اصلاح فرما دیں اساتذہ

مومن فرحین

لائبریرین
اساتذہ اصلاح کر دیں
محترم الف عین
محترم محمد خلیل الرحمٰن
محمد سمیع بھائی
محمد تابش بھائی

شام ڈھلتی ہے تو یاد آتے ہیں وحشت والے
دن ترے ساتھ جو گزرے تھے محبت والے

کہیں سنتے ہیں جو الفاظ محبت والے
خواب آنکھوں میں چلے آتے ہیں حسرت والے

ترے وعدوں پہ یقیں کوئی کرے گا کیسے
اے بدلتی ہوئی سیماب طبیعت والے

عشق ملتا ہے فقط خاک میں مل جانے سے
اے مرے دوست مرے یار رعونت والے

کھل کے انکار نہ اقرار مکمل تیرا
گُرصحافت کے تو اطوار سیاست والے

ہوں میں بد رنگ مجھے رنگ لے اپنے جیسا
سب جہانوں سے حسیں خوشنما صبغت والے

گم رہوں تیرے تصور میں تری بات کروں
مجھ کو لا دے کوئی لمحات وہ فرصت والے

بس گھڑی دو گھڑی رکتا ہے چلا جاتا ہے
بیٹھ کچھ وقت مرے ساتھ او عجلت والے
 
آخری تدوین:
ترے وعدوں پہ یقیں کوئی کرے گا کیسے
اے بدلتی ہوئی سیماب طبیعت والے

خوبصورت!!!

کھل کے انکار نہ اقرار مکمل تیرا
رنگ صحافت کے تو اطوار سیاست والے

گُر صحافت کے تو اطوار سیاست والے

گم رہوں تیرے تصور میں تری بات کروں
مجھ کو لا دے کوئی لمحات وہ فرصت والے

خوبصورت!!!
 
مومن فرحین

لائبریرین
بہت شکریہ استاد جی ۔۔۔ اتنا ڈر رہی تھی پچھلی غزل کو یاد کر کے پر آپ نے پنسد کر لیا تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہی ۔۔۔ :beauty:
 
مومن فرحین

لائبریرین
اللّه سچ میں صبح اٹھ کے دیکھا تو ۔۔۔ :party:
پر میں چاہتی ہوں اس میں بھی ذرا غلطیوں کی طرف نشاندھی کر دیں تو آگے شاید اور بہتر ہو جائے ۔۔۔
 
خوب ہے غزل
سب جہانوں سے حسیں خوشنما صبغت والے
خوشنما کا الف گرنا درست نہیں۔

بیٹھ کچھ وقت مرے ساتھ او عجلت والے
او عجلت میں غالباً عیبِ تنافر آ رہا ہے۔ اساتذہ بہتر بتا سکتے ہیں۔ مجھے پڑھنے میں ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔

ایک اور توجہ یہ کہ پہلے مراسلے میں اصلاح نہ کیجیے، بلکہ اصلاح شدہ غزل دوبارہ کمنٹ میں پوسٹ کیجیے۔
 
گم رہوں تیرے تصور میں تری بات کروں
مجھ کو لا دے کوئی لمحات وہ فرصت والے
شعر تو درست ہے۔
مگر جو بات چچا غالب کہہ گئے ہوں، وہ کسی اور رنگ میں مزا ہی نہیں کرتی۔ :)

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے
 
مومن فرحین

لائبریرین

مومن فرحین

لائبریرین
شعر تو درست ہے۔
مگر جو بات چچا غالب کہہ گئے ہوں، وہ کسی اور رنگ میں مزا ہی نہیں کرتی۔ :)

جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت، کہ رات دن
بیٹھے رہیں تصورِ جاناں کیے ہوئے

پتا ہے پہلے میں کچھ ایسا لکھنا چاہتی تھی کہ تجھ کو سوچ کر کچھ لکھوں سمتھنگ ۔۔۔۔:heehee:
پر پھر وہ ہوتے ہوتے ایسا ہو گیا ۔۔۔
اچھا اس کو نکال دوں کیا پھر ؟
 
پتا ہے پہلے میں کچھ ایسا لکھنا چاہتی تھی کہ تجھ کو سوچ کر کچھ لکھوں سمتھنگ ۔۔۔۔:heehee:
پر پھر وہ ہوتے ہوتے ایسا ہو گیا ۔۔۔
اچھا اس کو نکال دوں کیا پھر ؟
شعر میں کوئی خامی نہیں۔ رہے بھی تو کوئی حرج نہیں۔ :)
 
تابش بھائی نے جن نکات کی نشاندہی کی، ان کی بابت میری ناچیز رائے حسبِ ذیل ہے۔

۱۔ خوشنما کی الف کا اسقاط یقیناً تکنیکی اعتبار سے غیر مستحسن ہے مگر اس مقام پر مجھے تو اتنا برا نہیں لگا کہ روانی کچھ خاص متاثر نہیں ہو رہی، اس لیے میں نے اعتراض بھی نہیں کیا۔
۲۔ او عجلت میں ہمارے عمجی تلفظ کے حساب سے تو یقیناً تنافر محسوس ہوتا ۔۔۔ مگر چونکہ کلاسیکی اصول پر ابھی بھی الف اور عین کا مخرج علیحدہ تسلیم کیا جاتا ہے اس لیے ٹیکنیکلی اس کو تنافر کہنا شاید مناسب نہ ہو۔ واللہ اعلم۔

دعاگو،
راحلؔ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
آپ نے نجانے کن محمد سمیع صاحب کو ٹیگ کر دیا ہے :)
یہ جو دو حضرات ہیں، محمد احسن اور محمد سمیع کے نام سے ۔۔۔ کسی دن غلطی سے لاگ ان کر بیٹھے تو اتنے سارے نوٹیفیکشنز دیکھ کر مستقل لاگ آؤٹ کر بیٹھیں گے :)
اوہ مطلب آپ کو نہیں ملی نوٹیفکیشن ؟
تبھی تو کہوں راحل بھائی دیکھ کیوں نہیں رہے ابھی تک ۔۔۔:heehee:
پھر کیسے لکھوں ؟
 
مومن فرحین

لائبریرین
تابش بھائی نے جن نکات کی نشاندہی کی، ان کی بابت میری ناچیز رائے حسبِ ذیل ہے۔

۱۔ خوشنما کی الف کا اسقاط یقیناً تکنیکی اعتبار سے غیر مستحسن ہے مگر اس مقام پر مجھے تو اتنا برا نہیں لگا کہ روانی کچھ خاص متاثر نہیں ہو رہی، اس لیے میں نے اعتراض بھی نہیں کیا۔
۲۔ او عجلت میں ہمارے عمجی تلفظ کے حساب سے تو یقیناً تنافر محسوس ہوتا ۔۔۔ مگر چونکہ کلاسیکی اصول پر ابھی بھی الف اور عین کا مخرج علیحدہ تسلیم کیا جاتا ہے اس لیے ٹیکنیکلی اس کو تنافر کہنا شاید مناسب نہ ہو۔ واللہ اعلم۔

دعاگو،
راحلؔ۔
تو پھر کچھ ٹھیک نہیں کرنا نا اب ۔۔۔ ؟
 
۱۔ خوشنما کی الف کا اسقاط یقیناً تکنیکی اعتبار سے غیر مستحسن ہے مگر اس مقام پر مجھے تو اتنا برا نہیں لگا کہ روانی کچھ خاص متاثر نہیں ہو رہی، اس لیے میں نے اعتراض بھی نہیں کیا۔
عربی اور فارسی الاصل الفاظ میں حروف کا اسقاط روا نہیں ہے۔
 
اوہ مطلب آپ کو نہیں ملی نوٹیفکیشن ؟
تبھی تو کہوں راحل بھائی دیکھ کیوں نہیں رہے ابھی تک ۔۔۔:heehee:
پھر کیسے لکھوں ؟
یہ تو مجھے بھی نہیں معلوم کیونکہ میں نے کبھی اپنا نام ٹیگ نہیں کیا :) پتہ نہیں میرے اسمِ مستخدم میں تشدید کیوں در آئی تھی، غالباً اس لیے ٹیگ کرنے میں مشکل ہوتی ہے سب کو۔
 
Top