شاکرالقادری
لائبریرین
صرف چند حروف کے اصافے کے ساتھ پشتو سندھی ، پنجابی اور کشمیری سپورٹ بھی فراہم کی جا سکتی ہے اگر ایسا کوئی سانچہ ہی بنانا مقصود ہے تو ہماری باقی زبانوں سے اغماض نہیں برتا جا سکتا ۔۔۔ القلم سیریز کے فانٹس کے بارے میں بھی ہمارے بہت سارے دوستوں کو یہی شکایت ہے کہ ان میں پنجابی سندھی پشتو سپورٹ شامل نہیںعارف بھائی وہ ایک ایسا سانچہ بنانا چاہئے ، جو ورڈ ایکسل کے علاوہ فوٹو شاپ میں بھی استعمال ہو سکے۔ اور اس میں عربی ، فارسی اور اردو کی سپورٹ موجود ہو۔ اور ساتھ میں اعراب کا بھی کوئی آسان سا حل ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟