اصلاح درکار ہے

ریحان، واللہ اس تبصرے میں تم مراد نہ تھے۔ بلکہ کوئی بھی خصوصاً مراد نہ تھا۔ ایک عمومی بات تھی جس کی صداقت سے تم خود بھی اچھی طرح واقف ہو۔ تم جانتے ہو میرے دل میں تمھاری کتنی قدر ہے۔ ہاں، مجھے شرمندہ کرنے کی ٹھان لو تو الگ بات ہے۔ :sneaky::sneaky::sneaky:
امان اللہ بھائی کی شاعری میں کچھ زیادہ ہی تبدیلی آ گئی ہے اس لیے ایسا کہنا ضروری سمجھا۔
 

امان زرگر

محفلین
ہنگامۂ زبوبیء ہمت ہے انفعال

مثبت ہے مگر اس سے آپ کا اصل جوہر کھو گیا ہے۔
ارے جناب تو کیا ہوا آپ نے مرض تشخیص کر لی۔۔۔۔ امید ہے علاج بھی تجویز ہو سکے گا. پرہیز جو بتائیں گے اس پہ بھی شوگر کے مریض کی طرح عمل کر لیں گے.
 

امان زرگر

محفلین
جادہ پیما ہے کاروان بہار
غمزۂ گل جنوں سے ہے دوچار
سر راحیل فاروق آپ کی آرا درکار ہے اس شعر پہ. شاید کہ شعر اتنا اعلی نہیں مگر امید ہے آپ شفقت فرمائیں گے
 

محمد وارث

لائبریرین
جادہ پیما ہے کاروان بہار
غمزۂ گل جنوں سے ہے دوچار
کاروانِ بہار اگر کوچ کر رہا ہے تو پھر دوسرے مصرعے میں اس کا تلازمہ ضروری ہے، "غمزۂ گُل" کو بدل کر دیکھیں، شاید "نکہتِ گُل" سے کچھ واضح ہو

جادہ پیما ہے کاروان بہار
نکہتِ گل جنوں سے ہے دوچار

برگِ گُل کو بھی لایا جا سکتا ہے

جادہ پیما ہے کاروان بہار
برگِ گل اب جنوں سے ہے دوچار

گو برگِ گُل میں تنافر بھی ہے اور معروف بھی شاید گل برگ ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔خیر :)
 

امان زرگر

محفلین
کاروانِ بہار اگر کوچ کر رہا ہے تو پھر دوسرے مصرعے میں اس کا تلازمہ ضروری ہے، "غمزۂ گُل" کو بدل کر دیکھیں، شاید "نکہتِ گُل" سے کچھ واضح ہو

جادہ پیما ہے کاروان بہار
نکہتِ گل جنوں سے ہے دوچار

برگِ گُل کو بھی لایا جا سکتا ہے

جادہ پیما ہے کاروان بہار
برگِ گل اب جنوں سے ہے دوچار

گو برگِ گُل میں تنافر بھی ہے اور معروف بھی شاید گل برگ ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔خیر :)
نکہت گل مطلب پھولوں کی خوشبو
جادہ پیما ہے کاروان بہار
نکہتِ گل جنوں سے ہے دوچار
شکر گرار ہوں سر
 

امان زرگر

محفلین
سر راحیل فاروق کی بات میں کافی دم ہے کہ میری اصلاح سے شاعر کا اصلی جوہر ختم ہو جاتا ہے۔
اس بات کو تسلیم کرنے میں مجھے کوئی عار نہیں کہ شاعری کی بیشتر ظاہری خوبیاں جاننے کے باوجود جو چیز شعر کے عام یا خاص ہونے کا تعین کرتی ہے اس سے میں بے خبر ہوں۔ مجھے خیال پردازی اور ثقالت نے متاثر کیا اس لیے مجھے اسلوب کی سمجھ نہیں۔
اور سب سے بڑھ کر میرا مطالعہ نہایت قلیل ہے۔
اگر عروض، قوافی وغیرہ سے متعلق اگر کسی رہنمائی کی ضرورت ہے تو میں حاضر ہوں مگر اشعار پر میری رائے اور اصلاح آپ کے لیے شاید مفید ثابت نہ ہو۔
آپ کی بیان کردہ کچھ اصطلاحات وضاحت طلب ہیں مہربانی فرما کر کوئی ان کی وضاحت کر دےکہ مجھ کم علم کے علم میں اضافہ ہو سکے
1. شعر یا شاعری کی ظاہری خوبیاں
2. شعر کےعام یا خاص ہونے کا تعین کرنے والے عوامل
3. خیال پردازی
4. ثقالت
5.اسلوب
 
آپ کی بیان کردہ کچھ اصطلاحات وضاحت طلب ہیں مہربانی فرما کر کوئی ان کی وضاحت کر دےکہ مجھ کم علم کے علم میں اضافہ ہو سکے
1. شعر یا شاعری کی ظاہری خوبیاں
2. شعر کےعام یا خاص ہونے کا تعین کرنے والے عوامل
3. خیال پردازی
4. ثقالت
5.اسلوب
ظاہری خوبیوں میں چستیء بندش، مناسبتِ الفاظ، بلندیء مضمون، خوبصورت طرزِ ادا وغیرہ شامل ہیں۔
ان عوامل کی مجھے خبر نہیں۔ اور کوئی معروضی پیمانہ بھی نہیں۔
خیال پردازی یعنی بلند خیالی۔ مرزا غالب کا شعر دیکھیں
؎
ذرہ ذرہ ساغرِ مے خانۂ نیرنگ ہے
گردشِ مجنوں بہ چشمک ہائے لیلیٰ آشنا

ثقالت یعنی بھاری ہونے کی صفت۔ اس سے مراد یہاں مشکل پسندی ہے۔
کسی شاعر کا منفرد طرزِ شاعری اسلوب کہلاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابتدا میں ضرورت ہی زہن میں تھا لیکن درست استعمال نہیں کر پا رہا تھا. ضرورت کے مترادفات متبادل کے طور پر استعمال کرنا زہن میں آیا مگر ضرورت کا ہم معنی لفظ یاد نہ آیا تو روا ہی مناسب لگا
.
داغِ لالہ کو کب طلب مرہم
دلِ عاشق کہاں بھلا بیمار
لیکن 'کب طلب' کچھ موزوں نہ لگیں شاید...‎
سر الف عین
یہ سوالیہ ہو جائے تو لطف نڑھ جائے۔ میرا ایسا خیال ہے،۔ جیسے
داغ لالہ کو حاجتِ مرہم؟
 

امان زرگر

محفلین
یہ سوالیہ ہو جائے تو لطف نڑھ جائے۔ میرا ایسا خیال ہے،۔ جیسے
داغ لالہ کو حاجتِ مرہم؟
آپ کا خیال بلکہ حکم بسر و چشم قبول سر۔۔۔۔
داغ لالہ کو حاجتِ مرہم؟
دلِ عاشق کہاں بھلا بیمار
دوسرے مصرے کے آخر میں بھی سوالیہ نشان ْ؟ ْ لگے گا کیا سر؟
 

امان زرگر

محفلین
جادہ پیما ہے کاروانِ بہار
نکہتِ گل جنوں سے ہے دوچار
باندھ ڈالا ہے دل نے رختِ سفر
غمِ جاناں سے ہو گیا بیزار
مشقِ تازہ ہے اک رواں دل میں
دھڑکنیں خوں زدہ لکھیں اشعار
عشقِ سوزاں کی پھر بحث کیجو
کچھ سنوارو اگر لبِ گفتار
داغ لالہ کو حاجتِ مرہم؟
دلِ عاشق کہاں بھلا بیمار!
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر محمد وارث
سر راحیل فاروق
محترمہ La Alma
 

امان زرگر

محفلین
دوسرے اشعار میں بھی کہیں رموز اوقاف کی ضرورت ہے تو اساتذہ شفقت فرماتے ہوئے رہنمائی فرمائیں. نوازش ہو گی
 
Top