اعزازات کا نظام!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے فورم پر تجرباتی طور پر اعزازات کا ایک نظام شامل کیا ہے۔ اس کے ذریعے منتظمین بشمول ماڈریٹرز یوزرز کو مختلف "وجوہ" پر اعزازات سے نواز سکتے ہیں۔ اعزاز حاصل کرنے والے یوزر کے نام کے ساتھ اسے دیا جانے والا تمغہ ظاہر ہوگا۔ اس نظام سے ان دوستوں کو سہولت ہو جائے گی جو مختلف زمرہ جات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔ فی الحال اس ایوارڈز سسٹم میں ایک ہی تمغہ شامل ہے۔ اس کا نام میں نے خصوصی کارکردگی کا تمغہ رکھا ہے اور تجرباتی طور پر یہ تمغہ محب علوی کو عنایت کیا ہے۔۔۔ میرا مطلب ہے دیا ہے۔:rolleyes:

اگرچہ میں نے ایواڈز سسٹم کے ساتھ قابل استعمال کافی گرافکس ڈاؤنلوڈ کر لی ہیں لیکن ان سب کو ایوارڈز سسٹم میں درج کرنے کا کام قدرے وقت طلب ہے کیونکہ انہیں ایک ایک کرکے ہی انٹر کیا جا سکتا ہے۔ اس اعزازات کے نظام کے استعمال کے بعد ہی اس کی افادیت کا پتا چلے گا۔

والسلام
 
ماوراء

محفلین
وعلیکم السلام۔

زبردست نبیل بھائی۔

اور محب علوی آپ کو محفل پر پہلا دیا گیا (تجرباتی) تمغہ مبارک ہو۔ اگر یہ پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا تو آئندہ بھی محفل میں پہلی بار کوئی کام کرنے سے پہلے آپ کو تجربے کے طور پر آزمایا جا سکتا ہے۔:grin:
 
نبیل بھیا! آپ تو ماشاء اللہ مسلسل کوئی نہ کوئی نئی چیز متعارف کرارہے ہیں۔ بہت خوب۔۔۔
اور محب بھائی جان! سب سے پہلے تمغہ حاصل کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد۔ یہ آپ کی خلوصِ نیت اور محنت کا اعتراف ہے۔۔۔ ہم سب کی طرف سے۔ ویسے بدلہ میں آپ نبیل بھیا کو بھی تمغے سے نواز دیجئے کہ ان کے کارنامے بلاشبہ عظیم ہیں۔
 
وعلیکم سلام ،

آج محفل پر ان باکس دیکھا تو نبیل کا پیغام آیا ہوا تھا اور ایک عدد 'تجرباتی' تمغہ میرا منتظر تھا۔ پہلے تو سوچا کہ شاید ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے کوئی ایوارڈ میرے حصہ میں بالاخر آ ہی گیا ہے ۔ :) پھر غور سے پڑھا تو پتہ چلا کہ ایک طے شدہ میڈل دیا جارہا ہے اور ساتھ ہی ایک عہدہ بھی جو بزعم خود تو کب کا دے چکا تھا اب سرکاری طور پر بھی مل رہا ہے۔

تجرباتی طور پر بھی نبیل نے تمغہ دیا ہے بعد از عنایت البتہ شعبہ اچھا چنا ہے ;)

فی الحال تو میں خوش ہوں کہ ایک عدد تمغہ کہیں سے ہاتھ آیا تو سہی۔ :) شکریہ نبیل
 
وعلیکم السلام۔

زبردست نبیل بھائی۔

اور محب علوی آپ کو محفل پر پہلا دیا گیا (تجرباتی) تمغہ مبارک ہو۔ اگر یہ پہلا تجربہ کامیاب ہو گیا تو آئندہ بھی محفل میں پہلی بار کوئی کام کرنے سے پہلے آپ کو تجربے کے طور پر آزمایا جا سکتا ہے۔:grin:

پہلی دفعہ ایوارڈ دینا ایک تجربہ ہے نہ ایوارڈ دینے کا ، اس تناظر میں نبیل نے ذکر کیا ہے اور تجربہ تو کامیاب ہی سمجھو مگر آزمانے کے لیے میں نے خود کو پیش کرنے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ;)
 
رضوان

محفلین
نبیل سچ بتاؤ محب کو تم نے کیا سمجھ رکھا ہے؟ ;)

محب عیدِ الاضحٰی کے دنوں میں غائب ہوجانا ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب یہ درست ہے کہ یہ تمغہ تجرباتی طور پر دیا گیا ہے لیکن محب اس اعزاز کے واقعی حقدار ہیں۔ ;) وہ محفل فورم کے شعبہ ترغیب و تحریص و تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ :) اس کے ساتھ ہی لغت پراجیکٹ کا بار بھی ان کے نازک کندھوں نے اٹھایا ہوا ہے۔ :grin:
 
نبیل بھیا! آپ تو ماشاء اللہ مسلسل کوئی نہ کوئی نئی چیز متعارف کرارہے ہیں۔ بہت خوب۔۔۔
اور محب بھائی جان! سب سے پہلے تمغہ حاصل کرنے پر ڈھیر ساری مبارکباد۔ یہ آپ کی خلوصِ نیت اور محنت کا اعتراف ہے۔۔۔ ہم سب کی طرف سے۔ ویسے بدلہ میں آپ نبیل بھیا کو بھی تمغے سے نواز دیجئے کہ ان کے کارنامے بلاشبہ عظیم ہیں۔

خیر مبارک راہبر اور محنت کا اعتراف نہیں ہے بھئی یہ اعتراف ہے کہ دوسروں سے کام کروانے کا ;)

میں نبیل کو کیسے تمغہ ، تمغے تو سارے نبیل نے اپنے پاس پہلے ہی رکھ لیے دوسروں کو دینے کے بہانے ویسے تجویز اچھی ہے اس پر ایک علیحدہ دھاگہ ہونا چاہیے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل !
آپ كو مبارك هو سلسله اعزازت شروع كرنے پر
اور محب علوی
آپ كو
تجرباتی مبارك باد پیش كرتا هوں
كیونكه تمغمه بھی تو تجر باتی هے
اور هااں نبیل!

آپ فوری طور تمغے سے "تجرباتی" والی دم كو هٹا لیں تاكه
محب علوی اس احساس كمتری كا شكار نه هوں كه انهیں تمغه كاركردگی كی بنا پر نهیں بلكه تجرباتی طور پر عطا كیا گیا هے
یعنی! "هیلو! تمغه ٹیسٹنگ، هیلو!"
:):)
 
السلام علیکم،

جناب یہ درست ہے کہ یہ تمغہ تجرباتی طور پر دیا گیا ہے لیکن محب اس اعزاز کے واقعی حقدار ہیں۔ ;) وہ محفل فورم کے شعبہ ترغیب و تحریص و تحریک کے سربراہ کی حیثیت سے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ :) اس کے ساتھ ہی لغت پراجیکٹ کا بار بھی ان کے نازک کندھوں نے اٹھایا ہوا ہے۔ :grin:

وعلیکم سلام،

اصل میں نبیل تجرباتی کا ذکر کرکے تم نے لوگوں کو باتیں بنانے کا موقع فراہم کر دیا ہے اب لاکھ تصدیق کی جائے تجرباتی بات کا لوگ نہ بھولیں گے ;)

لغت والی بات اچھی کہی تم نے ویسے کندھوں میں درد شروع ہو گیا ہے اب تو :)
 
Top