اردو لنک ڈوٹ کوم ملی ہے مجھے ۔۔۔۔ اور
شمشاد بھائی یہ تو پڑھیں ذرا:
"
اردولنک فری اردوسافٹ ویر بنانے والا پہلا ادارہ ہے۔ اردو کی تاریخ میں پہلی بار اردو چیٹ ۔ اردو ایم ایس این میسنجر ۔ اردو ای میل ۔ اردو پلئیر ۔ اردو فائل ٹرانسفر ۔ اردو ڈکشنری بنانے کا شرف اُردولنک کو ہی حاصل ہے۔ تمام سافٹ ویرز اور ان کا استعمال مفت ہے۔ ہمارا مقصد اپنی قومی زبان اور صوبائی زبانوں کو فروغ دینا ہے۔ اردو بولیں ۔ اردولکھیں ۔ اردو پڑھیں ۔ یہی ہماری پہچان ہے ۔
سافٹ ویر ڈاون لوڈ کریں ۔ اس کو چلائیں اور پھر اردو کو عملی طور پر انٹرنیٹ پر رنگ پرنگے فونٹس اور سمائلیز کے ساتھ بھاگتے ہوئے دیکھیں ۔ ہزاروں گانے اردو بول کے ساتھ جھوم جھوم کر سنیں ۔ آپس میں انفارمیشن کا تبادلہ کریں ۔ اپنے دور دراز فیملی ممبران کے ساتھ اپنے الگ روم میں گروپ کی صورت یا ون ٹو ون اردو میں چیٹ کریں ۔ جب آپ کو یقین آجائے کے یہ سافٹ ویر واقعی کمال کے ہیں اور بالکل فری ہیں تو آپ بھی اس خدمت زبان میں حصہ لیں اور اردو کو وہ مقام دلانے میں ہماری مدد کریں جس کی یہ حق دار ہے۔"