ہکلاتا ہوگا....محمود کی ران آج بھی محمود کے ہاتھ سے
پناہ مانگتی ہوگی اور کبھی کبھی اسکی سرکاری ٹانگ بھی چل جاتی ہوگی
اور فاروق آج بھی ایسے کام کر جاتا ہوگا کہ حیرت ہوتی ہوگی کہ یہ کام
فاروق نے کیا ہے...اور اب تک پائپ پر اسکو چڑھنا پڑتا ہوگا .....
اور اب بھی کسی کیس میں جمشید اپنے بچوں سے مجرم کا نام پرچی پر لکھوا لیتے
ہونگے .....
میرے خیال سے اب بس کرتا ہوں باقی پھر کبھی..
جی ہاںہمدرد نونہال میں اشتیاق احمد کی کہانیاں چھپتی رہتی ہیں۔
پرمود مظہر کلیم صاحب کا نہیں بلکہ ایچ اقبال صاحب کا ہےتاہم مجھے پرمود کا کردار بہت پسند ہے جو کہ مظہر کلیم ایم-اے کی تخلیق ہے
مجھے بھی چاہییں۔۔۔۔تو بھائی صاحب ، کیا میرے اور نیرنگ خیال کے ساتھ یہ خزانہ شیئر نہیں کریں گے۔
بچوں کے لیے ادب کی تخلیق انتہائی مشکل امر ہوتا ہے اور مسلسل یہ کام کرنا تو اور بھی دشوار ہے۔ آپ کی بات سے صد فیصد سے زیادہ کیسے متفق ہوا جا سکتا ہے
میں نے چند ناول جمع کیے ہیں ، شیئر کرتا ہوں آپ سےمجھے
مجھے بھی چاہییں۔۔۔۔
بہت شکریہ۔میں نے چند ناول جمع کیے ہیں ، شیئر کرتا ہوں آپ سے
کل محب بھائی سے بڑی تفصیلی گفتگو رہی اسی موضوع پر۔ آپ بھی کارآمد ہو سکتی ہیں۔ محب علوی بھائی! نوٹ فرمائیں ان کا نام۔بہت شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
ہاں، میں ان کا پرستار ہوں۔ برائے مہربانی مجھے بھی دیں ان کے خاص نمبر (شاید خاص نمبر سے مراد "خاص ناول" ہے؟)پہلے آپ بتائیں کہ کیا آپ بھی اشتیاق احمد کے پرستار ہیں ؟
اگر ہاں تو پھر کئی خاص نمبر بھیجے جا سکتے ہیں آپ کو
کیا کوئی مجھے ابن صفی کے پی ڈی ایف فارمٹ میں ناول دے سکتا ہے؟
اگست 2023 کے تعلیم و تربیت میں احمد نعمان شیخ کی انسپکٹر شہروز سیریز چھپی ہے جو انسپکٹر جمشید سیریز سے متاثر ہے۔بہت معلوماتی اور دلچسپ پوسٹ لکھی ہے آپ نے اور یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ اشتیاق احمد کے شائقین محفلین پر اچھی خاصی تعداد میں موجود ہیں اور مستقبل میں ہم اس مصنف کے ساتھ انصاف کر سکیں گے اور نئے پڑھنے والوں کو اشتیاق احمد کے کام سے متعارف کروا سکیں گے۔
ویسے تو ابھی اشتیاق احمد خود زندہ ہیں اور لکھ بھی رہے ہیں مگر اب اس کام کی جھلک بھی نہیں جو میرے بچپن میں تھی جب کہانیاں پڑھنے والے تمام بچے اشتیاق احمد سے نہ صرف واقف ہوتے تھے بلکہ چند ناول ضرور پڑھے ہوتے تھے ۔ عمران سیریز سے تعارف اکثریت کو اشتیاق احمد سے جدا کر دیتا تھا مگر کچھ میرے جیسے پھر بھی اشتیاق احمد کے ہی گرویدہ رہا کرتے تھے۔
حیرت ہے کہ عمران سیریز پر تو اتنے تجربے ہوئے ہیں مگر اشتیاق احمد کی طرز پر کسی اور شخص نے لکھنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔