اشتیاق احمد : غار کا سمندر

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم علی عمران اور خوش آمدید۔

ویسے کیا یہ دلچسپ بات نہیں ہے کہ علی عمران اشتیاق احمد کے ناول پیش کریں گے۔ اس طرح ہو سکتا ہے کہ کچھ دنوں میں یہاں انسپکٹر جمشید آ کر مظہر کلیم کی عمران سیریز ٹائپ کر رہے ہوں۔ :)
 
حجاب

محفلین
بہت اچھا ناول ہے علی عمران ،میں پڑھ چکی ہوں ۔مگر اچھا خاصا صحت مند بھی ہے۔لکھنا شروع کریں تو بتائیے گا یہاں کچھ صفحات میں بھی لکھ دوں گی۔
 
علی عمران

محفلین
انشااللہ مجھے 3 دن میں چھٹیاں ہو جائیں گی۔
ویسے یہ ناول 2000 صفحوں کا ہے۔

“حجاب باجی آپ کا شکریہ۔ اگر مجھے مدد کی ضرورت ہوئی تو میں‌آپ کو بتا دوں گا۔ اگر آپ ٹائپینگ کی ابتدا کرنا چاہتیں ہے ان 3 دنوں میں‌تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ویسے اگر آپ کے پاس حیرت کا سمندر یا سرخ تیر کی وادی ہے تو آپ وہ ٹائپ کرنا شروع کر دیں۔“

میرے پاس تقریبا 50 خاس نمبر ہیں اور 150 کے قریب چھوٹے ناول۔
ویسے بتا دوں‌کہ میں‌پاکستان میں نہی رہتا۔ یہ ناول 3 ترپ میں‌بہت مشکل سے ملے اور آج کل تو بلکل نہیں‌مل رہے۔
اگر کوئی بندہ کوئی اور خاص نمبر پڑنا چاہتا ہے تو ابھی بتا دے، اگر میرے پاس وہ ہوا تو میں‌وہ ٹائپ کر سکتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
علی عمران، کسی کتاب کو آن لائن لانے کا پہلا سٹیپ اس کے صفحات کو سکین کرنا اور ان کی پی ڈی ایف بنا کر ایک مشترکہ جگہ پر رکھنا ہے اگر آپ اس کام کو مل جل کر کرنا چاہتے ہیں۔ باقی تفصیل آپ کو یہاں کے دوست بتا دیں گے۔
 
حجاب

محفلین
علی عمران نے کہا:
انشااللہ مجھے 3 دن میں چھٹیاں ہو جائیں گی۔
ویسے یہ ناول 2000 صفحوں کا ہے۔

“حجاب باجی آپ کا شکریہ۔ اگر مجھے مدد کی ضرورت ہوئی تو میں‌آپ کو بتا دوں گا۔ اگر آپ ٹائپینگ کی ابتدا کرنا چاہتیں ہے ان 3 دنوں میں‌تو یہ بہت اچھی بات ہے۔ویسے اگر آپ کے پاس حیرت کا سمندر یا سرخ تیر کی وادی ہے تو آپ وہ ٹائپ کرنا شروع کر دیں۔“

میرے پاس تقریبا 50 خاس نمبر ہیں اور 150 کے قریب چھوٹے ناول۔
ویسے بتا دوں‌کہ میں‌پاکستان میں نہی رہتا۔ یہ ناول 3 ترپ میں‌بہت مشکل سے ملے اور آج کل تو بلکل نہیں‌مل رہے۔
اگر کوئی بندہ کوئی اور خاص نمبر پڑنا چاہتا ہے تو ابھی بتا دے، اگر میرے پاس وہ ہوا تو میں‌وہ ٹائپ کر سکتا ہوں۔

علی میرے پاس اشتیاق احمد کی 2003 تک کی سارے ناول اور خاص نمبر موجود ہیں ، حیرت کا سمندر بھی اچھے خاصے صفحات پر مشتمل ہے ،سرخ تیر کی وادی دیکھوں گی اگر میں لکھ سکی تو شروع کروں گی اکیلے میں نہیں لکھ سکتی۔ :(
 
فہیم

لائبریرین
حیرت ہے یہاں پر اشتیاق احمد کو پسند کرنے والے بھی ہیں

وہ تو بچوں کے ناول ہوتےہیں

لگتاہے
کچھ دن بعد یہاں عمرو عیار اور ٹارزن کے ناول بھی شروع ہوجائیں گے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اردو ادب سارا ہی اس قابل ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر منتقل ہو۔ البتہ لکھاریوں کی بات فرق ہوسکتی ہے۔ طلسم ہوش رُبا اور داستان امیر حمزہ آج بھی اردو کی ٹاپ 10 کلاسیکس میں ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
حجاب نے کہا:
علی میرے پاس اشتیاق احمد کی 2003 تک کی سارے ناول اور خاص نمبر موجود ہیں ، حیرت کا سمندر بھی اچھے خاصے صفحات پر مشتمل ہے ،سرخ تیر کی وادی دیکھوں گی اگر میں لکھ سکی تو شروع کروں گی اکیلے میں نہیں لکھ سکتی۔ :(
اگر ابتدا باطل قیامت سے ہو جائے تو کیا ہی بات ہے۔ میں‌ بھی اس میں لکھوانے کا کام کرسکتا ہوں‌ :)
 
علی عمران

محفلین
قیصرانی بھائی آپ نے فرمائش کی ہے تو پوری کرنی ہی پڑے گی۔ انشاللہ کل سے باطل قیامت شروع ہو جائے گا۔
میں اسے سکین نہی کر سکتا کہ میرے پاس سکینر نہی ہے۔
 
سندباد

لائبریرین
دوستو! کیا یاد دلایا، اشتیاق احمد کے سینکڑوں ناول پڑھ چکا ہوں اور اب بھی میرے پاس ان کے بہت سے ناول موجود ہیں۔ یہ مبارک کام جتنی جلد شروع کیا جائے اچھا ہے۔
 
دوست

محفلین
مجھے تو اس کے ناول کچھ اتنے خاص نہیں لگے۔۔۔
ہنسانے کی ناکام کوششیں۔۔۔۔
اور ہیڑ کی ہیڑ ہی لوگوں باپ بیٹا سب مشن پر۔۔۔۔
عمران سیریز کی نقل۔۔۔
 
فہیم

لائبریرین
دوست نے کہا:
مجھے تو اس کے ناول کچھ اتنے خاص نہیں لگے۔۔۔
ہنسانے کی ناکام کوششیں۔۔۔۔
اور ہیڑ کی ہیڑ ہی لوگوں باپ بیٹا سب مشن پر۔۔۔۔
عمران سیریز کی نقل۔۔۔

بالکل آپ میرے ٹیسٹ کو پسند کرنے والے ہیں
میں نے بھی یہی کہا تھا
اشتیاق احمد کے ناول میری نظر میں تو کوئی خاص نہیں بوریت سی ہوتی ہے ان کو پڑھتے ہوہے جب کبھی بھی پڑھے۔

یہ بتائیں کے آپ نے حاضر غائب پڑھی کیا نہیں پڑھی۔
 
موجو

لائبریرین
اشتیاق احمد

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میری نظر میں جس شخص نے بھی کسی مقصد کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ لکھا اس کا لکھا ہوا مواد کسی کو پسند آئے یا نہ آئے لیکن اس مقصدیت اس کی تحریر میں نظر ضرور آتی ہے یہی معاملہ محترم اشتیاق احمد صاحب کے بارے میں‌کہی جاسکتی ہے کہ انہوں نے جو بھی لکھا ہمیشہ کسی مقصد کے تحت لکھا اور بچوں کی بہترین انداز میں تربیت کرنے کی کوشش کی۔ میں‌ان کی خدمات کو سراہتا ہوں لیکن ان کے لکھے لٹریچر کا ادبی مقام میں‌متعین نہیں کرسکتا کیونکہ میں نہ تو ادیب ہوں اور نہ اتنا وسیع مطالعہ رکھتا ہوں کہ کسی کے کام پرکھ کر اس کی اصلاح کی کوشش کرسکوں۔
ہمارے ہاں‌عموما مزاج یہی ہوتا ہے بغیر کوئی مضبوط دلیل کے کسی چیز کے مخالفت یا حمایت پر کمر بستہ ہوجاتے ہیں یہ عادت میرے خیال میں بہتر نہیں ہے اس بدلنا چاہیے کسی بھی تحریر کا مقام صرف ادبی کے حوالے سے نہیں‌دیکھا جاسکتا اس میں لکھاری کی سوچ اور مقصد بھی سامنے رکھنا ضروری ہے دنیا میں بے شمار ایسی کتب ہیں جو ادبی معیار کے حوالے سے بلند مقام نہیں‌رکھتیں لیکن ان کی مقبولیت کے باعث وہی کتابیں وقت گزرنے کے ساتھ ادب کا ایک باب بن چکی ہیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
Top