حالانکہ وہ اپنا موقف واضح الفاظ میں دے چکے۔اور وہ ڈنڈا صرف اپنے اعجاز بھائی ( الف عین ) کے پاس ہی ہے لہذا انہی کا انتظار کر لیتے ہیں ۔ ساتھ ہی دھا گے کا رخ بھی سیدھا ہو جائے گا ۔
اصلاح سخن میں پوسٹ کرنے کا مطلب یہی ہے کہ جسے ٹیگ کیا جائے اس کے علاوہ بھی کوئی اور بھی اس میں مشورے دے سکتا ہے۔ اور اگر صرف مجھ سے اصلاح کروانے کے متمنی ہیں تو ذاتی مکالمے میں پوسٹ کرتے (حالانکہ تب بھی میں اصلاحی مشورے دینے کی بجائے یہی کہتا کہ فورم میں ہی پوسٹ کریں۔)
مجھے تو بہت خوشی ہوتی ہے جب دوسرے احباب بھی یہاں آ کر اپنے مشوروں سے نوازتے ہیں۔
جى حضرت ! ان شاءاللہ الرحمٰن !میرے تئیں افتخاررحمانی فاخر کے جذبات کا تہہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ اصلاح کے ضمن میں محمد خلیل الرحمٰن اور سید عاطف علی سے متفق ہوں اگرچہ اس وقت تیسرے صفحے پر ہوں تو غزل سامنے نہیں رہی۔ فلسفی کی باتوں پر افتخار میاں غور کریں کہ ان کے معروضات میں ہند و پاک جنگ کی کوئی بات نہیں۔ کھلے دل اور کچھ مفروضوں سے شعوری طور پر بچنے کی کوشش کرتے ہوئے سب احباب کی بات غور سے سنیں۔
افتخاررحمانی فاخر
حضورِ والا، ہندوستان اور پاکستان کی جنگ نہ چھیڑیے، اور نہ ہی یہ بحث کہ اردو کس کی ہے، اور کس کی اردو «آلودہ» اردو ہے۔
معذرت کے ساتھ
اقبال بھی اسی خطے کی پیداوار تھے، اور اقبال کے تلفظ اور ان کی اردو کی آلودگی دیکھنے کے لیے رشید احمد صدیقی کا مضمون «سر اقبال مرحوم» پڑھ لیجیے۔
اردو شعرائے کرام کو بھی کسی خاص ملک کی ملکیت قرار نہ دیجیے، اصلاحِ سخن میں اصلاح لیجیے، اور اگر چاہتے ہیں کہ کوئی اور تبصرہ نہ کرے تو کوئی اور طریقہ اپنائیے، مثلا الف عین صاحب کو ای میل کر دیا کیجیے، کیونکہ یہاں اردو محفل میں سب کو اصلاح اور اظہارِ رائے کی اجازت ہے۔
والسلام
کہیں اردو کی آلودگی محسوس ہوئی تو معذرت، کیونکہ باوجود اس کے کہ میرے آبا ہندوستان سے ہجرت کر کے آئے تھے، میں تو یہیں پلا بڑھا ہوں، اور عین ممکن ہے کسی دوسری زبان کی کثافت آپ کو محسوس ہوں۔
مزید ایک اور گزارش، کوئی زبان بھی حقیر نہیں، اردو کا پایہ بلند ضرور ہے، مگر باقی زبانیں بھی انسان ہی بولتے ہیں۔
کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ مکھی صرف گند پر ہی بیٹھ سکتی ہے۔بات تواردو کی ہی ہےاس لیے آپ اقبال پر نازاں ہیں یہ آپ کا حق ہے آپ اقبال پر نازاں کیوں ہوں ؟ فیض پر بھی کیجئے اور ہوسکے تو افتی نسیم پر بھی ناز کیجئے یہ صاحب بھی آپ کے دیار کے ہی ’’یافت‘‘ ہیں ، اس سے گریز کیوں کیجئے گا؟
یہ بھی کسی نے بہت خوب کہا ہے کہکسی نے ٹھیک ہی کہا ہے کہ مکھی صرف گند پر ہی بیٹھ سکتی ہے۔
ڈاکٹر صاحب آپ سے تو ایسے الفاظ کی توقع نہیں تھییہ بھی کسی نے بہت خوب کہا ہے کہ
باادب بانصیب
بے ادب بے نصیب
آج پہلی بار اپنے نام پر فخر محسوس نہیں ہورہا
بہت نیچ قسم کا شاعر ہے. بالکل لفنگوں جیسی باتیں کرتا ہے
exactlyبہت نیچ قسم کا شاعر ہے. بالکل لفنگوں جیسی باتیں کرتا ہے
اور بھی کچھ کہنا ہو تو شوق سے کہیں ! شیرہ میں نے نہیں کسی اور نے لگایا ہے ۔ آپ شیرہ لگانے والے کو کچھ کیوں نہیں کہتے ؟یہ بھی کسی نے بہت خوب کہا ہے کہ
باادب بانصیب
بے ادب بے نصیب
آج پہلی بار اپنے نام پر فخر محسوس نہیں ہورہا
بہت نیچ قسم کا شاعر ہے. بالکل لفنگوں جیسی باتیں کرتا ہے
زبان درازی اگر غلطی سے ہو جائے تو گوارا کی جاسکتی ہے۔ بار بار کی جائے اور ڈنکے کی چوٹ پر کی جائے تو آئینہ دکھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر صاحب آپ سے تو ایسے الفاظ کی توقع نہیں تھی و
ایک غلطی کو دوسری غلطی سے سدھارا نہیں جاتا۔ آپ تو ہمارے بڑوں میں سے ہیں۔ آپ بھی اگر یہ انداز استعمال کریں گے تو ہم جیسے نکمے کیا سیکھیں گے اس محفل سے
واہ صاحب! کیا شانِ بے نیازی ہے ۔۔۔!میں تو آپ لوگوں کی باتوں سے محظوظ ہورہا ہوں ۔
میں تو آپ لوگوں کی باتوں سے محظوظ ہورہا ہوں، فرماتے رہیں۔
---واہ صاحب! کیا شانِ بے نیازی ہے ۔۔۔!
.....
ٹھیک ہے۔براہ مہربانی ایسی باتیں نہ کریں۔ یہ محفل کے آداب کے خلاف ہے۔ آپ سے دست بستہ گزارش کی جاتی ہے۔