افلاطون
محفلین
سب سے پہلے حاضرین محفل کو السلام علیکم۔
جی کیا کہا؟ افلاطون؟ ارے بابا اسے مرے ہوئے تو صدیاں بیت گئیں بلکہ اب تو اس کی ہڈیاں کھاد بن کے اڑ گئی ہوں گی۔ اچھا تو پھر یہ کون ہے؟ اجی یہ افلاطون کا اردو سپیکنگ(سندھ والا اردو سپیکنگ نہیں !!) پاکستانی ایڈیشن ہے۔
جی تو دوست یار ہمیں ڈونگی سوچوں کیلئے افلاطون کہتے ہیں۔ ڈونگی سوچوں کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کسی کنویں کی تہہ میں بیٹھ کے سوچتے ہیں۔ آخر کو ہم کوئی کنویں کے مینڈک تھوڑی ہیں۔
اردو سے ہماری وابستگی بس اس قدر ہے کہ یہ ہماری اپنی زبان ہے اور اپنے تو پھر اپنے ہی ہوتے ہیں۔ پچھلے کچھ عرصے سے محفل میں تانکا جھانکی کر رہے تھے سو آج سوچا کہ باقاعدہ حاضری دے ہی دی جائے۔ امید ہے وصول کر لیے جائیں گے۔۔۔ ۔۔
والسلام۔۔۔۔۔