اصلاح کی درخواست ہے

واہ میاں یہ کایا پلٹ کیسے ممکن ہو گئی؟
اوزان درست ہیں لیکن
آ ہی جاتا مجھےبھی تیری وفاؤں کا یقین
مجھے بھی 'مجبی' تقطیع ہو رہا ہے جس سے روانی متاثر ہو رہی ہے
جی استاد محترم درست کرتا ہوں۔
 
استاد محترم سے اصلاح کے بعد پیش خدمت ہے۔

تیری بکھری ہوئی زلفوں کا نظارہ کرتا
اپنی سانسیں تری خوشبو سے نکھارا کرتا

آ ہی جاتا مجھے کچھ تیری وفاؤں کا یقین
مست نظروں سے ذرا تو جو اشارہ کرتا

یوں سجاتا تری یادوں سے میں اپنی خلوت
کہ خیالوں میں ترا حُسن سنوارا کرتا

کبھی رخُسار پہ چھا جاتی اگر قُوس قزح
صدقہ پھولوں کا میں تجھ پر سے اتارا کرتا

حیف واقف نہ ہوا حال سے میرے 'ورنہ
تو مرے ساتھ بھی کچھ وقت گزارا کرتا

ختم کرتا جو تعلّق تو نقیبی سے کبھی
لیلیٰ لیلیٰ بنا مجنوں وہ پکارا کرتا
 
فاخر رضا

محفلین
آج خلیل الرحمٰن بھائی کی وجہ سے پہلی بار آپ کی غزل دیکھی.
غزل نعت حمد سب کا مزہ آگیا. پہلے تو سوچا پوچھ لوں کس سے لکھوائی ہے پھر خیال آیا بدتمیزی ہوگی.
مذاق برطرف سچ مچ بہترین غزل ہے
اگلی محفل ناشتہ میں ایک اور آرٹسٹ کا اضافہ مبارک ہو
بس ایک دفعہ پڑھ کر سکھا دیجیے
 
فاخر رضا

محفلین
کراچی کی محفل ناشتہ کا مقابلہ آپ ماضی یا حال کی کسی بھی ادبی محفل یا کافی شاپ سے کرسکتے ہیں. مختلف پس. نظر کے باوجود جس طرح ہر شخص انجوائے کرتا ہے وہ قابلِ رشک ہے. خدا نظربد سے دور رکھے. سب سے مذیدار بات یہ ہے کہ سب ہی افراد مختلف تعلیمی اور روزگار کے ساتھ صرف اردو کے مشترکہ... کی وجہ سے مل بیٹھتے ہیں. (... کا لفظ نہیں آرہا)
 
ہم چشمِ تصور سے نقیبی بھائی کو امین بھائی کے آڈیو سسٹم پر اپنی غزل پیش کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔ نقیبی بھائی کی سریلی آواز کوکن ہل پارک کی کھلی فضاؤں میں گونج رہی ہے
 
نقیبی بھائی مزید غزلیں عنایت فرمائیں! آپ نے تو آتشِ شوق کو بھڑکا دیا!
اللہ کریم آپ کے شوق آتش کا مزید جلا بخشیں ۔
مزید کی کئی دفعہ کوشش کی ہے اور جاری ہیں مگر صد افسوس کہ درپیش زندگی کے معاملات کی وجہ سے ہم اپنا اس شوق کو صحیح وقت نہیں دے پا رہے ہیں ۔
 
آج خلیل الرحمٰن بھائی کی وجہ سے پہلی بار آپ کی غزل دیکھی.
غزل نعت حمد سب کا مزہ آگیا. پہلے تو سوچا پوچھ لوں کس سے لکھوائی ہے پھر خیال آیا بدتمیزی ہوگی.
مذاق برطرف سچ مچ بہترین غزل ہے
اگلی محفل ناشتہ میں ایک اور آرٹسٹ کا اضافہ مبارک ہو
بس ایک دفعہ پڑھ کر سکھا دیجیے
شکریہ فاخر بھائی ،
جی یہ کاوش خالص ہماری ہے جو استاد محترم کی زیر سرپرستی ہم نے سیکھی اور پھر آپ پر خلوص محفلین کے ذوق کو مد نظر رکھتے ہوئے محفل پر پیش کی تھی۔
ان شاء اللہ آئندہ زندگی رہی تو آپ کی خواہش کا لازمی احترام کریں گے ۔
 
کراچی کی محفل ناشتہ کا مقابلہ آپ ماضی یا حال کی کسی بھی ادبی محفل یا کافی شاپ سے کرسکتے ہیں. مختلف پس. نظر کے باوجود جس طرح ہر شخص انجوائے کرتا ہے وہ قابلِ رشک ہے. خدا نظربد سے دور رکھے. سب سے مذیدار بات یہ ہے کہ سب ہی افراد مختلف تعلیمی اور روزگار کے ساتھ صرف اردو کے مشترکہ... کی وجہ سے مل بیٹھتے ہیں. (... کا لفظ نہیں آرہا)
بلاشبہ یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔
الحمدللہ ہمیں اس بات پر بہت فخر محسوس ہوتا ہے کہ ہمیں کراچی کی محفل ناشتہ کی تقریب کے بدولت کئی عمدہ اسلوب کے مالک اور عملی و فنی ماہر شخصیات کا قرب میسر آیا ہے ۔
 
Top