اصلاح فرما دیں اساتذہ

اوہ مطلب آپ کو نہیں ملی نوٹیفکیشن ؟
تبھی تو کہوں راحل بھائی دیکھ کیوں نہیں رہے ابھی تک ۔۔۔:heehee:
پھر کیسے لکھوں ؟
جس فرد کو ٹیگ کرنا ہے، اس کا نام شروع سے لکھیے۔ راحل بھائی کے نام میں محمّد کی میم پر تشدید ہے، تو تشدید بھی ٹائپ کرنی پڑے گی۔
ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ مکمل نام کاپی کریں اور @ کے بعد پیسٹ کر دیں۔
 
استادِ محترم کے الفاظ میں
ایک سادہ اصول یہ بھی یاد رکھیں کہ عربی فارسی کا آخری لفظ نہیں گرایا جاتا
اور جب پوچھا گیا کہ
کیا" گلی " میں یا کا اسقاط جائز ہے ؟ یا یہ بھی سنسکرت، برج بھاشا یا ہندی کے ان الفاظ میں سے ہے جس کی یا اصلی ہے ؟

اگر روانی متاثر نہ ہو رہی ہو تو کیا جا سکتا ہے
 
استادِ محترم کے الفاظ میں

اور جب پوچھا گیا کہ
تابش بھائی، اقوال اساتذہ کی ضرورت تو تب ہوگی جب کوئی اصولی اختلاف ہو۔ میں نے تو اس اصول کا انکار کیا ہی نہیں بلکہ پہلے مراسلے میں ہی لکھا تھا کہ ایسا کرنا غیر مستحسن ہے۔
اردو کے لسانی و صوتی میں مزاج میں کبھی کبھار عربی و فارسی کے حروف کا اسقاط روانی کو مجروح نہیں کرتا۔ میری اس بات کی تائید مکرمی ظہیر بھائی کے اس مراسلے سے بھی ہوتی ہے۔

بھائی، یہ میرا مسلک قطعی نہیں ۔ میں بھی ہر اُس حرفِ علت کو گرانے کا قائل ہوں کہ جو روانی مجروح کئے بغیر گرایا جاسکے ۔ عروض کے تمام اختلافی مسائل پر میرا مسلک وہ ہے جو میں نے عملی طور پر اپنے شعر میں برتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ کسی شعر پر تبصرے یا اصلاح کے ضمن میں جب بات ہوتی ہے تو لکھنا پڑتا ہے کہ عمومی اصول یہ ہے اور عمومًا ایسا کیا جاتاہے وغیرہ وغیرہ ۔
اسی لیے میں عموماً اپنے تبصروں میں اسقاط حروف پر اعتراض تبھی کرتا ہوں جہاں روانیٔ قرأت متاثر ہو رہی ہو۔ یہ میرا ذاتی رجحان ہے، کوئی اصول نہیں ۔۔۔ سو کسی پر واجب الاتباع بھی نہیں :)
 
آخری تدوین:

مومن فرحین

لائبریرین
جس فرد کو ٹیگ کرنا ہے، اس کا نام شروع سے لکھیے۔ راحل بھائی کے نام میں محمّد کی میم پر تشدید ہے، تو تشدید بھی ٹائپ کرنی پڑے گی۔
ایک آسان طریقہ یہ ہے کہ مکمل نام کاپی کریں اور @ کے بعد پیسٹ کر دیں۔
اوہ یہ تو کافی آسان بتایا آپ نے میں کر کے دیکھتی ہوں ۔۔۔
 

مومن فرحین

لائبریرین
تابش بھائی مجھے غزل کی درستگی میں اتنی دیر نہیں لگی تھی جتنی ٹیگ کرنے میں لگ رہی ہے :unsure:
مجھے جلدی سمجھ ہی نہیں آتی کوئی بات ۔۔۔:-(
 

مومن فرحین

لائبریرین
ارے استاد جی میں چاہتی تھی کہ سب خامیاں نکل جانے کے بعد آپ کے حضور پیش کروں ۔۔۔ باقی استادوں نے تو دیکھ لیا ہے آپ بھی دیکھ لیں ۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
ارے استاد جی میں چاہتی تھی کہ سب خامیاں نکل جانے کے بعد آپ کے حضور پیش کروں ۔۔۔ باقی استادوں نے تو دیکھ لیا ہے آپ بھی دیکھ لیں ۔۔
سب خامیاں نکل جانے کے بعد میرے نکالنے کے لیے کیا بچے گا :p
استاد جی ذرا غزل کی اصلاح فرما دیں:heehee:
اب نہیں فرما رہے :mad-tongue:
 
Top