اصلاحِ سخن اور عروض سائٹ

فاخر رضا

محفلین
میرے پاس ایک اور بھی ہے
کتنا cute ہے یہ

IMG-20190310-WA0013.jpg
 

یاسر شاہ

محفلین
میرا خیال ہیے لازمی نہ قرار دیا جائے صوابدید پہ چھوڑ دیا جائے -اس سائٹ پہ بھی ہمیشہ انحصار مناسب نہیں،ہرچند یہ سائٹ بڑا کارنامہ ہے ذیشان صاحب کا -
 
پی سی کے لیے ملتے جلتے اینجِن پرhobby project کے طور پر کام چند ہفتے قبل شروع کیا تھا۔ اینجِن سی پلس پلس 17 میں کیو ٹی اور MingW کی مدد سے لکھا ہے۔ لغتِ کبیر کی گؤلڈن ڈکشنری اور عروض اینجِن کی بحور کی definitions والے ہیڈر نے کافی مدد کی۔ اس اینجِن کے نظام کی کوتاہ اور بلند ہجوں کے بجائے ساکن اور متحرک حروف پر بنیاد رکھی ہے۔کچھ نوک پلک درست کرنے باقی ہیں ۔ امید ہے کہ جلد پائۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
 
آخری تدوین:

فلسفی

محفلین
پی سی کے لیے ملتے جلتے اینجِن پر اسّی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ کچھ تجاویز ہوں تو چشمِ ما روشن و دلِ ما شاد۔
Capture.png

پی سی کے لیے ملتے جلتے اینجِن پرhobby project کے طور پر کام چند ہفتے قبل شروع کیا تھا۔ اینجِن سی پلس پلس 17 میں کیو ٹی اور MingW کی مدد ست لکھا ہے۔ لغتِ کبیر کی گؤلڈن ڈکشنری اور عروض اینجِن کی بحور کی definitions نے کافی مدد کی۔ اس اینجِن کے نظام کی کوتاہ اور بلند ہجوں کے بجائے ساکن اور متحرک الفاظ پر بنیاد رکھی ہے۔کچھ نوک پلک درست کرنے باقی ہیں ۔ امید ہے کہ جلد پائۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
زبردست ، پہلے ورژن کا شدت سے انتظار رہے گا
 

سید ذیشان

محفلین
پی سی کے لیے ملتے جلتے اینجِن پرhobby project کے طور پر کام چند ہفتے قبل شروع کیا تھا۔ اینجِن سی پلس پلس 17 میں کیو ٹی اور MingW کی مدد سے لکھا ہے۔ لغتِ کبیر کی گؤلڈن ڈکشنری اور عروض اینجِن کی بحور کی definitions نے کافی مدد کی۔ اس اینجِن کے نظام کی کوتاہ اور بلند ہجوں کے بجائے ساکن اور متحرک حروف پر بنیاد رکھی ہے۔کچھ نوک پلک درست کرنے باقی ہیں ۔ امید ہے کہ جلد پائۂ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔
بہت خوب! مزید رزلٹس سے آگاہ کیجئے گا۔
 
ایک تجویز درکار ہے۔ کیا عروض ویب گاہ کی طرح بہت سے مصرعوں کو ایک ہی بحر پر تولنے والا فیچر شامل کرنا چاہیے یا نہیں؟ ذاتی طور پر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ مبتدیوں کے لیے ایک ایک مصرع کی تقطیع زیادہ سودمند ثابت ہو سکتی۔ احباب کی کیا رائے ہے؟
 
ایک تجویز درکار ہے۔ کیا عروض ویب گاہ کی طرح بہت سے مصرعوں کو ایک ہی بحر پر تولنے والا فیچر شامل کرنا چاہیے یا نہیں؟ ذاتی طور پر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ مبتدیوں کے لیے ایک ایک مصرع کی تقطیع زیادہ سودمند ثابت ہو سکتی۔ احباب کی کیا رائے ہے؟
میری رائے میں تو شامل کرنا چاہیے۔
عموماً مبتدی اس بات سے آگاہ نہیں ہوتے کہ کون سی بحور ملائی جا سکتی ہیں۔ الگ الگ مصرع چیک کرنے سے یہ تو معلوم ہو جائے گا کہ مذکورہ مصرع کون سی بحر میں ہے۔ مگر یہ نہیں معلوم ہو سکے گا کہ کوئی سے دو مصرع اکٹھے کیے جا سکتے ہیں یا نہیں۔
 

فلسفی

محفلین
ایک تجویز درکار ہے۔ کیا عروض ویب گاہ کی طرح بہت سے مصرعوں کو ایک ہی بحر پر تولنے والا فیچر شامل کرنا چاہیے یا نہیں؟ ذاتی طور پر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ مبتدیوں کے لیے ایک ایک مصرع کی تقطیع زیادہ سودمند ثابت ہو سکتی۔ احباب کی کیا رائے ہے؟
ابتدائی ورژن میں فقط ایک شعر کو تولنے والا فیچر کافی ہے۔ بعد میں مزید فیچرز کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
 
اصلاح کے خواہاں افراد کو عروض سے ضرور مستفید ہونا چاہیئے، اس سے اساتذہ کے کام میں آسانی ہو گی، اس کو لازم قرار دیا جانا مینیجمنٹ کا فیصلہ ہے، مجھے تو کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا
 
پتا نہیں کیا مسئلہ ہے۔ شاید صرف Imgur پر ڈالی گئی تصویر کام کرتی ہے. وہاں کھاتا کھولنا پڑے گا جو کہ مجھ ایسے سست آدمی کے لیے مشکل ہے۔
لنک درست کر دیا ہے۔
پوسٹ امیج پر اپلوڈ ہونے کے بعد نیچے لنکس آتے ہیں۔ ان میں سے دوسرا لنک ڈائریکٹ لنک کاپی کر کے یہاں امیج ڈائیلاگ میں پوسٹ کیا کریں۔
 
خیر جو کام کی بات ہے وہ یہ ہے کہ اصلاح والا فیچر شامل کر دیا گیا ہے۔ اب دو مسائل باقی ہیں۔ پہلا اور بنیادی مسئلہ یہ کے لغت میں کئی الفاظ مزید شامل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ ابھی ایک لاکھ کے قریب الفاظ شامل ہیں۔ دوسرا یہ کہ وہ بحریں جن کے درمیان میں تسبیغ یا ازالہ در آتا ہے وہاں کوئی ایسی شرط قائم کرنا مشکل ہے جو وہاں نہ، کہ اور دوسرے الفاظ جو یک حرفی بھی استعمال ہوتے ہیں کو ایک ساکنِ زائد سمجھنے سے محفوظ رکھے۔
 
Top