افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ۔ بمقابلہ بھارت

یاز

محفلین
آئرلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی آج سے بھارت کے خلاف شروع ہو چکا ہے۔ یوں افغانستان ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا 12واں ملک بن گیا ہے۔
بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت 18 سکور ہے اور کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا۔
 

یاز

محفلین
دھون کی 47 گیندوں پہ ففٹی مکمل۔ اس میں ایک چھکا اور 10 چوکے شامل ہیں۔
 

ابن توقیر

محفلین
نئی ٹیموں کو ٹیسٹ کلب میں لانا اچھا فیصلہ ہے مگر جب تک وہ خود کو کسی قابل کریں گے "تگڑے" ممالک خوب ریکارڈ جوڑ لیں گے۔
 

یاز

محفلین
افغان باؤلنگ کو دل کھول کر پیٹ لیا گیا ہے۔ 116 رنز ہیں اور کئی وکٹ نہیں گری، نہ ہی گرتی دکھائی دے رہی ہے۔
 

یاز

محفلین
افغانستان کو ایسے پیٹا جا رہا ہے، جیسے اننگز کے آخری پانچ اوور چل رہے ہوں۔ گزشتہ 10 اوورز میں 68 رنز بنا لئے گئے ہیں۔ شیکھر دھون 81 پہ ناٹ آؤٹ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
پہلا ٹیسٹ میچ ہی ہندوستان سے رکھوا دیا۔

بتدریج کھیلنے کا موقع دینا چاہیے تھا نئی ٹیم کو۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
مطلب پاکستان سے رکھواتے اور جتواتے بھی! :)

ہاہاہاہا!

بالکل ! پاکستانی نو آموز ٹیموں کے لئے چارو ں کارنر سوفٹ رکھتے ہیں اور دیدہ و دانستہ چاروں شانے چت ہو کر نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔ :)
 
ہاہاہاہا!

بالکل ! پاکستانی نو آموز ٹیموں کے لئے چارو ں کارنر سوفٹ رکھتے ہیں اور دیدہ و دانستہ چاروں شانے چت ہو کر نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرتے۔ :)
اور بالفرض جیت بھی گئے، تب بھی دنیا کو یہ ضرور باور کروا جائیں گے کہ آپ میں بہت دم ہے۔
 
Top