انا للہ و انا الیہ راجعون
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللہ پاک زندگی اور موت ہر فیصلے میں تیری ہی رضا
شامل ہے ، ہم محتاج ہیں تیرے
تیرا ہم پر احسان عظیم ہے کہ ہماری
زبانوں پر تیرا اور تیرے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کا مبارک نام ہے
مالک ہمیں یہ سعادت نصیب فرما کہ ہم
دل و جان سے تیری رضا کو تسلیم کریں
اللہ پاک تمام بڑھائی اور تعریف تیرے ہی لئے ہے
مالک ہم گناہگار ہیں، ہمارے اعمال کوتاہیوں، لرزشوں سے پر ہیں
مگر ہمارے گناہوں سے کہیں زیادہ
لا محدود وسعت تیری رحمت کی ہے
مالک تو قہار بھی ہے تو جبار بھی ہے
مگر ہم پر یہ کرم خاص ہے کہ تو رحیم، کریم بھی ہے
اور ہم تیری رحمت ہی پر نظر رکھ کر
تجھ سے رحم کی بھیک مانگتے ہیں
خالق کل جہاں ہمارے حال پر کرم فرما
جن کو تو نے اس جہان میں بھیجا
اور جن کو تو نے اس جہان سے اپنی
جانب واپس بلا لیا
مالک ان سب کلمہ گو پر اپنا خصوصی کرما فرما
خاص طور پر محترم اعجاز عبید کی والدہ محترمہ پر ،
ان کی قبر کو اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نور سے منور فرما
قبر سے آخرت تک کے سفر کی ہر منزل کو آسان فرما
اچھی انجمن نصیب فرما
اور
جنت میں اعلی مقام عطا فرما
اور مالک کائنات
سوگوار قلوب کو اپنی اور اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت سے پر بہار فرما
اور بیشک تو ہی پرودگار عالم ہے
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ
إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ