نیرنگ خیال

لائبریرین
جلدی نکلیں پھر۔
اور یہ حکایتوں والا کیا ٖقصہ ہے؟
یہ حکایتیں کہاں سے آگئی بیچ میں؟ o_O
میرا اک شروع کردہ دھاگہ ہے وہ بھی۔۔۔ جس میں حکایتوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ :notworthy:
اگر آپ نے ابھی تک وہ نہیں پڑھا تو آپ سے زیادہ بےخبر محفلین میں نے نہیں دیکھا :hypnotized:
 
فرحت کیانی

کل پرسوں شاید کہیں حکایتوں کا ذکر پڑھا تھا۔ دوبارہ ڈھونڈنے کا وقت اور موقع نہیں ملا۔
اچھا اس دھاگے کا پتہ بتائیں۔ میں پہلی ہی فرصت میں پڑھنا چاہوں گی۔
میں واقعی کافی بے خبر واقعی ہوتی ہوں اکثر۔ سوچ رہی ہوں وہ ماٹو اپنا لوں۔ 'ہر خبر پر نظر' :idea:
 
حکایات نیرنگ
اس میں کافی ساری حکایتوں پر طبع آزمائی کی گئی ہے۔ :ROFLMAO:
ہم نے تو پہلے ہی اپنا سلوگن رکھا ہوا ہے۔ ہر حکایت پر نظر :notworthy:
 
رانا

محفلین
بہت زبردست دھاگہ شروع کیا ہے۔ میں نے بھی کافی عرصہ پہلے ایسا ہی ایک دھاگہ دئیے گئے شعر کی دھنائی کریں کے نام سے شروع کیا تھا جب فاتح بھائی نے اپنی ایک ایسی غزل شئیر کی تھی جس میں کافی زیادہ فارسی کے الفاظ تھے جو میرے سر کے اوپر سے گزر گئے ۔ اب آپ نے پرانی یادیں تازہ کروادیں۔:)
 
زبردست رانا بھائی۔ اس قسم کا اک بہت پرانا لیکن اصلی پری دھاگہ شمشاد بھائی کا بھی ہے۔ :)
 
نہیں جی، یہ غلط ہے۔
اب آپ سب میں کیا "علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ" کو بھی لائیں گے؟

خبردار جو کسی نے "علامہ اقبال" کے شعروں سے یہ آزادی برتی ۔ :mad:

اقبال پر صرف میرا حق ہے ، میری ساری تشریح ہی اقبالیات پر مبنی ہے اور میں کسی اور کو اس کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔:cautious:
 
یہ حکایتیں کہاں سے آگئی بیچ میں؟ o_O
میرا اک شروع کردہ دھاگہ ہے وہ بھی۔۔۔ جس میں حکایتوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے پیش کیا جاتا ہے۔ :notworthy:
اگر آپ نے ابھی تک وہ نہیں پڑھا تو آپ سے زیادہ بےخبر محفلین میں نے نہیں دیکھا :hypnotized:

تو کیا میں خود کو فرحت کیانی کی صف میں شامل سمجھوں۔ ;)

ویسے فرحت کیانی کا تو کوئی حال نہیں ہے ، کیا میرا بھی یہی حال ہونا ہے ۔ :D
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خبردار جو کسی نے "علامہ اقبال" کے شعروں سے یہ آزادی برتی ۔ :mad:

اقبال پر صرف میرا حق ہے ، میری ساری تشریح ہی اقبالیات پر مبنی ہے اور میں کسی اور کو اس کی ہرگز ہرگز اجازت نہیں دوں گا۔:cautious:
یہ زیادتی ہے۔ وہ ہمارے لیئے بھی اتنے ہی محترم ہیں۔ :unsure:

تو کیا میں خود کو فرحت کیانی کی صف میں شامل سمجھوں۔ ;)

ویسے فرحت کیانی کا تو کوئی حال نہیں ہے ، کیا میرا بھی یہی حال ہونا ہے ۔ :D
ہیں!!! :eek:
آپ نے بھی نہیں پڑھیں ابھی تک :cry:
 
مقدس

لائبریرین
میرا خیال ہے یہاں تشریح سے زیادہ "گپ شپ" ہو رہی ہے۔
چھوٹے بھائی تفریح اور تشریح ایک ساتھ۔۔ دونوں کا مزہ لو۔۔ :):)
نینی بھیا اور انیس بھیا کے دھاگے اسی لیے تو اتنے مزیدار ہوتے ہیں کہ وہاں بوریت دور دور تک نہیں ہوتی :)
 
محمد بلال اعظم

پھر شاید مقدس کے دھاگوں کو آپ بھول رہی ہیں!
 
محمداحمد

لائبریرین
نیرنگ خیال

درخواست برئے تشریح:

ہمارے حال پر رویا دسمبر
وہ دیکھو ٹوٹ کر برسا دسمبر

گزر جاتا ہے سارا سال یوں تو
نہیں کٹتا مگر تنہا دسمبر

بھلا بارش سے کیا سیراب ہوگا
تمھارے وصل کا پیاسا دسمبر

وہ کب بچھڑا، نہیں اب یاد لیکن
بس اتنا علم ہے کہ تھا دسمبر

یوں پلکیں بھیگتی رہتی ہیں جیسے
میری آنکھوں میں آ ٹھہرا دسمبر

جمع پونجی یہی ہے عمر بھر کی
مری تنہائی اور میرا دسمبر

دراصل میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ دسمبر کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے؟؟؟؟
 
Top