ماوراء
محفلین
تمغوں کا ذکر کر کے تو آپ نے "ان خاتون" کے اپنے زخم ہرے کر دیے۔ یہی تو دکھ ہے کہ "صرف ایک" اعزاز رکھتی ہیں وہ۔
آپ کو پتا ہی نہیں کہ ماورا صاحبہ سے تمغوں کا ذکر کرنا منع ہے۔ کیوں ماورا ٹھیک ہے نا؟
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
آہ۔۔ ایک زخم نہیں۔۔دو دو زخم ہرے کر دئیے ہیں۔ ایک تو مجھ معصوم بچی کو "خاتون" بنا دیا۔ اور اوپر سے تمغوں کا ذکر کر دیا۔ اب محسن صاحب کو کیسے بتاؤں کہ یہ تمغہ میں نے خود ہی اپنے آپ کو دیا ہے۔ تاکہ تھوڑی بہت عزت رہ جائے۔ اور یہ تمغہ بھی کوئی خاص تمغہ نہیں ہے۔ یہ تو تمام لائبریری کے فعال ارکان کو دیا گیا ہے۔
اپنی اپنی قسمت ہے۔ کچھ لوگ کچھ بھی نہیں کرتے تو ان کو چار چار تمغے مل جاتے ہیں۔ اور جو کرتے ہیں۔ وہ کسی کو دکھائی ہی نہیں دیتے۔ آہ۔۔۔