افضل حسین بھائی کی خطاطی

شاکرالقادری

لائبریرین
عارف بھائی وہ ایک ایسا سانچہ بنانا چاہئے ، جو ورڈ ایکسل کے علاوہ فوٹو شاپ میں بھی استعمال ہو سکے۔ اور اس میں عربی ، فارسی اور اردو کی سپورٹ موجود ہو۔ اور ساتھ میں اعراب کا بھی کوئی آسان سا حل ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
صرف چند حروف کے اصافے کے ساتھ پشتو سندھی ، پنجابی اور کشمیری سپورٹ بھی فراہم کی جا سکتی ہے اگر ایسا کوئی سانچہ ہی بنانا مقصود ہے تو ہماری باقی زبانوں سے اغماض نہیں برتا جا سکتا ۔۔۔ القلم سیریز کے فانٹس کے بارے میں بھی ہمارے بہت سارے دوستوں کو یہی شکایت ہے کہ ان میں پنجابی سندھی پشتو سپورٹ شامل نہیں
 
اشتیاق علی

کیا ایسا سانچہ پہلے بنا ہوا ہے ۔ اگر نہیں تو اس مد میں کیا کرنا چاہئے؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
عارف بھائی وہ ایک ایسا سانچہ بنانا چاہئے ، جو ورڈ ایکسل کے علاوہ فوٹو شاپ میں بھی استعمال ہو سکے۔ اور اس میں عربی ، فارسی اور اردو کی سپورٹ موجود ہو۔ اور ساتھ میں اعراب کا بھی کوئی آسان سا حل ہو۔ آپ کا کیا خیال ہے اس بارے میں؟
جب سانچہ ہی بنانا ہے تو پھر عربی فارسی ادو ہی کیوں ۔۔ پشتو ، سندھی، پنجابی اور کشمیری بھی کیوں نہیں ۔۔ ۔ ۔ القلم فانٹ سیریز کے متعلق اکثر احباب یہ گلہ کر چکے ہیں ۔۔ میں خود ایک ایسے سانچے کا حامی ہوں جس میں ۔۔ پشتو ، سندھی، پنجابی اور کشمیری سپورٹ بھی موجود ہو
 
شاکرالقادری

لائبریرین
کیا ایسا سانچہ پہلے بنا ہوا ہے ۔ اگر نہیں تو اس مد میں کیا کرنا چاہئے؟
ایسا سانچہ بنا ہوا ہے ۔۔۔۔ جو ظہور احمد سولنگی نے بنایا تھا ۔۔ وہ میں فراہم کر سکتا ہوں لیکن اس میں بہت زیادہ زبانوں کی سپورٹ ہے اور حروف کی اشکال کی ترتیب بھی شائد آپ کی پسندیدہ خاطر نہ ہو اس لیے دوچار لوگوں سے رابطہ کیجئے اور انہیں یہاں ٹیگ کیجئے جو پنجابی، سندھی اور کشمیری کے مخصوص حروف بتائیں ۔۔۔ ان کی یونی کوڈ ویلیوز کو بھی فونٹ میں شامل کیا جائے
پنجابی کے لیے ۔۔۔ دوست اور تلمیذ
پشتو کے لیے ۔۔۔۔ عبدالمجید
سندھی کے لیے۔۔۔۔@
کشمیری کے لیے ۔۔۔۔ @
سرائیکی کے لیے ۔۔۔۔ @
 
دوست

محفلین
پنجابی کا تو ایک اڑ نون ہے اور ایک اڑ لام۔ اڑ نون کے لیے چار نقطوں پر آ کر بات ختم ہوئی تھی پچھلی گفتگو میں کہیں۔ سرائیکی میں یہ حرف ہے کہیں۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
لیجئے افضل فونٹ کے چند نمونے۔ ابھی شروعاتی کام کیا ہے۔ مزید کام ہونا ابھی باقی ہے۔
فونٹ اردو لکھنے کے قابل ہو گیا ہے۔
afzaladvertisingfont.png

afzaladvertisingfont1.png
 
شاکرالقادری

لائبریرین
بیس لائن پر الفاظ کی نشست و برخاست درست نہیں ۔۔۔ کچھ جوڑ بہتر نہیں لگ رہے۔۔ میم کی درمیانہ شکل اور لا کا جوڑ بھی قابل توجہ ہے
 
Top